Tag: Urdu news

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے لئے بڑا اعزاز

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے لئے بڑا اعزاز

    عرب وزرائے داخلہ کونسل کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اعلی ترین درجے کا ’شہزادہ نایف ایوارڈ برائے عرب امن‘ سے نوازا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم حرمین شریفین کو یہ ایوارڈ عرب معاشرے کے لیے کی گئی بے مثال امن کوششوں کو سراہتے ہوئے دیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو نوازا جانے والا ایوارڈ وصول کیا جو تیونس میں منعقدہ عرب وزرائے داخلہ کونسل کے 41 ویں اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب مختلف شعبوں میں روز افزوں ترقی کر رہا ہے اور 2040 میں اس کے دنیا کی 15 ویں بڑی معیشت بننے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    امریکی سرمایہ کاری بینک ’گولڈمین ساکس‘ کی حالیہ رپورٹ میں 2040 تک سعودی عرب دنیا کی 15 ویں بڑی معیشت بننے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

    جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2040 میں سعودی عرب کی متوقع جی ڈی پی 2.4 ٹریلین ڈالر (9 ٹریلین ریال) جبکہ مملکت کی آبادی 45 ملین تک پہنچ جائے گی۔

    غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالی کب تک رہا ہوں گے؟ بائیڈن کا اہم بیان

    اسی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2040 میں چین، امریکا کو پیچھے چھوڑ کر 34.1 ٹریلین ڈالر جی ڈی پی کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت بننے جا رہا ہے جبکہ امریکا کی جی ڈی پی 32 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

  • جاپان مشکل میں: شرح پیدائش 2023 میں ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی

    جاپان مشکل میں: شرح پیدائش 2023 میں ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی

    ٹوکیو: جاپان میں بچوں کی شرح پیدائش 2023 میں مسلسل آٹھویں سال گر کر ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بچوں کی شرح پیدائش میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، بچوں کی پیدائش کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں مزید 5.1فیصد کم ہوکر 758,631 ہو گئی، جب کہ شادیوں کی تعداد 5.9 فیصد کم ہو کر 489,281 ہو گئی۔

    جاپان کے اعلیٰ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت بچوں کی شرح پیدائش میں ہونے والی کمی سے نمٹنے کے لئے اقدامات اُٹھارہی ہے۔

    حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ گرتی ہوئی شرح پیدائش ایک نازک صورتحال ہے۔ اگلے چھ سال 2030 تک، جب نوجوانوں کی تعداد میں تیزی سے کمی رونما ہوگی، یہ اس رجحان سے نمٹنے کے لئے آخری موقع ہوگا۔

    انہو ں نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم Fumio Kishida نے اس صورتحال کو ملک کو درپیش سب سے بڑا بحران قرار دیا ہے۔

    غزہ میں مظالم کیخلاف خود سوزی کرنے والا امریکی فوجی دم توڑ گیا

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن اینڈ سوشل سیکیورٹی ریسرچ کے اندازوں کے مطابق، جاپان کی آبادی 2070 تک تقریباً 30 فیصد کم ہو کر 87 ملین ہو جائے گی۔

  • خاتون بھکاری کے پاس 45 ہزار کا فون، پولیس اہلکار حیران رہ گئے

    خاتون بھکاری کے پاس 45 ہزار کا فون، پولیس اہلکار حیران رہ گئے

    بھارتی حیدرآباد میں ایک خاتون بھکاری کے پاس 45 ہزار کا فون دیکھ کر پولیس اہلکار بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے گزشتہ روز بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز کے بعض مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 15 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    پولیس کی جانب سے تحقیقات کے دوران ایک خاتون بھکاری کے پاس سے 45 ہزار کا اسمارٹ موبائل فون برآمد ہوا، اتنا مہنگا فون برآمد ہونے پر خاتون سے پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ یہ فون اس نے خریدا ہے۔

    گیس سلنڈر اسکیم، عوام کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

    پولیس اہلکار خاتون بھکاری کا جواب سن کر حیرت میں مبتلا ہوگئے، بعد ازاں پولیس نے ان تمام بھکاریوں کو آبادکاری مرکز منتقل کردیا ہے۔

