Tag: Urdu news

  • کیارا اڈوانی نے‘ڈان 3’ کیلیے کتنے کروڑ وصول کئے؟

    کیارا اڈوانی نے‘ڈان 3’ کیلیے کتنے کروڑ وصول کئے؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کیارا اڈوانی اور رنویر سنگھ ”ڈان 3“ میں پہلی بار اسکرین اسپیس شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ کیارا فلم میں کون سا کردار نبھا رہی ہیں، مگر جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ وہ فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے لیے کتنا معاوضہ لے رہی ہیں؟۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کیارا اڈوانی، ’ڈان 3‘ کے لئے 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کررہی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق فلم میکرز نے ابتدائی طور پر کیارا اور کریتی سینن دونوں کو لیڈنگ لیڈی کے لیے غور کیا تھا لیکن بالآخر کیارا کا انتخاب کیا گیا تاہم ایکشن فلم کی کاسٹ میں ان کی شمولیت کا باضابطہ اعلان گزشتہ ماہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کردیا گیا تھا۔

    اس سے قبل ایک بیان میں اداکارہ کیارا ایڈوانی کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ کا حصہ بننا میرے خیال میں شعوری فیصلہ ہے کیونکہ میں کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں۔

    میں کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں، کیارا ایڈوانی

    بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میں کیریئر میں کچھ تبدیلی لانے کی خواہاں تھی اور ایکشن فلم میں شامل ہونے کا فیصلہ بھی اس بات کی نشانی ہے، میں اس کیلیے بہت پُرجوش ہوں۔

  • کیٹ مڈلٹن سرجری کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

    کیٹ مڈلٹن سرجری کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

    شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن گزشتہ دو ماہ سے منظر سے غائب رہنے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ونڈسر کیسل کے قریب گزشتہ روز شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن اپنی والدہ کیرول مڈلٹن کے ہمراہ سیاہ آڈی ایس یو وی میں نظر آئیں۔

    شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبریں دم توڑ گئیں۔

    شہزادی آف ویلز کی سوشل میڈیا پر آنے والی اس تصویر میں انہیں سیاہ لباس اور دھوپ کے چشمے پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس سے قبل ہسپانوی صحافی نے برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیٹ مڈلٹن اپنی سرجری کے بعد کوما میں جاچکی ہیں۔

    16جنوری کو ڈیڑھ ماہ قبل ویلز کی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی سرجری ہوئی تھی، سرجری کے بعد انہیں مکمل صحت یاب ہونے کے لیے تقریباً 10 سے 14 دنوں کے لیے آرام کی تجویز دی گئی تھی۔

    بعد ازاں شاہی محل نے کیٹ مڈلٹن کے کوما میں ہونے سے متعلق گردشی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا۔

    دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز کس نے حاصل کیا؟

    برطانوی شاہی محل کی جانب سے اعلان ہونے کے باوجود کیٹ مڈلٹن کے کوما میں ہونے سے متعلق خبریں اس وقت زور پکڑ گئیں جب اسپتال سے ڈسچارج ہونے والی تصاویر میں شہزادی کی عدم موجودگی اور شہزادہ ولیم ذاتی مصروفیات کے باعث عوامی سرگرمیوں سے دستبردار ہوگئے۔

  • دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز کس نے حاصل کیا؟

    دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز کس نے حاصل کیا؟

    ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر ایمیزون کے بانی جیف بیزوز نے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس نے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست کا اجرا کردیا۔

    انڈیکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کو 2024 میں اب تک تقریباً 31 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے جبکہ رواں سال 23 بلین ڈالرز اضافے کے بعد جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

    اس فہرست میں جیف بیزوز اور ایلون مسک کے بعد لگژری اشیا بنانے والے گروپ ایل وی ایم ایچ، لوئی وٹان کے چیف ایگزیکٹو برنارڈ آرنلٹ کا نمبر ہے۔

    حالیہ برسوں کی اگر بات کی جائے تو ان تینوں نے ہی اس درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے، جو اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور دیگر معاشی اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

    فرانس میں اسقاط حمل کو آئینی تحفظ مل گیا

    ایمیزون کے بانی جیف بیزوز کی مجموعی دولت 200 بلین ڈالرز ہے جو کہ ٹیسلا کے سربراہ کے 198 بلین ڈالرز کی دولت سے کہیں زیادہ ہے۔

