Tag: Urdu news

  • امریکی نائب صدر کا حماس سے جنگ بندی کا مطالبہ

    امریکی نائب صدر کا حماس سے جنگ بندی کا مطالبہ

    امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی پر راضی ہوجائیں، امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے اسرائیل کو غزہ میں امداد کی ترسیل پر بھی پر زور دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے کہا کہ انہوں نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر چھ ہفتے کی جنگ بندی پر رضامند ہوجائیں۔

    امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تباہ شدہ علاقوں میں امداد کی ترسیل بڑھانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، غزہ میں بے گناہ لوگ انسانی تباہی کا شکار ہیں۔

    امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں، وہاں کے حالات غیرانسانی ہیں، اسرائیلی حکومت کو بغیر کسی بہانے کے امداد کی ترسیل میں نمایاں اضافہ کرنا ہوگا۔

    بھارت: ہسپانوی سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے 3 ملزمان گرفتار

    انہوں نے کہا کہ اس وقت میز پر ایک معاہدہ موجود ہے، حماس کو اس معاہدے پر رضامندی کی ضرورت ہے۔ غزہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد وہاں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔

  • بھارت: ہسپانوی سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

    بھارت: ہسپانوی سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

    جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں ہسپانوی سیاح کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے تین ملزمان کو عدالت نے بھیج دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اسپین سے آنے والی خاتون کو جمعہ کے روز ریاست کے دارالحکومت رانچی سے 300 کلومیٹر دور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جہاں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ایک کیمپ میں رات گزار رہی تھی۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا بیان سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سپرنٹنڈنٹ پولیس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا اور اس سے عصمت دری کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر اس جرم میں ملوث سات افراد میں سے تین کو جیل بھیج دیا گیا ہے اور دیگر چار کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا دیگر چار ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

    سپرنٹنڈنٹ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نئی دہلی میں اسپین کے سفارت خانے سے رابطے میں ہے۔ انہیں پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ جوڑا جھارکھنڈ سے کب جائیگا تو ایس پی نے کہا، قانونی طریقہ کار جاری ہے۔ ہم آپ کو بعد میں اس کے بارے میں بتائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی عمر تقریباً 28 سال ہے، دونوں میاں بیوی بنگلہ دیش سے ڈمکا پہنچے تھے اور بہار کے راستے نیپال جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

    بھارت میں ہسپانوی سیاح سے اجتماعی زیادتی

    نیشنل کمیشن برائے خواتین کی ممبر ممتا کماری نے بھی متاثرہ خاتون سے ملاقات کی، انہوں نے اس واقعے کو بدقسمتی سے قرار دیتے ہوئے، جرم میں شامل تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

  • سعودی عرب: ملازمین بھرتی کرانے والی ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ

    سعودی عرب: ملازمین بھرتی کرانے والی ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ

    سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے 21 ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے لائسنس منسوح کردیئے گئے، اس کے علاوہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر چار ایجنسیوں کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے یہ اقدام ان ریکروٹمنٹ دفاتر کی نگرانی اور شواہد سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

    وزارت افرادی قوت کے مطابق 21 دفاتر جن کے لائسنسز کو منسوخ کیا گیا ہے، انہوں نے واجب الادا رقوم واپس نہیں کیں۔ ملازمت کے لیے غیر قانونی ذرائع اختیار کیے نیز مساند پلیٹ فارم سے ہٹ کر لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔

    سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چار دفاتر کو عارضی طور پر کام سے روکا گیا ہے۔ ان کے خلاف آجروں کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق کارکنوں کی طلب میں تاخیر کی شکایت سامنے آئی تھی۔

    وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریکروٹمنٹ دفاتر کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے اور اس حوالے سے ملنے والی شکایات کے ازالے کے لیے ٹیم کو فوری طور پر فیلڈ میں تعینات کرتے ہیں اور شواہد درست ثابت ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

    واشنگٹن: بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں کا مظاہرہ، خالصتان کا پرچم لگا دیا

    وزارت کی ہر طرح سے کوشش ہوتی ہے کہ مساند پورٹل کے ذریعے ریکروٹنگ کی پوری کارروائی بہتر انداز سے ہوسکے، تاکہ اس حوالے سے کسی کو شکایت کا موقع نہ ملے۔

  • واشنگٹن: بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں کا مظاہرہ، خالصتان کا پرچم لگا دیا

    واشنگٹن: بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں کا مظاہرہ، خالصتان کا پرچم لگا دیا

    واشنگٹن: بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس دوران سکھوں نے بھارتی سفارتخانے پرنصب گاندھی کے مجسمے پرخالصتان کا پرچم لگا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھ مظاہرین کی جانب سے خالصتان کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

    سفارتخانے کے سامنے سکھوں کی جانب سے بھارت میں کسانوں پر مظالم کیخلاف نعرے لگائے گئے۔ اس دوران سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے مودی قاتل کے نعرے بھی لگائے۔

    مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بھارتی کسانوں پرمظالم کیخلاف آج یہاں اکھٹے ہوئے ہیں، کسانوں پر مظالم نے ثابت کیا کہ خالصتان ضروری ہے۔

    ہیٹی: مسلح گروہوں کے جیل پر حملے میں 4 ہزار قیدی فرار

    سکھ فارجسٹس کے رہنما ڈاکٹر بخشش سندھو کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں کسانوں پرگولیاں چلائی جارہی ہیں،کسانوں پر ڈرون سے آنسو گیس گرائے جارہے ہیں۔

  • صدارت کیلئے آصف زرداری سے بہتر کوئی چوائس نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    صدارت کیلئے آصف زرداری سے بہتر کوئی چوائس نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدارت کیلئے آصف زرداری سے بہتر کوئی چوائس نہیں ہوسکتی۔

    دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پہلے بھی جب صدر تھے تو سب کو ساتھ لیکر چلے تھے، صدارت کے لئے وہ بہترین چوائس ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کی مشاورت سے چاروں صوبوں میں گورنرز لگائیں گے،انہوں نے کہا کہ بلاول وزیرخارجہ تھے تو ان کی کوششوں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد حاصل کی۔

    صحافی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ سندھ میں اس بارایم کیو ایم کو17سیٹیں ملی ہیں؟جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں یہی کہ سکتاہوں ایم کیو ایم نے محنت کی ہوگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم نے تیاری نہیں کی تھی،ایم کیوایم کوسیٹیں ملنے پرہمارے بھی کچھ لوگوں کواعتراضات ہیں۔

    صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کی ساری نشستیں بیچ دی ہیں، راجہ ریاض کا دعویٰ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سسٹم خراب نہیں کرینگے جو قانونی طریقہ ہے وہ کرینگے۔

  • الیانا ڈی کروز کی نئی فلم ”تیرا کیا ہوگا لَولی“ کا ٹریلر ریلیز

    الیانا ڈی کروز کی نئی فلم ”تیرا کیا ہوگا لَولی“ کا ٹریلر ریلیز

    بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز کی نئی آنے والی فلم ”تیرا کیا ہوگا لَولی“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”تیرا کیا ہوگا لَولی“ کا ٹریلر ہندوستان میں جِلد کے رنگ اور جہیزکی روایت پر روشنی ڈالتا ہے۔

    ہدایتکار بلویندر سنگھ جنجوعہ نے اپنی آنے والی فلم میں گورے رنگ اور جہیز کی روایت اور سماج کے مسائل کو دکھایا ہے۔

    الیانا ڈی کروز، رندیپ ہڈا اور کرن کندرا نے اس فلم میں اہم کردار ادا نبھائے ہیں، فلمسازوں نے سوشل میڈیا پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا۔

    ٹریلر میں الیاناڈی کروز کے کردار کو سماج کے دباؤ میں اپنے لئے ایک مناسب دلہے کی تلاش میں دکھایا گیا ہے، اپنے اس سفر میں انہوں نے رنگ کی بنیاد پر سماج کی تلخ حقیقتوں کو بے نقاب کیا ہے۔

    فلم میں معروف اداکار رندیپ ہڈا پولیس والے کے کردار میں نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے، جو جہیز چوری کرنے والے چوروں کو پکڑنے کا کام کرتے ہے۔

    بھارتی اداکارہ الیاناڈی کروز کے لئے یہ فلم ایک سنگ میل ہے کیونکہ کافی وقت بعد وہ سلور اسکرین پر نظرآئیں گی، سونی پکچر فلمز انڈیانے ”تیرا کیا ہوگا لَولی“ کو پروڈیوس کیا ہے۔

    اجے دیوگن کی فلم ’شیطان‘ کا گانا ریلیز

    فلم ”تیرا کیا ہوگا لَولی“ کو 8مارچ کو ریلیز کیا جائے گا، ساتھ ہی الیاناڈی کروز کی دوسری فلم ”دو اور دو پیار“ 29 مارچ کو ریلیز کردیا جائے گا، اس فلم میں ان کے ساتھ ودیا بالن، پرتیک گاندھی اور سیندھی رام مرتھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

  • اجے دیوگن کی فلم ’شیطان‘ کا گانا ریلیز

    اجے دیوگن کی فلم ’شیطان‘ کا گانا ریلیز

    بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکارہ اجے دیوگن کی فلم ’ شیطان‘ کا دوسرا گانا ’ایسا میں شیطان‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن اور آر مادھاون کی اداکاری پر مبنی فلم ”شیطان“ 8مارچ کو سنیما گھروں میں ناظرین کے لئے پیش کردی جائے گی۔

    بھارتی اداکار اجے دیوگن کی جانب سے بھی نئے گانے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے، فلم ”ایسا میں شیطان“ کی کہانی کالا جادو اور وشی کرن پرمبنی ہے۔

