Tag: Urdu news

  • غزہ میں مظالم کیخلاف خود سوزی کرنے والا امریکی فوجی دم توڑ گیا

    غزہ میں مظالم کیخلاف خود سوزی کرنے والا امریکی فوجی دم توڑ گیا

    اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے بدترین مظالم کے خلاف احتجاجاً خودسوزی کرنے والا امریکی فضائیہ کا ایئرمین 25 سالہ اہلکار آرون بشنیل دم توڑ گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے اتوار کی رات امریکی فوجی نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم میں شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی کے خلاف خود سوزی کی تھی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکی فوجی اس موقع پر فلسطین آزاد کرو کے نعرے بھی لگاتا رہا اور یہ بھی کہہ رہا تھا کہ وہ نسل کشی کے اقدام میں مزید شریک نہیں ہوسکتا۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی نے غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف احتجاجاً خود کو آگ لگائی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کو مسلح جدوجہد کا حق کا بیان دینے پر چین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے آئی سی جے میں ”چینی قانونی مشیر کے بدقسمتی سے بیان پر افسوس کا اظہار کیا جس کے مطابق مسلح جدوجہد فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کا حصہ ہے اور آزادی کے حصول کے لیے ایک جائز ہتھیار ہے۔

    اردنی طیاروں نے فضا سے غزہ میں امداد گرائی

    لیور ہیات نے کہا کہ جنگ کے قوانین عام شہریوں کے خلاف منظم اور ٹارگٹڈ حملے اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

  • مردان میں پولیس پر دہشتگردوں کاحملہ، ایس پی شہید، دو دہشتگرد ہلاک

    مردان میں پولیس پر دہشتگردوں کاحملہ، ایس پی شہید، دو دہشتگرد ہلاک

    پشاور: مردان میں رات گئے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کے ایس پی اعجاز خان شہید ہوگئے، جبکہ دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایس پی رورل مردان اعجازخان شیرپاؤ فائرنگ سے شہید ہوگئے جبکہ ڈی ایس پی نسیم خان، اہلکار منصور اور سلیم زخمی ہوئے۔

    شہید ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی جس میں ڈی پی او مردان اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔

    دوسری جانب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ابابیل فورس کا ایک اہلکار شہیدجبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کورکنے کااشارہ کیا،نہ رکنے پرپولیس اہلکاروں نے تعاقب کیاتو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

    سکھر : دو برادریوں کے خونریز تصادم میں 7 افراد جاں بحق

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل قیصرخان کی نمازجنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ اداکی گئی، نماز جنازہ میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

  • ہری پور: 7 روز قبل اغواہونیوالا 9سالہ مغوی بچہ قتل

    ہری پور: 7 روز قبل اغواہونیوالا 9سالہ مغوی بچہ قتل

    ہری پور: جھامرہ سے 7 روز قبل اغوا ہونیوالے 9 سال کے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اغواکاروں نے عبدالحمید کو اسکول جاتے ہوئے اغوا کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی بازیابی کے لئے پوری کوشش کی گئی تھی، لیکن اغواکاروں نے بچے کا گلہ دبا کر قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی تھی۔

    پولیس کے مطابق بچے کے والد نے جائیدادکاکچھ حصہ فروخت کیاتھا، جس کا اغوا کاروں کوپتہ چل گیا تھا، بچے کے اغوا میں ملوث ایک مشتبہ خاتون کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے شوہر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    سکھر : دو برادریوں کے خونریز تصادم میں 7 افراد جاں بحق

    مقتول بچے کے والد کا دہائی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اکلوتے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔

  • پرینکا گاندھی کی شب برات کی مبارکباد، تصویر شیئر کردی

    پرینکا گاندھی کی شب برات کی مبارکباد، تصویر شیئر کردی

    کانگریس رہنما ء پرینکا گاندھی نے تمام مسلمانوں کو شب برات کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک تصویر بھی شیئر کی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس رہنما ء پرینکا گاندھی کا کہنا تھا کہ آپ سبھی کو شب برات کی دلی مبارکباد، عبادت اور رحمت کی اس رات میں ملک میں امن، سکون اور بھائی چارے کیلئے دعا کرتی ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں شب برات نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی۔

    پاکستان کے چاروں صوبائی، وفاقی دارالحکومت، شمالی علاقہ جات کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر شب برات کی تقاریب منعقد کی گئیں۔

    دنیا کی تیسری اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

    جس میں علمائے کرام خطیب حضرات اور مقررین نے شب برات کی فضیلت بیان کی، اس موقع پر مساجد خانقاہوں اور مزارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔

  • گھر کے باہر بیٹھی بچی پر پانچ کتوں نے حملہ کردیا

    گھر کے باہر بیٹھی بچی پر پانچ کتوں نے حملہ کردیا

    بھارت کے شہر دہلی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب آوارہ کتوں کے ایک جھنڈ نے ایک 2 سالہ بچی کو 150 میٹر تک گھسیٹا اور بھنبھوڑ کر مار ڈالا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچی اپنے گھر کے باہر بیٹھی تھی کہ چار سے پانچ کتوں نے اس پر حملہ کردیا، اسے کئی میٹر تک گھسیٹا اور پھر اس کی جان لے لی۔

    دہلی پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد بچی کی لاش کو اس کے اہلِ خانہ کے سپرد کردیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں مزید حقائق سامنے آجائیں گے۔

    بچی کے اہل خانہ کا اپنی روداد سناتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے کے کچھ افراد آوارہ کتوں کو کھانا کھلاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    چرچ پر حملے میں 15 افراد جان سے گئے

    واضح رہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کا یہ پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی دہلی میں کتوں کے حملوں کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

