Tag: Urdu news

  • پاکستان میں انتخابات: ایرانی وزیرِ خارجہ کا اہم بیان

    پاکستان میں انتخابات: ایرانی وزیرِ خارجہ کا اہم بیان

    پاکستان میں انتخابات کے انعقاد پر ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر نے مبارکباد دی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر ایران کے وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان کی نئی پارلیمنٹ جلد اپنے کام کا آغاز کرے گی۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ ایرانی وزیرِ خارجہ نے معاہدوں اور سمجھوتوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

    دوسری جانب سندھ اسمبلی کے 148 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا، اسپیکر آغا سراج درانی نے ارکان سے سندھی، اردو اور انگریزی میں حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی کی حلف برداری کے لئے اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی نے کی، اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا، آغا سراج درانی نے پہلے خود حلف اٹھایا۔

    احتجاج کرنے والوں کو الیکشن میں عوام نے مسترد کردیا: آغا سراج درانی

    جس کے بعد آغا سراج درانی نومنتخب ارکان اسمبلی سے سندھ،اردو اور انگرزی میں حلف لیا، سندھ اسمبلی کے 148 ارکان نے حلف اٹھایا، ریکارڈ 60 ارکان پہلی دفعہ سندھ اسمبلی کے رکن بنے جبکہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے 8ویں بارسندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔

  • غزہ میں کم عمر فلسطینی ولاگر نے اسرائیلی ظلم و ستم کی ویڈیو جاری کردی

    غزہ میں کم عمر فلسطینی ولاگر نے اسرائیلی ظلم و ستم کی ویڈیو جاری کردی

    غزہ پر اسرائیلی فوج کی بربربت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جبکہ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30ہزار کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے، ایسے میں ایک ننھے فلسطینی ولاگر نے اسرائیل کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کم عمر فلسطینی ولاگر رمضان محمود نے غزہ کی صورت حال پر نئی ویڈیو بنا کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ شیئر کردی ہے، جس میں ظلم و ستم کی داستان کو دکھایا گیا ہے۔

    کم عمر فلسطینی ولاگر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے پر کھڑا ہوا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by رمضان محمود (@ramdanjazar)

    اپنے پیغام میں کم عمر ولاگر کا کہنا ہے کہ 140 دن ہوگئے ہیں، ہم ہر قسم کے عذاب اور جبر کا سامنا کررہے ہیں اور دنیا ابھی تک رسوا ہے۔

    واضح رہے کہ 6 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والا کم عمر فلسطینی ولاگر رمضان محمود اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو فلسطین میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے اپڈیٹ دیتا رہتا ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیل نے مغربی کنارے میں مزید 3 ہزار گھر بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیل نے یہودی آبادکاری کے نئے متنازع منصوبے کا اعلان کیا ہے،امریکا کی جانب سے یہودیوں کی آبادکاری سے متعلق متنازع اسرائیلی منصوبے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

  • نائب تحصیلدار نے بھکاری کو لات ماردی، ٹرک کی زد میں آکر ہلاک

    نائب تحصیلدار نے بھکاری کو لات ماردی، ٹرک کی زد میں آکر ہلاک

    نائب تحصیلدار نے بھیک مانگنے پر بھکاری کو لات ماردی، جس کے باعث بھکاری ٹرک کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نظام ساگر کنال کے علاقے میں رہنے والا شیورام نامی بھکاری مامڑ پلی سگنل پر گاڑیوں کے شیشے صاف کر کے بھیک مانگ کراپنا گزر بسر کرتا تھا۔

    نائب تحصیلدار راج شیکھر اپنا کام ختم کر کے واپس اپنی منزل کی جانب جارہے تھے کہ مامڑ پلی چوراہے پر سگنل بند ہونے پر ان کی گاڑی رُک گئی، اسی دوران بھکاری نے موقع غنیمت جانتے ہوئے گاڑی کے شیشے صاف کر کے پیسے مانگنا شروع کردیئے۔

    راج شیکھر نے بھکاری کو کہا کہ پیسے نہیں ہیں اور ٹریفک سگنل گرین ہونے پر راج شیکھر نے گاڑی کو آگے بڑھایا۔ تاہم بھکاری شیورام پیسے مانگتے ہوئے گاڑی کے ساتھ ساتھ دوڑنے لگا، غصہ کے عالم میں ڈی ٹی راج شیکھر نے کار سے باہر نکل کر شیورام کولات ماردی۔