    فلم ”ایسا میں شیطان“ میں مادھون ’شیطان‘ کے روپ میں نظر آئیں گے وہیں اجے دیوگن اپنے خاندان کو کالے جادو سے بچاتے نظر آئیں گے۔

    گانے کا آغاز ووڈو ڈالز اور آر مادھون کی خطرناک شکل سے ہوتا ہے، جبکہ اس گانے کو کمار نے لکھا ہے، رفتار نے اسے گایا ہے اور امیت تریویدی نے اس کی موسیقی تیار کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور آر مادھون کی ڈراؤنی فلم ’شیطان‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی تھی۔

    بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور آر مادھون کی فلم ’شیطان‘ کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا جسے لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

  • ہندوستان کی دہشتگردی بے نقاب، افغانستان سے بھارتی دہشت گرد گرفتار

    ہندوستان کی دہشتگردی بے نقاب، افغانستان سے بھارتی دہشت گرد گرفتار

    ایک بار پھر ہندوستان کے خطے میں دہشت گردی پھیلانے کے ثبوت منظرعام پر آنے لگے، 29 فروری کو افغانستان کے شہر قندھار سے بھارتی دہشت گرد ثناؤل اسلام گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ثناؤل اسلام کا تعلق کیرالہ سے ہے، وہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا، افغان ایجنسی نے ثناؤل اسلام کو آئی ایس آئی ایس سے تعلق اور رابطے کے جرم میں حراست میں لیا۔

    بھارتی شہری نے تحقیقات کے دوران آئی ایس آئی ایس کے ساتھ رابطہ ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا بھی اعتراف کیا۔

    ثناؤل کی آمد کا مقصد بھارتی افسران کے حکم پر آئی ایس آئی ایس کے نمائندوں سے ملنا تھا، 2016 میں بھی ایک بھارتی خاتون کو آئی ایس آئی ایس کیلئے کام کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ نومبر 2019 میں بھی آئی ایس آئی ایس کیلئے کام کرنیوالی 10 بھارتی خواتین ننگرہار سے گرفتار ہوئی تھیں۔

    بھارت کی انتہاپسندی اور دہشت گردی اب خطے کے پائیدار امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے، آخرکب عالمی برادری بھارت کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریگی؟

  • اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کیساتھ امریکی جیل میں کیا ہوا؟

    اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کیساتھ امریکی جیل میں کیا ہوا؟

    فلوریڈا: امریکا کی جیل میں قید اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کو ساتھی قیدی نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی جیل میں قید اسرائیل کے سفارت کار کا 19 سالہ بیٹا ایوراہام گل اپنی سزا کے دن پورے کررہا ہے، جسے کھانے سے متعلق بات کے دوران ساتھی قیدی نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کے منہ پر ساتھ میں موجود قیدی نے گھونسے برسا دئیے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    رپورٹس کے مطابق میامی میں اسرائیلی قونصل خانے میں تعینات سفارتی اہلکار کے بیٹے کو پولیس اہلکار کو زخمی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

    سڑک پر موجود پولیس اہلکار نے سفارت کار کے بیٹے کو بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر روکا تھا جس پر ایوراہام گل نے اہلکار کی ٹانگ پر موٹر سائیکل چڑھادی تھی۔

    ہسپانوی صحافی کا کیٹ ملڈلٹن سے متعلق بڑا دعویٰ

    اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کو سفارتی استثنیٰ دینے کی درخواست کو امریکی عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

  • ہسپانوی صحافی کا کیٹ ملڈلٹن سے متعلق بڑا دعویٰ

    ہسپانوی صحافی کا کیٹ ملڈلٹن سے متعلق بڑا دعویٰ

    ہسپانوی صحافی نے برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیٹ مڈلٹن اپنی سرجری کے بعد کوما میں جاچکی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 16جنوری کو ڈیڑھ ماہ قبل ویلز کی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی سرجری ہوئی تھی، سرجری کے بعد انہیں مکمل صحت یاب ہونے کے لیے تقریباً 10 سے 14 دنوں کے لیے آرام کی تجویز دی گئی تھی۔

    بعد ازاں شاہی محل نے کیٹ مڈلٹن کے کوما میں ہونے سے متعلق گردشی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا۔

    برطانوی شاہی محل کی جانب سے اعلان ہونے کے باوجود کیٹ مڈلٹن کے کوما میں ہونے سے متعلق خبریں اس وقت زور پکڑ گئیں جب اسپتال سے ڈسچارج ہونے والی تصاویر میں شہزادی کی عدم موجودگی اور شہزادہ ولیم ذاتی مصروفیات کے باعث عوامی سرگرمیوں سے دستبردار ہوگئے۔

    جارج گیلووے نے برطانوی ضمنی انتخاب جیت لیا، فتح غزہ کے نام

    شاہی محل کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے تاہم وہ مکمل صحت یاب ہونے تک عوامی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنیں گی۔