Tag: Urdu news

  • ہیٹی: ہزاروں قیدیوں کے جیل سے فرار کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    ہیٹی: ہزاروں قیدیوں کے جیل سے فرار کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    ہیٹی میں گزشتہ روز جیل توڑ کر لگ بھگ 4 ہزار قیدی فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد دارالحکومت میں رات کے کرفیو کے ساتھ ہی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم کو ہٹانے کی کوشش کے تحت مسلح گروہوں نے اپنی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔

    گینگ لیڈروں کے مطابق وہ وزیر اعظم ایریل ہنری کو طاقت کے ذریعے استعفیٰ دینے پر مجبور کریں گے، جو فی الوقت ملک میں موجود نہیں ہیں۔ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام نے آئندہ چند روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے، جبکہ رات کے دوران کرفیو بھی نافذ رہے گا۔

    واضح رہے کہ ملک میں جاری تشدد کے سلسلے میں اواخر ہفتہ میں سب سے بڑی جیل پر حملہ کیا گیا، جس میں کم از کم وہ تین قیدی بھی ہلاک ہو گئے، جو بظاہر فرار ہونے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

    اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز بھی جیل کے دروازے کھلے تھے، جہاں کوئی سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھا، جبکہ قیدیوں کے بہت سے اہل خانہ اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے بھی وہاں پہنچے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہیٹی کی نیشنل پولیس کے پاس ملک کے 11 ملین سے زیادہ باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تقریباً صرف 9,000 افسران موجود ہیں۔

    غیر اخلاقی تصاویر وائرل، خاتون افسر کا امریکی پولیس پر مقدمہ

    کینیا کی پولیسنگ مشن آپریشن کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہوا تھا۔ تاہم ہیٹی میں اقوام متحدہ اور مغربی قیادت کی تعیناتیوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا۔

  • گوادر: شدید بارشوں کے باعث بند سڑک ٹریفک کیلئے بحال

    گوادر: شدید بارشوں کے باعث بند سڑک ٹریفک کیلئے بحال

    گوادر: شدیدبارشوں کے باعث 7 دن سے بند پشتکان تا گوادر سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گوادر میں 27 اور 28 فروری کو ہونے والی شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے بعد پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف بحالی آپریشن تاحال جاری ہے۔

    پاک فوج کے دستے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے لئے پوری طرح سے متحرک ہیں، جنرل آفیسر کمانڈنگ 44 ڈویژن نے کمشنر مکران ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر گوادر کے ہمراہ گوادر سٹی اور سربندر کا تفصیلی دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے آرمی اور سویلین انتظامیہ کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مقامی آبادی کو فوج کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    پاک فوج کی جانب سے گوادر، جیونی اور سوربندر کے گرد و نواح میں امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، گاؤں روہبر، پرنٹوک اور خرگوشکی کے پھنسے ہوئے دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔

    سیلاب زدہ علاقوں اور گھروں سے پانی نکالنے کے لیے پاک فوج نے سکشن پمپ لگائے ہیں، بے گھر پریشان شہریوں میں پکا ہوا کھانا اور خشک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

    گوادر میں موسلادھار بارشوں سے بڑے پیمانے پر مالی نقصانات

    پاک فوج کی جانب سے متاثرہ آبادی کو خیمے اور چٹائیاں بھی فراہم کی گئیں جبکہ مقامی آبادی کی جانب سے پاک فوج کی کوششوں کوسراہا جارہا ہے۔

  • کنزہ ہاشمی اداکارہ کیسے بن گئیں؟ اہم انکشاف

    کنزہ ہاشمی اداکارہ کیسے بن گئیں؟ اہم انکشاف

    معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اداکاری کے شعبے میں آنے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    کنزہ ہاشمی کا ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں اداکاری سے کوئی دلچسپی نہیں تھی، گانے کا آڈیشن دینے گئی تھی مگر مجھے اداکاری کے لئے منتخب کرلیا گیا۔

    کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ میری خواہش تھی میں گلوکارہ بن جاؤں، خواہش کی تکمیل کے لئے میں نے ایک ٹیلنٹ ایجنسی سے رابطہ کیا۔

    ٹیلنٹ ایجنسی نے کچھ عرصے بعد مجھ سے رابطہ کیا، جب میں وہاں گئی تو مجھے تو اداکاری کے لیے آفر کی گئی، جسے میں نے منع کردیا، مگر زیادہ اصرار کرنے پر آڈیشن ریکارڈ کرا دیا۔

    کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ ہدایت کار جس ڈرامے کی کاسٹنگ کر رہے تھے انہیں اس کے لئے مجھ جیسی ہی لڑکی کی تلاش تھی، انہوں نے مجھ سے 15 دنوں تک ایکٹنگ کورس کروایا، جس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

    بشریٰ انصاری نے بچے گود لینے سے متعلق کیا کہا؟

    کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کے لئے مجھے پانچ لاکھ روپے کی بڑی رقم پیش کی گئی، اس وقت میری عمر 16 سال تھی اتنی سی عمر میں یہ پیشکش کافی بہترین تھی، جسے سن کر میں حیرانی میں مبتلا ہوگئی تھی۔ مگر میں نے کسی پر ظاہر نہیں کیا تھا۔

    چند روز قبل کنزہ ہاشمی نے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی.

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

  • بشریٰ انصاری نے بچے گود لینے سے متعلق کیا کہا؟

    بشریٰ انصاری نے بچے گود لینے سے متعلق کیا کہا؟

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بچے گود لینے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ زیادہ تعداد میں جانور پالنے سے اچھا ہے کہ انسان یتیم بچوں کی پرورش کرلے۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں بشری انصاری نے ساتھی فنکاروں کا ذکر کیا جو بے اولاد ہیں یا پھر جو شادی نہیں کرنا چاہتے لیکن اُن کی خواہش ہے کہ وہ والدین کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

    بشریٰ انصاری نے کہا کہ ایسے افراد جنہیں پالتوں جانوروں کا شوق ہے تو وہ 1 یا 2 کتے بلی پال لیں اور اگر پھر بھی مزید کی خواہش ہو تو کسی یتیم مسکین بچوں کو گود لے لیں۔

    بشریٰ انصاری نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ پالتو جانوروں پر اپنی کمائی اور محنت صرف کرنے سے بہتر ہے کہ اولاد گود لے لی جائے جس سے انسانی زندگی کا بھی بھلا ہو۔

    ثانیہ مرزا کی عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت، تصویر وائرل

    سینئر اداکارہ نے کہا کہ اگر زیادہ تعداد میں جانوروں کے بجائے کسی بچے کو گود لیں گے تو کم از کم وہ بچہ 4 یا 5 برس کی عمر میں آپ کو سلام تو کرے گا۔

  • غزہ: عمارت کے ملبے سے 9 روز بعد نومولود کو زندہ نکال لیا گیا

    غزہ: عمارت کے ملبے سے 9 روز بعد نومولود کو زندہ نکال لیا گیا

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ایسی خطرناک صورتحال میں بعض ایسے واقعات بھی پیش آرہے ہیں جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے، ایسے ہی ایک واقعے میں ایک نوزائیدہ بچے کو 9 دن بعد ملبے سے معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمارت کے ملبے تلے سے 9 روز بعد نکالے جانے والے بچے کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق نوزائیدہ بچہ 9 روز تک ملبے تلے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جس کے بعد بچے کو حفاظت کے ساتھ ملبے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    کویت: پاکستان سمیت 7 قومیتوں کے باشندوں کیلئے خوشخبری

    واضح رہے کہ نومولود بچے کو گدھا گاڑی پر اسپتال پہنچایا گیا کیونکہ وہاں طبی امداد کے لیے ایمبولینس موجود نہیں تھی۔ اسرائیلی حملے میں نومولود بچے کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ اس حملے میں 30 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