    جس کے باعث وہ نیچے گر پڑا، ٹھیک اُسی وقت ایک ٹرک گزر رہا تھا اور بھکاری اس ٹرک کے نیچے آکر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکے نائب تحصیلدار راج شیکھر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارت: رکن اسمبلی نندیتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راج شیکھر بھیمگل ڈویژن کے ٹی این جی او میں اہم ذمہ داریوں پر فائز ہیں اور مینڈورہ منڈل کے ڈی ٹی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایک ایسے شخص کی جانب سے بھکاری کو لات مارنے پر ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

  • بھارت: رکن اسمبلی نندیتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

    بھارت: رکن اسمبلی نندیتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

    بھارت میں سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کی بی آر ایس ایم ایل اے لسیہ نندیتا کی روڈ حادثے میں اچانک موت کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا کی سڑک حادثے میں ہلاکت کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

    پولیس نے نندیتا کے پرسنل اسسٹنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، گاندھی اسپتال میں فارنسک کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں معلوم ہوا کہ خاتون رکن اسمبلی کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ تھائی بونس اور ریپس میں شدید فریکچر آیا اور ایک پاؤں کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔

    خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا کے جبڑے پر بھی گہرا زخم تھا اور ان کے 6 دانت ٹوٹ گئے۔ علاوہ ازیں ان کے جسم کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں اور سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا نے سیٹ بیلٹ نہیں لگائے تھے جس کے باعث انہیں شدید زخم آئے، ان کی بہن نویدیتا نے پٹن چیرو پولیس اسٹیشن میں تحریری طور پر شکایت درج کروائی۔ پولیس کے مطابق رکن اسمبلی کے پرسنل اسسٹنٹ کے خلاف کیس فائل کرلیا گیا ہے۔

    بی آر ایس پارٹی کی رکن اسمبلی نندیتا کی کار حادثے میں موت

    واضح رہے کہ گزشتہ روزبھارت میں سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کی بی آر ایس ایم ایل اے لسیہ نندیتا سڑک حادثہ میں جان کی بازی ہارگئی تھیں۔

  • شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے کو اغواء کرلیا

    شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے کو اغواء کرلیا

    بھارتی حیدرآباد میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جب شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے لڑکے کو اغواء کرالیا۔

    بھارتی میڈیا ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حیدرآباد کی اوپل پولیس نے ٹی وی چینل کے اینکر و سافٹ ویر انجینئر کو اغوا کرنے والی نوجوان خاتون کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکے نے لڑکی کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا، جس پر اس نے لڑکے کو اغواء کرالیا تھا۔

    خاتون نے 10 فروری کی آدھی رات کو کرائے کے پانچ لوگوں کی مدد سے پرناؤ کو اغوا کر کے ایک کمرے میں قید کردیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق 11 فروری کی صبح متاثرہ صحافی بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور سیدھا تھانے پہنچ کر خاتون کی شکایت درج کرائی۔

    پولیس کی جانب سے معاملے کی تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ خاتون نے نوجوان کو شادی کے لئے اغواء کرالیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اغوا کار خاتون ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے سے منسلک ہے اور اسے شادی کی ایک سائٹ پر پرناو کی تصاویر دیکھنے کے بعد اس سے عشق ہوگیا تھا، جبکہ لڑکے کی جانب سے انکار پر انتہائی قدم اُٹھایا۔

    افغانستان: دو مجرموں کو سر عام سزائے موت دیدی گئی

    اوپل پولیس نے ملزمہ کو نوجوان کو اغواء کرنے کے جرم میں حراست میں لے لیا ہے جبکہ عدالت کے حکم کے مطابق اسے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

  • اسرائیل کا مغربی کنارے میں مزید 3 ہزار گھر بنانے کا فیصلہ

    اسرائیل کا مغربی کنارے میں مزید 3 ہزار گھر بنانے کا فیصلہ

    غزہ میں اسرائیل کی سے جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیل نے مغربی کنارے میں مزید 3 ہزار گھر بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیل نے یہودی آبادکاری کے نئے متنازع منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکا کی جانب سے یہودیوں کی آبادکاری سے متعلق متنازع اسرائیلی منصوبے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ بھوک اور ادویات کی کمی کے باعث غزہ میں فلسطینیوں کو‘ہر لمحہ موت’کا سامنا ہے۔

    حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ اور شمالی گورنریٹس میں محصور شہریوں کو بنیادی غذائی اشیاء اور طبی علاج کی فراہمی کو روکنے والے اسرائیلی قبضے سے ہر لمحہ 700,000 سے زائد شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

    ٹیلی گرام پر بیان میں کہا گیا کہ عرب دنیا اور باقی عالمی برادری کی خاموشی ”مشکوک”ہے۔

    متحدہ عرب امارات کو فیفٹ کی ”گرے لسٹ“ سے نکال دیا گیا

    حماس نے کہا کہ غزہ کے فلسطینی ”اب بھی کچھ امیدوں پر زندہ ہیں کہ انہیں اس دنیا میں کوئی ایسا مل جائے گا جو ان کے دکھوں کو سن لے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

  • متحدہ عرب امارات کو فیٹف کی ”گرے لسٹ“ سے نکال دیا گیا

    متحدہ عرب امارات کو فیٹف کی ”گرے لسٹ“ سے نکال دیا گیا

    پیرس میں ایف اے ٹی ایف نے 3 روزہ اجلاس کے اختتام پر(یو اے ای) کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ’گرے لسٹ‘ سے نکال دیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو اہم اصلاحاتی پیشرفت کے بعد گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو 2022 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ ڈالا گیا تھا، آج پیرس میں ایف اے ٹی ایف نے 3 روزہ اجلاس کے اختتام پر یو اے ای کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ایک جامع جائزہ کے بعد کیا گیا۔ یو اے ای نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کیے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے سخت قوانین بنائے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات: عیدالفطر کے موقع پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور انسداد دہشتگری کیلئے ادارہ قائم کیا، اس کے علاوہ مالی جرائم کو روکنے کیلئے اماراتی حکام نے نئے ضوابط مرتب کیے ہیں۔

  • اسپین: 14 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی، متعدد ہلاک و زخمی

    اسپین: 14 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی، متعدد ہلاک و زخمی

    اسپین کے شہر ویلینسیا میں 14 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 14 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں چھ فائر فائٹرز اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک کے مشرقی علاقے کے بندرگاہی شہر ویلنسیا میں دو رہائشی عمارتوں میں اچانک خوگناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

    فائر فائٹرز نے اپارٹمنٹ کی بالکونیوں سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا، متاثرہ عمارت میں موجود 19 افراد کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب انڈونیشیا میں طاقتور بگولے راستے میں آنے والی ہر شے کو اپنے ساتھ اڑا کر لے گئے، جس میں 37 افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں طاقتور بگولے نے مغربی جاوا میں تباہی مچا دی، لوگ اللہُ اکبر کی صدائیں لگاتے رہے۔

    محبت کی پیشکش ٹھکرانے پر طالبہ کا اپنے ٹیچر سے انوکھا انتقام

    راستے میں آنے والی ہر شے کو بگولہ اپنے ساتھ اڑا لے گیا، چھتیں اڑگئیں، پول گر گئے جبکہ ایک سو سولہ گھروں کو نقصان پہنچا اور سینتیس افراد زخمی ہو گئے۔

  • جامنی ٹماٹر صحت کے لئے زیادہ مفید کیوں ہیں؟

    جامنی ٹماٹر صحت کے لئے زیادہ مفید کیوں ہیں؟

    عام طور پر ہمارے گھروں میں کھانا تیار کرنے کے لئے لال ٹماٹر کا استعمال کیا جاتا ہے مگر اب جامنی ٹماٹروں نے گھریلو باغبانوں اور کھانے کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق لال ٹماٹر اور جامنی ٹماٹر کا اگر موازنہ کیا جائے تو جامنی ٹماٹر اپنی منفرد شکل، ذائقہ اور بہترین صحت کے فوائد کے حوالے سے پہلے کے تصور سے زیادہ مفید ہے۔