  • مسجد نبویؐ کو ہفتے میں کتنی بار معطر کیا جاتا ہے؟

    مسجد نبویؐ کو ہفتے میں کتنی بار معطر کیا جاتا ہے؟

    سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی نگہداشت کے لیے قائم جنرل اتھارٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ان دنوں کثیر تعداد میں زائرین پہنچ رہے ہیں، ایسے میں وقفے وقفے سے مسجد کو معطر اور سینیٹائز کیا جاتا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبویؐ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 35 بار مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معطر کرنے اور سینیٹائزنگ کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شعبہ خوشبویات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبویؐ شریف کو معطر رکھنے کے لیے دی جانے والی دھونی میں انتہائی اعلیٰ درجے کا بخور استعمال ہوتا ہے۔

    ادارے کے مطابق دیگر خوشبویات میں عود اور مشک کا استعمال بھی ہوتا ہے۔

    ادارے کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معطر اور سینیٹائز کرنے کا مقصد یہ ہے کہ زائرین پرسکون اور روحانی ماحول میں عبادت کرسکیں۔

    دنیا کی تیسری اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

    ادارے کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں دھونی دینے کے لئے خالص عود اور دیگر خوشبویات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مسجد کو معطر کرنے اور سینیٹائزنگ کا عمل انجام دینے والے کارکنان مقرر ہیں جو مختلف اوقات میں اپنا کام انجام دیتے ہیں۔

  • شازیل شوکت نے اپنے نام کا مطلب بتادیا؟

    شازیل شوکت نے اپنے نام کا مطلب بتادیا؟

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں اور انہوں نے مختلف سوالات کے عمدگی سے جوابات دیے۔

    میزبان نے شازیل شوکت سے پوچھا کہ آپ کے نام کا مطلب کیا ہے، جس پر اداکارہ نے کہا کہ ترکش اور عربی میں میرے نام کا مطلب ”تحفہ“ ہے۔۔

    شازیل شوکت کا اس سے قبل ایک نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ کی زندگی میں تبدیلی فیملی اور دوستوں کے حوالے سے آتی ہے اور میری زندگی میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ساتھی اداکاروں میں شہروز سبزواری بہت سپورٹ کرتے ہیں، سینئر اداکاروں سے کوئی شکایت نہیں ہے اگر کسی میں کچھ ہے بھی تو مجھے ان سے کوئی شکایت نہیں ہوتی۔

    شازیل شوکت نے نور حسن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تھوڑی باتیں کم کیا کرو۔ اداکار نے کہا کہ بلال عباس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت ہینڈسم ہیں۔

  • چرچ پر حملے میں 15 افراد جان سے گئے

    چرچ پر حملے میں 15 افراد جان سے گئے

    افریقی ملک برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر اتوار کے روز ایک حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر یہ حملہ صوبے اوڈلان کے گاؤں ایسا کانے میں عبادت کے دوران کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق چرچ کے ایک اہلکار نے نشاندہی کی ہے کہ مسلح افراد مشتبہ اسلامی پسند عسکریت پسند تھے۔

    مقامی ڈائیسیز کے سربراہ ایبٹ جین پیئر ساواڈوگو کے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3افراد اسپتال میں پہنچ کر جان کی بازی ہار گئے۔

    کرنٹ لگنے سے میاں بیوی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    واضح رہے کہ برکینا فاسو میں چرچ پر حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران وہاں ایسے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔

  • لاہور: 3 سالہ علی حسن کے اغواء کے معاملے میں اہم پیش رفت

    لاہور: 3 سالہ علی حسن کے اغواء کے معاملے میں اہم پیش رفت

    لاہور: شاد باغ میں 3 سالہ علی حسن کے اغواء کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے انتہائی مہارت سے 3سالہ بچے کو بازیاب کرالیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس پی سٹی نے بتایا کہ شادباغ پولیس کو3 سالہ بچے کے اغوا کی 15 پر کال موصول ہوئی، جس پر پولیس فوری طور پر حرکت آگئی۔

    ایس پی سٹی نے بتایا کہ اغوا کار کو 8 گھنٹے میں گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرالیا گیا، اغواکار کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔

    لاہور میں اسٹیج اداکار کی کار پر فائرنگ

    ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی جانب سے معصوم بچے کو کامیابی سے بازیاب کرانے پر شادباغ پولیس کی ٹیم کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔

  • کرنٹ لگنے سے میاں بیوی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    کرنٹ لگنے سے میاں بیوی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    بھارتی ریاست تلنگانہ ضلع وقار آباد میں کرنٹ لگنے کے باعث میاں بیوی زندگی کی بازی ہار گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آج صبح بومراس پیٹ منڈل کے موضع برہان پور میں پیش آیا۔

    ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لکشمن اور لکشمی نے اپنے گھر کے سامنے کپڑے دھونے کے بعد سکھانے کے لیے تار باندھے تھے۔ جس سے بجلی کا تار مل گیا۔

    میاں بیوی تار پر کپڑے ڈال رہے تھے کہ اچانک کرنٹ لگنے سے دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی ریاست اڈیشا میں مبینہ طور پر ساؤنڈ سسٹم کی اونچی آواز سے شہری موت کے منہ میں چلا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر رورکیلا میں مذہبی تقریب کیلیے ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا تھا جبکہ اس کیلیے ڈی جے کی خدمات بھی لی گئی تھیں۔

    تقریب کے دوران پریم ناتھ باربھایا نامی شہری اپنی چائے کی دکان پر موجود تھا کہ اچانک اسے سینے میں تکلیف ہوئی۔ گاہکوں کے سامنے وہ زمین پر گر کر بے ہوش ہوگیا۔

    موقع پر موجود لوگوں نے اسے فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ متوفی کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ ساؤنڈ سسٹم کی اونچی آواز ہو سکتی ہے۔