  • کویت: پاکستان سمیت 7 قومیتوں کے باشندوں کیلئے خوشخبری

    کویت: پاکستان سمیت 7 قومیتوں کے باشندوں کیلئے خوشخبری

    کویت نے 7 قومیتوں کے باشندوں کے لیے ویزا درخواستیں جمع کرانے اور فیملی میں شامل ہونے کا دروازہ کھول دیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ کچھ قومیتوں کو درخواست جمع کرانے سے پہلے وزیر سے استثنیٰ اور پیشگی سکیورٹی منظوری کی ضرورت تھی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک کے تمام گورنریٹس میں رہائشی امور کے تمام محکمے ان قومیتوں سے فیملی وزٹ ویزا کی درخواستیں وصول کریں جن کو پیشگی استثنیٰ کی ضرورت تھی، ان قومیتوں میں افغانی، عراقی، ایرانی،شامی، یمنی، پاکستانی اور سوڈانی شہری شامل تھے۔

    رپورٹ کے مطابق متعلقہ شخص کی درخواست سول کارڈ پر موجود اپنے رہائشی پتے کے مطابق ہونا لازمی ہوگی، جبکہ ویزا جاری ہونے سے پہلے باقاعدہ سیکیورٹی کی منظوری حاصل کئے بغیر دیگر قومیتوں کے لین دین کی طرح معمول کے مطابق ہی ان 7 قومیتوں کا بھی لین دین ہو گا۔

    مملکت کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب وزیر الیوسف نے معیشت کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر الیوسف کا کہنا تھا کہ ہم کویت کو کھولنا چاہتے ہیں اور دنیا کو اس کی خوبصورتی اور ثقافت سے متعلق آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

    بھارت: ہسپانوی سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

    وزیر الیوسف نے کہا کہ ہمارے پاس 4 یا 5 مہینے ہوتے ہیں جو آنے والے سیاحوں کے لئے انتہائی موزوں ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں کویت میں کسی کے داخلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

  • غیر اخلاقی تصاویر وائرل، خاتون افسر کا امریکی پولیس پر مقدمہ

    غیر اخلاقی تصاویر وائرل، خاتون افسر کا امریکی پولیس پر مقدمہ

    نیویارک: امریکی خاتون پولیس افسر نے اپنی غیر اخلاقی تصاویر وائرل ہونے پر امریکی پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 12 سال قبل نیویارک پولیس کی خاتون افسر نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو بھیجی گئی عریاں تصاویر بار بار وائرل کیے جانے پر اپنے ہی محکمے کیخلاف کیس فائل کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 2012 میں 34 سالہ خاتون افسر الیسا نے پولیس میں ملازمت اختیار کی تھی، اسی سال 2012 میں اپنے ساتھی افسر لیفٹیننٹ مارک رویرا کے ساتھ انکی کچھ ماہ تک ڈیٹنگ رہی۔

    خاتون افسر نے الزام لگایا کہ جو تصاویر وائرل کی جارہی ہیں وہ انہوں نے لیفٹیننٹ مارک رویرا کو بھیجی تھیں جنہوں نے مبینہ طور پر دوسرے پولیس اہلکاروں کے ساتھ انہیں شیئر کیا۔

    خاتون افسر نے الزام لگایا کہ بعض افسران نے ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ اس واقعے کی شکایت درج نہ کرائیں کیونکہ وہ پہلی یا آخری خاتون نہیں ہیں جو اس طرح کے واقعے کا شکار ہوئی ہیں۔

    خاتون افسر کا مقدمہ کے متن میں کہنا تھا کہ انکی عریاں تصاویر پولیس کے چیٹ گروپس اور ٹیکسٹ میسجز چینز میں شیئر کی گئیں، جس میں انکے والدین کے ایڈریس جیسی ذاتی معلومات بھی شامل تھیں۔