  • نوبیاہتا دولہے کی موت کے بعد دلہن نے بھی خودکشی کرلی

    نوبیاہتا دولہے کی موت کے بعد دلہن نے بھی خودکشی کرلی

    بھارت میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کے بعد ہر آنکھ اشکبار ہوگئی، نوبیاہتا دولہے کی موت کے بعد دلہن نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شادی کے تین ماہ بعد دو خاندانوں کو ایسی نظر لگی کہ ہر کوئی افسردہ ہوگیا، دولہے کی موت پرغمزدہ دلہن نے بھی خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غازی آباد سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ابھیشیک اور انجلی 30 نومبر 2023 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    نوبیاہتا جوڑا سیرو تفریح کی غرض سے دہلی گیا تھا، گزشتہ روز دونوں زو پارک گئے جہاں شوہر نے سینے میں درد کی شکایت کی، جس پر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹروں نے نوجوان کی موت کی تصدیق کردی۔

    ڈاکٹروں نے بتایا کہ نوجوان کی موت کا سبب ہارٹ اٹیک تھا،جس کے بعد لاش آبائی علاقے منتقل کردی گئی۔

    غزہ میں مظالم کیخلاف خود سوزی کرنے والا امریکی فوجی دم توڑ گیا

    شوہر کے اچانک انتقال پر انجلی انتہائی رنجیدہ تھی، اس نے انتہائی قدم اُٹھاتے ہوئے اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل کی بالوکنی سے نیچے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا مگر اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

  • گیس سلنڈر اسکیم، عوام کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

    گیس سلنڈر اسکیم، عوام کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

    بھارت کی ریاستی حکومت نے اہل افراد کو خوشخبری سنادی، 500 روپے میں گیس سلنڈر اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاستی حکومت نے اہل افراد کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور اسکیم کو لاگو کرنے کے لیے آج جی او جاری کردیا ہے۔

    ریاستی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ یہ اسکیم صرف ان لوگوں کیلئے ہوگی جن کے پاس راشن کارڈ موجود ہوں گے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پوری ریاست میں 1.20 کروڑ گیس کنکشن ہیں راشن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کی تعداد 89.99 لاکھ ہے۔

    پرجا پالانا پروگرام کے دوران درخواستیں داخل کرنے والے سفیدراشن کارڈ رکھنے والوں کو 500 روپے میں گیس سلنڈر مل سکے گا۔

    اردنی طیاروں نے فضا سے غزہ میں امداد گرائی

    واضح رہے کہ آج شام یہ اسکیم تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کی جارہی ہے، تین سال سے گیس کے استعمال کو دیکھتے ہوئے مستحق افراد کا احاطہ کیا جائے گا۔

  • سلمان خان ممبئی ایئر پورٹ پر چلتے چلتے کیوں رُک گئے؟ ویڈیو وائرل

    سلمان خان ممبئی ایئر پورٹ پر چلتے چلتے کیوں رُک گئے؟ ویڈیو وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ممبئی ایئر پورٹ پر ننھے مداحوں کو دیکھ کر رک گئے اور ان سے ہاتھ بھی ملایا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان دبئی سے ممبئی پہنچنے تو ائیرپورٹ سے باہر نکلتے وقت ننھے مداح ان کے استقبال کے لئے کھڑے تھے، جنہیں دیکھ کر سلمان خان رک گئے۔

    سلمان خان نے اپنی سیکورٹی کو ایک طرف کرتے ہوئے بچوں کو پیار کیا اور ان سے ہاتھ بھی ملایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ETimes (@etimes)

    سلمان خان کی اپنے ننھے مداحوں سے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    ایک صارف نے کہا کہ سلمان خان کو دیکھ کر دوسرے اسٹارز کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ اپنے چاہنے والوں (مداحوں) سے کس طرح کا برتاؤ کیا جاتا ہے۔

  • مسجد پر حملے میں 14 نمازی شہید

    مسجد پر حملے میں 14 نمازی شہید

    مشرقی برکینا فاسو میں مسجد پر ہونے والے حملے میں 14 نمازی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن آف برکینا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ برکینا فاسو کے مشرقی علاقے کے نتیابوانی میں واقع مسجد پر حملے میں اتوار کے روز کم از کم 14 نمازی جام شہادت نوش کرگئے۔

    رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح 5 بجے مسلح حملہ آوروں نے نتیابوانی میں واقع مسجد پر حملہ کیا، جس میں درجن سے زائد مسلمان شہید ہوگئے۔

    واضح رہے کہ برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر اتوار کے روز ایک حملہ میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر یہ حملہ صوبے اوڈلان کے گاؤں ایسا کانے میں عبادت کے دوران کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق چرچ کے ایک اہلکار نے نشاندہی کی ہے کہ مسلح افراد مشتبہ اسلامی پسند عسکریت پسند تھے۔

    غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالی کب تک رہا ہوں گے؟ بائیڈن کا اہم بیان

    مقامی ڈائیسیز کے سربراہ ایبٹ جین پیئر ساواڈوگو کے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3افراد اسپتال میں پہنچ کر جان کی بازی ہار گئے۔

  • اسرائیلی فوج کی بھوک سے بلکتے فلسطینیوں پر بمباری، مزید 10 شہید

    اسرائیلی فوج کی بھوک سے بلکتے فلسطینیوں پر بمباری، مزید 10 شہید

    اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں کو بھی نہ بخشا، بمباری کرکے 10فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنین میں اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بننے والا زخمی فلسطینی دم توڑ گیا، اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے جنین میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اگلے پیر تک نافذ العمل ہو سکتا ہے، معاہدے کے بعد جنگ رُک جائے گی اور باقی ماندہ یرغمالی بھی رہا ہو جائیں گے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ میری سکیورٹی ایڈوائز نے بتایا ہے کہ اگرچہ ابھی معاملہ پوری طرح مکمل نہیں ہوا مگر ہم اس کے قریب پہنچ چکے ہیں۔‘

    امریکی صدر کے مطابق ’مجھے امید ہے کہ اگلے پیر تک جنگ بندی ہو جائے گی۔‘

    ایک ہفتے کے دورانیہ کی جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جس کا مقصد غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل کے پاس سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی ہے۔

    رفح پر حملہ تباہ کن ہوگا: اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    جنگ بندی کے باعث ان بے شمار امدادی سامان پر مشتمل ٹرکوں کو بھی غزہ داخل ہونے کی اجازت مل جائے گی جن کی غزہ کے رہائشیوں کو شدید ضرورت ہے۔

  • غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالی کب تک رہا ہوں گے؟ بائیڈن کا اہم بیان

    غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالی کب تک رہا ہوں گے؟ بائیڈن کا اہم بیان

    امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اگلے پیر تک نافذ العمل ہو سکتا ہے، معاہدے کے بعد جنگ رُک جائے گی اور باقی ماندہ یرغمالی بھی رہا ہو جائیں گے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ میری سکیورٹی ایڈوائز نے بتایا ہے کہ اگرچہ ابھی معاملہ پوری طرح مکمل نہیں ہوا مگر ہم اس کے قریب پہنچ چکے ہیں۔‘

    امریکی صدر کے مطابق ’مجھے امید ہے کہ اگلے پیر تک جنگ بندی ہو جائے گی۔‘

    ایک ہفتے کے دورانیہ کی جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جس کا مقصد غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل کے پاس سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی ہے۔

    جنگ بندی کے باعث ان بے شمار امدادی سامان پر مشتمل ٹرکوں کو بھی غزہ داخل ہونے کی اجازت مل جائے گی جن کی غزہ کے رہائشیوں کو شدید ضرورت ہے۔

    فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے عہدے سے استعفیٰ دیا

    انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت کے ان احکامات پر اسرائیل نے عمل نہیں کیا جن میں غزہ میں فوری امدادی سامان بھجوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

  • زائرین مسجد نبویؐ کے لیے 4 اہم ہدایات جاری

    زائرین مسجد نبویؐ کے لیے 4 اہم ہدایات جاری

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کے لئے 4 اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے زائرین زیادہ سے زیادہ عبادت میں خود کو مصروف رکھیں اور اپنا قیمتی وقت دنیاوی باتوں میں برباد نہ کریں۔

    وزارت حج و عمرہ کا زائرین کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ یہاں تمام انتظامات آپ کے لیے ہیں تاکہ آپ یکسوئی کے ساتھ عبادت کرسکیں۔

    وزارت حج وعمرہ کے مطابق آپ کا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہونا ایک قیمتی موقع ہے اسے ضائع نہ ہونے دیں،اس جگہ کی اہمیت کا اندازہ کرتے ہوئے خود بھی پرسکون انداز میں عبادت کریں اور دوسروں کے لیے بھی پریشانی کا باعث نہ بنیں۔

    مسجد نبویؐ کو ہفتے میں کتنی بار معطر کیا جاتا ہے؟

    وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم یہ کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہنچنے پرسیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کی باتوں پر عمل کریں کیونکہ اس طرح آپ تکالیف سے بچ جائیں گے اوراطمینان سے عبادت کے امور انجام دے سکیں گے۔