    امریکا کی نورفولک پلانٹ سائنسز کے ذریعہ تیار کئے گئے جامنی رنگ کے ٹماٹر اب اس مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں جہاں یہ ایک اہم فصل کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے جو اپنی نوعیت کی یہ پہلی فصل ہے، جسے آسانی کے ساتھ ہر جگہ کاشت کیا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ان ٹماٹروں میں صحت کے لیے انتہائی مفید بلیو بیری کی رنگت اور کچھ اجزا ابتدائی طور پر شامل کئے گئے ہیں۔

    2008 میں جامنی ٹماٹر سب سے پہلے برطانوی سائنسداں کیتھی مارٹن نے بنائے تھے، کیتھی مارٹن کا کہنا تھا کہ جن چوہوں کو اس خاص ٹماٹر کا پاؤڈر دے کر رکھا گیا تھا، دیگر چوہوں کے مقابلے میں ان کی زندگی کا دورانیہ 30 فیصد تک زیادہ تھا۔

    اس ٹماٹر میں اینتھوسائنائنس کی 10 گنا زائد مقدار موجود ہے جس سے اس پھل کی غذائیت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے اور ٹماٹر میں جامنی رنگت اینتھوسائنائنس مرکبات کی وجہ سے ہوتی ہے۔

    اس ٹماٹر کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ توڑے جانے کے بعد یہ عام ٹماٹر کی نسبت میں دوگنے وقت تک تازہ رہتا ہے۔ یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور جسم کو خلوی سطح پر زیادہ محفوظ بناتا ہے، یہ فری ریڈیکلزکو بننے سے روکتا ہے جو سرطان کا ایک اہم سبب ہے۔

    پتھری کے علاج کیلئے ’کروندے‘ کا جادوئی فائدہ

    یہ فصل بوائی سے کٹائی تک تقریباً 70 دنوں کی میں تیار ہوتی ہے اور ایک فائدہ مند فصل فراہم کرتی ہے۔

    جب کٹائی کے لئے یہ ٹماٹر ہوجاتے ہیں تو ایک دلچسپ تبدیلی سے گزرتے ہیں، جس سے ٹماٹر کا اندرونی گودا اور جلد سبز سے جامنی رنگت میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

  • ریاض الجنہ میں عبادت کا اجازت نامہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ ؟

    ریاض الجنہ میں عبادت کا اجازت نامہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ ؟

    ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ ریاض الجنہ میں نماز کی سعادت حاصل کرے، مگر اس مقام تک رسائی کے لئے آپ کو ایک مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ ”نسک“ ایپ پر رجسٹریشن کر کے یہ سعادت باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں زائرین کی سہولت کے لئے ایک ایپ تیار کی گئی ہے، جس کے باعث زائرین آسانی کیساتھ ریاض الجنہ میں نماز اور عبادت کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

    ریاض الجنہ میں نماز اور عبادت کی سعادت حاصل کرنے کے لئے آپ کا نسک ایپ پر اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔

    اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ رجسٹر آپشن پر کلک کریں، اور اگلے مرحلے پر الرودہ الشرفہ میں نماز پر کلک کریں، اس کے بعد، آپ کو افراد کا نمبر دکھانا ہوگا، وقت اور تاریخ لکھیں، اور پھر Continueآپشن پر کلک کریں۔

    جس کے بعد اتھارٹی آپ کی درخواست کا جائزہ لے گی اور آپ کو اجازت نامہ جاری کردیا جائے گا۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے زائرین کے پاس ریاض الجنہ میں عبادت کے لیے اجازت نامہ ہونا ضروری ہے جو کہ ریاض الجنہ کی زیارت سے قبل درخواست دے کر حاصل کرسکتے ہیں۔

    اس ایپ کی بدولت بہت سے عازمین جو معذور ہیں اور رش کی وجہ سے انتظار نہیں کر سکتے وہ بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

    ”اپنی تلاوت درست کریں“ مسجد نبویؐ میں نئے پروگرام کا آغاز

    حکام کا کہنا ہے کہ شعبان کے آخری مہینے میں 480,000 سے زائد زائرین کو ریاض الجنہ کے لیے پرمٹ جاری کئے گئے، جنہوں نے آن لائن درخواست نسک ایپ کے ذریعے جمع کرائی۔