Tag: Urdu news

  • غزہ میں قحط سالی کی صورتحال، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    غزہ میں قحط سالی کی صورتحال، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    اقوام متحدہ کے ایک ادارے کے سینئر امدادی افسر کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ جنگ زدہ غزہ کی ایک چوتھائی آبادی قحط کے دہانے پرپہنچ گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک ادارے کے سینئر امدادی افسر راجیش راج سنگھم کی جانب سے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کو آنے والے دنوں میں پٹی کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    سیکورٹی کونسل کو آگاہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں دو سال سے کم عمر کے ہر چھ بچوں میں سے ایک شدید کمزوری کا شکار ہے۔ افسر نے کہا کہ فلسطینی علاقے کے تمام 22 لاکھ افراد بقاء کے لیے انتہائی ناکافی خوراک کی امداد پر انحصار کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً 575000 افراد بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار بھی کیا ہے کہ اگر مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو وسیع پیمانے پر قحط سالی کا منہ دیکھنا پڑ سکتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے نیوز پورٹل پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق ہنگامی امدادی خوراک مہیا کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے نے بتایا ہے کہ غزہ میں بنیادی ضرورت کی خوراک اور طبی مدد میسر نہ آنے کے باعث حاملہ اور حالیہ ایام میں بچوں کو جنم دینے والی ماؤں کی حالت خاص طور پر خراب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اتوار کو ‘ڈبلیو ایف پی’ کا پہلا امدادی قافلہ متاثرہ علاقے میں پہنچا تو بھوک کے ستائے افراد نے انہیں گھیر لیا، اس موقع پر ہونے والی فائرنگ کے باعث بہت کم مقدار میں امداد تقسیم ہوسکی۔

    اسپتال کے آئی سی یو میں خاتون سے زیادتی

    ادارے کے مطابق شمالی علاقوں میں حالات مزید خراب ہورہے ہیں، جہاں متاثرہ افراد کے بھوک سے مرنے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

  • جیا پردا مفرور قرار، گرفتار کرنے کا حکم

    جیا پردا مفرور قرار، گرفتار کرنے کا حکم

    بھارت میں یوپی کے رام پور کی ایک خصوصی عدالت نے اداکارہ اور سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کو ان کے خلاف چل رہے دو مقدمات میں سماعت کے لیے حاضر نہ ہونے کے بعد ’مفرور‘ قرار دے دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاملہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق ہے، جب جیا پردا رام پور سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار تھیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اداکارہ سات بار وارنٹ جاری ہونے کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہوئیں، جس کے بعد اب عدالت نے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے تاکہ 6 مارچ تک عدالت میں جیا پردا کی موجودگی یقینی بنائی جاسکے۔

    واضح رہے کہ اس قانونی شق کو ایسے وقت میں استعمال کیا جاتا ہے جب کوئی ملزم وارنٹ کے باوجود عدالت میں حاضر ہونے میں ناکام رہتا ہے۔اس طرح اس کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اعلانیہ عمل شروع کیا جاتا ہے۔

    معروف بھارتی اداکارہ اور گلوکار حادثے میں ہلاک

    بھارتی اداکارہ جیا پردا پہلے راجیہ سبھا اور پھر لوک سبھا کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • روس میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی معطلی

    روس میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی معطلی

    روس میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی سائٹس معطلی کے بعد ایک پھر سے بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کو منگل کے روز عارضی معطلی کا سامنا رہا۔

    روسی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز بند ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب روس نے بڑھتی ہوئی مقامی مانگ کے درمیان اگلے ہفتے سے پیٹرول کی برآمد پر چھ ماہ کی پابندی منظور کر لی ہے۔

    منگل کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میخائل میشوسٹین نے پیٹرول برآمدات روکنے کی منظوری دے دی ہے جس پر عملدرآمد یکم مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

    اسی طرح کی پابندی گزشتہ سال مقامی مارکیٹ میں قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے متعارف کرائی گئی تھی۔

    روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے 21 فروری کو ایک خط میں برآمدات کو محدود کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مقامی مارکیٹ جلد ہی ایندھن کی موسمی مانگ میں اضافہ دیکھے گی۔

    اسپتال کے آئی سی یو میں خاتون سے زیادتی

    ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ضرورت سے زیادہ مانگ کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم کرنے میں مدد کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

  • معروف بھارتی اداکارہ اور گلوکار حادثے میں ہلاک

    معروف بھارتی اداکارہ اور گلوکار حادثے میں ہلاک

    بھارت میں اتوار کی شام پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں معروف بھارتی اداکارہ اور گلوکار زندگی کی بازی ہار گئے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بہار کے کیمور ضلع کے جی ٹی روڈ پر دیوکالی گاؤں کے قریب اتوار کی شام کو پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 9 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جن میں گلوکار چھوٹو پانڈے اور اداکارہ آنچل بھی شامل تھے۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسوسناک حادثہ ٹرک، وین اور موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکراؤ کے باعث رونما ہوا۔

    خطرناک ٹریفک حادثے میں مرنے والوں میں بھوجپوری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی قابل ذکر شخصیات بھوجپوری گلوکار چھوٹو پانڈے، بھوجپوری اداکارہ آنچل تیواری اور سمرن شریواستو بھی شامل تھیں۔

    اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    شازیل شوکت نے اپنے نام کا مطلب بتادیا؟

    ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ کیمور ضلع میں پیش آنے والے المناک سڑک حادثے پر انتہائی رنجیدہ ہوں۔

  • متحدہ عرب امارات: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آج سے جمعے تک تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں بدھ اور جمعرات کو کئی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں جمعرات سے درجہ حرارت بھی کم ہونے کا امکان ہے، دبئی، شارجہ، العین، فجیرہ اور راس الخیمہ میں آج تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب منگولیا میں 2.1 ملین مویشی سخت موسم میں بھوک اور تھکن سے ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں بھیڑ، بکری، گھوڑے اور گائے شامل ہیں۔

    عرب ممالک میں پہلا روزہ؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    حکام کے مطابق ’موسم سرما کا آغاز شدید برف باری سے ہوا لیکن اچانک ہوا کا درجہ حرارت بڑھ گیا، اور برف پگھل گئی جس نے پگھلنے والی برف کو مزید برف میں تبدیل کر دیا، اس برف کی وجہ سے مویشیوں کے لیے نیچے کی گھاس تک پہنچنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے‘۔

  • اسپتال کے آئی سی یو میں خاتون سے زیادتی

    اسپتال کے آئی سی یو میں خاتون سے زیادتی

    بھارت میں خواتین اب اسپتالوں میں بھی محفوظ نہیں، ریاست راجستھان کے الور میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہریش اسپتال میں رات تقریباً 3 بجے آئی سی یو میں موجود میڈیکل اسسٹنٹ چراغ یادو نے ایک خاتون مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ ملزم کو سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کر لیا گیا ہے۔

    متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون مریضہ سانس کی بیماری میں مبتلا ہے۔ جسے رات کو تقریباً 1 بجے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    اغوا کے بعد 14 سالہ گھریلوملازمہ سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا

    اطلاعات کے مطابق چراغ نامی ملازم نے خاتون کو بے ہوشی کا انجکشن دیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعہ کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ اسپتال انتظامیہ نے ملزم کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

  • عرب ممالک میں پہلا روزہ کب؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    عرب ممالک میں پہلا روزہ کب؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    عرب ممالک میں پہلے روزے سے متعلق بین الاقوامی فلکیاتی کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں اتوار 10 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر انجینئر محمد شوکت عودۃ کا کہنا تھا کہ 11 فروری اتوار سے شعبان کا مہینہ شروع ہوا ہے اور اتوار 10 مارچ کو 29 شعبان ہے۔

    بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر انجینئر محمد شوکت عودۃ نے بتایا کہ کچھ عرب ممالک میں 10 مارچ اتوار کو چاند دیکھا جا سکے گا اور 11 مارچ پیر کو یکم رمضان 1445ھ کا آغاز ہو سکتا ہے۔

    سعودی عرب: دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر 7 افراد کو سزائے موت

    اُنہوں نے کہا کہ پیر11 مارچ کو تمام اسلامی ممالک میں چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا، اتوار 10 مارچ کو چاند، سورج سے کافی قریب ہو گا۔

  • سعودی عرب: دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر 7 افراد کو سزائے موت

    سعودی عرب: دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر 7 افراد کو سزائے موت

    سعودی عرب میں دہشت گردی کے مرتکب 7 افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے سر قلم کردیئے گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سزائے موت پانے والے مجرمان دہشت گرد تنظیمیں قائم کرنے اور ان کی مالی معاونت میں شامل تھے۔

    رپورٹس کے مطابق مجرمان کو دہشت گردی اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں منگل کے روز (1 ہی دن) سزائے موت دیدی گئی، نام اور لقب سے ظاہر ہوتا ہے کہ سزائے موت پانے والے مجرمان سعودی شہری تھے۔

    واضح رہے کہ رواں برس سعودی عرب میں 29 ملزمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے، مملکت میں گزشتہ برس (2023ء میں) 170 افراد کی موت کی سزا پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے لئے بڑا اعزاز

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مملکت میں مارچ 2022ء میں ایک ہی روز 81 افراد کے سر قلم کئے گئے، جو ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ اس سال سعودی عرب میں کل 196 افراد کی موت کی سزا پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔

  • کار کی زد میں آکر آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق، 2 زخمی

    کار کی زد میں آکر آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق، 2 زخمی

    میاں چنوں: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے سامنے تیز رفتار کار نے 3 افراد کو روند دیا، جس کے باعث آٹھویں جماعت کی طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پیدل چلنے والوں پر چڑھ دوڑی، جس کے باعث کار کی زد میں آکر آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    دوسری جانب کراچی میں تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    فیصل آباد: کمسن ملازمہ عائشہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد ناگن پل کے نیچے سوئے ہوئے تھے، لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • سردی اور بارشوں کا نیا سلسلہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

    سردی اور بارشوں کا نیا سلسلہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

    کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری کردیا، جس میں بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، دالبندین، چاغی، نوشکی، پنجگور، گوادر، تربت، کیچ، کوئٹ، زیارت میں بارش کا امکان ہے۔

    قلعہ عبداللہ، سیف اللہ، موسیٰ خیل میں گرج چمک کیساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم سے کم درجہ منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    گوادر شہر ڈوب گیا، بڑی تباہی کا خدشہ

    نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تربت کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ساحلی علاقوں جیوانی میں 15 اور گوادر میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