  • فرانس میں اسقاط حمل کو آئینی تحفظ مل گیا

    فرانس میں اسقاط حمل کو آئینی تحفظ مل گیا

    فرانس اسقاط حمل کے حق کو آئینی تحفظ دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں گزشتہ روز اراکین پارلیمنٹ نے 1958 کے آئین میں ترمیم کے لیے ووٹ دیا۔

    اجلاس کے دوران 72 کے مقابلے میں 780 ووٹوں سے ترمیم منظور کرلی گئی، اس ترمیم میں خواتین کے لیے اسقاط حمل کے حق کی ’ضمانت‘ دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ فرانس میں 1975 سے ہی اسقاط حمل کو قانونی حیثیت مل چکی ہے، مگر سروے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 85 فیصد عوام نے اسقاط حمل کے حق کے تحفظ کے لیے آئینی ترمیم کی حمایت کی۔

    بیٹے کی پسند کی شادی رکوانے کیلئے ماں نے انتہائی قدم اٹھا لیا!

    فرانس اس اقدام سے دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے اپنے بنیادی قانون میں اسقاط حمل کے حق کو واضح تحفظ فراہم کیا ہے۔

  • ہاتھ سے لکھنے کے حیران کُن فوائد؟

    ہاتھ سے لکھنے کے حیران کُن فوائد؟

    موجودہ معاشرے کی اگر بات کی جائے تو ہاتھ سے لکھائی کرنے کا رواج بہت کم ہوگیا ہے، کیونکہ کمپیوٹر یا فون پر ٹائپنگ کرنا ہاتھ سے لکھنے سے زیادہ بہتر ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دماغ کے لیے کم محرک ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرنٹیئرز ان سائیکالوجی‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ ٹائپنگ کے بجائے ہاتھ سے لکھنا دماغ کی فعالیت کے لیے زیادہ اہم ہے۔

    نارویجین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی (این ٹی این یو) کے محققین نے یونیورسٹی کے طلباء پر تجربات کئے جہاں انہوں نے ٹائپنگ اور ہاتھ سے لکھنے والے شرکا کی دماغی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

    محققین نے نتائج اخذ کئے کہ ہاتھ سے لکھنا سیکھنے اور یادداشت کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔

    ماہ رمضان میں خواتین اپنی مصروفیات کیسے منظم کرسکتی ہیں؟

    پروفیسر، آڈرے ونڈر میر کے مطابق مطالعے کے نتائج میں ہماری اہم تلاش یہ تھی کہ ہاتھ سے لکھنا تقریباً پورے دماغ کو متحرک کرتا ہے بمقابلہ ٹائپنگ جو دماغ کو اس سطح پر متحرک نہیں کرسکتی۔

  • بے رحم باپ نے 3 بچوں کو مار کر خودکشی کرلی

    بے رحم باپ نے 3 بچوں کو مار کر خودکشی کرلی

    بھارتی حیدرآباد کے ضلع رنگاریڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب بے رحم باپ نے اپنے 3 معصوم بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش ٹنگوٹورو سے تعلق رکھنے والے روی نامی شخص نے‘منی اسکیم’کے نام پر لوگوں سے رقم وصول کی تھی،جو اس نے واپس کرنی تھی۔

    مقررہ میعاد ختم ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے رقم کا تقاضا کیا جارہا تھا، اس کی وجہ سے وہ بیوی بچوں کے ساتھ شنکر پلی منتقل ہوگیا تھا۔ مقتول کی بیوی خودکشی کے دن اپنے میکے گئی ہوئی تھی۔

    ظالم شخص نے خودکشی کرنے سے قبل اپنے 3 بچوں کی جان لی اور اس کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں ہسپانوی سیاح کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے تین ملزمان کو عدالت نے بھیج دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اسپین سے آنے والی خاتون کو جمعہ کے روز ریاست کے دارالحکومت رانچی سے 300 کلومیٹر دور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جہاں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ایک کیمپ میں رات گزار رہی تھی۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا بیان سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سپرنٹنڈنٹ پولیس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا اور اس سے عصمت دری کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر اس جرم میں ملوث سات افراد میں سے تین کو جیل بھیج دیا گیا ہے اور دیگر چار کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا دیگر چار ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

    قازقستان: الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

    سپرنٹنڈنٹ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نئی دہلی میں اسپین کے سفارت خانے سے رابطے میں ہے۔ انہیں پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔

  • عازمین عمرہ کیلئے بڑی خوشخبری

    عازمین عمرہ کیلئے بڑی خوشخبری

    حرمین شریفین انتظامیہ نے عازمین عمرہ کو بڑی خوشخبری سنادی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مطاف عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ صرف طواف کرنے والے زائرین بالائی منزلوں سے کعبہ کا طواف کرسکتے ہیں۔

    حرمین انتظامیہ کے مطابق زائرین کی سلامتی اور مناسک کی آسانی کے ساتھ ادائیگی کے لیے مطاف کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

    انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ مطاف میں صرف طواف ہوگا، نماز پڑھنے والوں کو چاہئے کہ وہ مختلف مصلوں (مطاف کے باہر) میں جاکر نمازیں ادا کریں، یعنی وہ افراد جنہوں نے احرام نہیں پہنا ہوگا انہیں مطاف کے علاقے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    دوسری جانب سعودی وزارت حج و عمرہ نے دوٹوک کہا ہے کہ مملکت میں مقیم تارکین وطن کا اجازت نامے کے بغیر حج کرنا غیرقانونی ہے۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں مقیم تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کی ادائیگی غیرقانونی ہے جبکہ اس کی خلاف ورزی پر بھاری سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

    سعودی وزارت کا کہنا ہے خلاف ورزی پر 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنیوالے تارکین وطن کو 6 ماہ جیل کی سزا ہوگی۔

    سعودی عرب نے بچوں کیساتھ حج و عمرہ کرنیوالوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردیں

    سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے والے تارکین وطن کے 10 سال تک ملک میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔

  • معروف اداکار قوی خان کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

    معروف اداکار قوی خان کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

    لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار قوی خان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔

    سینئر اداکار قوی خان کا شمار پی ٹی وی کے چند اولین فنکاروں میں ہوتا ہے، قوی خان کو فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، ستارہ امتاز، نشان امتیاز سمیت متعدد ایوارڈز بھی دیئے گئے۔

    ملک کے معروف اداکار محمد قوی خان 15 نومبر 1942 کو پشاور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ریڈیو پاکستان سے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کا آغاز کیا۔

    قوی خان نے 1964 میں پی ٹی وی سے باقاعدہ اداکاری شروع کی اور بیشتر ڈراموں میں منفرد ور لازوال کردار ادا کئے، ’اندھیرا اجالا‘ ڈرامے میں پولیس افسر کے کردار نے ان کی شہرت کو چار چاند لگادیئے۔

    1965 میں قوی خان نے فلمی کیریئر شروع کیا، اپنے طویل کیریئر کے دوران محبت زندگی ہے، سوسائٹی گرل، چن سورج، سرفروش، کالے چور، زمین آسمان سمیت دو سو سے زائد فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    بشریٰ انصاری نے بچے گود لینے سے متعلق کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام رکھنے والے قوی خان 5 مارچ 2023 کو فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

  • قازقستان: الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

    قازقستان: الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

    قازقستان کا سب سے بڑا شہر الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قازقستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قازقستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اسکا مرکز الماتی شہر کے جنوب میں 31 کلومیٹر دور تھا، جبکہ یہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    رپورٹس کے مطابق 5 شدت کے اس زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہوگیا ہے، تاہم زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت

    قازقستان میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کو پڑوسی ملک کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں بھی محسوس کیا گیا، تاہم وہاں سے بھی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت

    الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت

    مصر: الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو عدالت نے موت کی سزا سنادی، عدالت نے 58 افراد کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے الاخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع، نائب محمود عزت اور 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے بعض ملزمان کو عمر قید 6 کو 15 سال قید،7 کو 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنائیں گئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق ملزمان کو جون تا اگست 2013 میں سابق صدر مرسی کے حق میں دھرنے اور مظاہروں پر سزا سنائی گئیں، ایمرجنسی کے تحت قائم انسداد دہشت گردی عدالت نے 58 افراد کو سزا سنائی۔

    ہیٹی: ہزاروں قیدیوں کے جیل سے فرار کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    عدالت کی جانب سے گرفتار ملزمان کو ملک میں انتشار پھیلانے، تخریب کاری اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزائیں سنائی گئیں،21 ملزمان کو مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا گیا۔