    بھارت: ہسپانوی سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

    نیو یارک پولیس کی جانب سے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی شکل میں امتیازی سلوک یا جنسی طور پر ہراساں کرنے کو برداشت نہیں کرتے۔

  • منی لانڈرنگ کیس: راحت فتح علی خان سے متعلق اہم فیصلہ

    منی لانڈرنگ کیس: راحت فتح علی خان سے متعلق اہم فیصلہ

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رپورٹ جمع کرادی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے راحت فتح علی خان کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے پر اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کروادی ہے۔

    اپنی رپورٹ میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے، معروف گلوکار کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔

    گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف انکوائری بند کردی گئی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل نے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو پیش کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کے الزام میں ہونے والی تحقیقات کا آغاز بیرون ملک سفر کرنے والے مختلف مسافروں کی شکایت پر کیا گیا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور نے اس سلسلے میں 182 مسافروں کا ڈیٹا فراہم کیا تھا۔

    بوتل میں کیا تھا؟ راحت فتح علی خان نے حقیقت بیان کردی

    رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق راحت فتح کا نام بھی بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں میں شامل تھا مگر ان سے متعلق کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے معلوم ہوتا کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہوں۔

  • رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق گرل فرینڈ کا اہم انکشاف

    رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق گرل فرینڈ کا اہم انکشاف

    پیرس: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ نے ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    پیرس فیشن ویک میں رونالڈو کی دستخط شدہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی شرٹ پہن کر جارجینا روڈریگز نے ریمپ پر واک کرکے اپنے بوائے فرینڈ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے پیرس فیشن ویک میں شرکت کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر ایک سال یا زیادہ سے زیادہ دو سال میں ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

    واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر اور جارجینا روڈریگز کے درمیان 2017 سے تعلقات ہیں اور جوڑے کے 5 بچے بھی ہیں۔

    اس سے قبل سعودی فٹبال لیگ میں الشباب کلب سے میچ کھیلتے ہوئے شائقین کو نامناسب اشارہ کرنے پر کرسٹیانو رونالڈو پر دو میچ کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    الشباب النصر کے میچ میں شائقین نے میسی میسی کے نعرے لگائے جس پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو غصے میں آگئے۔

    تصاویر: رونالڈو جونیئر والد کے نقش قدم پر چلنے لگے

    تاہم گول کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے شائقین کو نامناسب اشارے کیے جس پر سعودی فٹبال باڈی نے جانچ پڑتال کا اعلان کیا اور پابندی لگادی۔

  • خاتون ریسلر سنگیتا نے بھارتی اسپنر کو کندھوں پر اُٹھالیا، ویڈیو وائرل

    خاتون ریسلر سنگیتا نے بھارتی اسپنر کو کندھوں پر اُٹھالیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں خاتون ریسلر سنگیتا پھوگٹ نے ناقابل یقین کام کرکے سب کو حیرانی میں مبتلا کردیا، خاتون ریسلر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر یوزویندر چہل کو کندھوں پر اٹھا لیا۔

    خاتون ریسلر سنگیتا پھوگاٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں نجی پارٹی کے دوران بھارتی اسپنر یوزویندر چہل کو کندھوں پر اٹھاکر گھماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران بھارتی کرکٹر پریشانی کا شکار نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹر وینر چہل خاتون ریسلر سے رکنے کی درخواست کررہے ہیں جبکہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    دنیا کی سب سے چھوٹی ریٹائرمنٹ پر کمنز مسکرائے بنا نہ رہ سکے!

    یاد رہے کہ انڈین کرکٹر کی اہلیہ دھناشری ورما ڈانس ریئلٹی شو کے 5 فائنلسٹ میں شامل ہیں اور انہوں نے مداحوں سے معروف ریسلر کو ووٹ دینے کی درخواست کی تھی۔