Tag: Urdu news

  • سونم کپور نے انیل کپور کی فٹنس کا راز بتادیا ؟

    سونم کپور نے انیل کپور کی فٹنس کا راز بتادیا ؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار انیل کپور لاجواب اداکاری کرنے کے ساتھ ہمیشہ جوان نظر آنے کے لئے کافی مشہور ہیں۔

    انیل کپور کی صاحبزادی اداکارہ سونم کپور نے ڈاکٹر شیو کے سرین کی کتاب اون یور باڈی: اے ڈاکٹرز لائف سیونگ ٹپس کے اجراء کے موقع پر بات کرتے ہوئے اپنے والد انیل کپور، بونی کپور اور سنجے کپور کے طرز زندگی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    سونم کپور کا انیل کپور کی فٹنس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ شراب نہیں پیتے اور نہ ہی سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

    سونم کپور نے بتایا کہ ان کی والدہ بھی انیل کپور کی صحت سے متعلق کافی حساس ہیں وہ ان کا ہر طرح سے بہت خیال رکھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ انیل کپور نے 23 سال کی عمر میں اُمیش مہرا کی فلم ’ہمارے تمہارے‘ (1979) سے ڈیبیو کیا تھا۔ جبکہ اداکار کو فلم انڈسٹری کا حصہ بنے ہوئے 44 سال سے زیادہ بیت چکے ہیں۔

    انہوں نے پہلی بار ہندی فلم میں مرکزی کردار 1983 میں وہ سات دن میں کیا تھا اس کے بعد انہوں نے یش چوپڑا کے ایکشن فلم مشال (1984) میں کام کیا، جس سے ان کی شہرت میں بڑا اضافہ ہوگیا تھا۔

    انیل کپور کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائد

    انیل کپور چار دہائیوں تک فلموں کا حصہ بنے رہے، اس دوران انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ محبت کا ایک خاص رشتہ بنائے رکھا۔

  • یمنی حوثیوں کا اسرائیلی شہر پر میزائل حملہ

    یمنی حوثیوں کا اسرائیلی شہر پر میزائل حملہ

    یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل کے شہر ایلات کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے خلیج عدن میں ”اسرائیلی جہاز”پر میزائل حملہ کیا ہے، بحیرہ احمر کے داخلی راستے کے قریب خلیج عدن میں اسرائیلی کارگو جہاز (MSC) سلور کو متعدد میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

    حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی تاہم اُن کا کہنا ہے کہ حوثی گروپ نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں متعدد امریکی جنگی جہازوں کے ساتھ ساتھ جنوبی اسرائیل کے قصبے ایلات کے مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ایرو ائیر ڈیفنس سسٹم نے حوثیوں کی جانب سے مارے گئے میزائل کو تباہ کردیا تھا تاہم سائرن بجنے سے اسرائیلی جنوبی شہر ایلات میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    دوسری جانب امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے فلسطینیوں سے متعلق ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں غزہ میں سب کو ہلاک کر دینا چاہیے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے غزہ میں فلسطینی بچوں کی ہلاکت کے سوال پرانتہا پسندانہ جواب دیا۔

    امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کے اس انتہا پسندانہ، نا مناسب بیان پر مسلمانوں، ڈیموکریٹس اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    امریکن مسلم ایڈوائزری کونسل کے مطابق اینڈی اوگلز کا یہ بیان تمام فلسطینی عوام کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی غیر مناسب جواب ہے۔

  • سونو سود پاکستانی مداح سے مل کر جذباتی ہوگئے

    سونو سود پاکستانی مداح سے مل کر جذباتی ہوگئے

    استبنول: بھارتی اداکار سونو سود کی ترکی کے شہر استنبول میں ایک پاکستانی مداح سے ملاقات ہوئی، اس دوران بھارتی اداکار جذباتی ہوگئے۔

    سونو سود نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ ترکی میں ان کی ملاقات ایک فرشتے سے ہوئی ہے۔

    بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں مداح کا نام یاد نہیں رہا لیکن اس پاکستانی مداح نے انہیں دیکھتے ہی گلے لگایا اور زبردستی بیس پونڈ کا ایک نوٹ انہیں دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)

    سونو سود نے بتایا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے مداح کا کہنا تھا کہ ’میرے بیٹے، تم غریبوں کیلئے بہت شاندار کام کررہے ہو، یہ میری طرف سے ایک چھوٹی سے شرکت ہے‘۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی مداح سے بہت متاثر ہوئے اور ان کے نزدیک یہ بیس بونڈ لاکھوں ڈالروں سے زیادہ بیش قیمت ہیں۔

    وہ اپنی زلفوں سے۔۔۔۔۔۔مومنہ اقبال کی ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ سونو سود اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ویلفیئر کاموں کیلئے بھی بہت معروف ہیں اور ہر قسم کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

  • خطرے کی علامت ’لاک بٹ‘ کیا ہے؟

    خطرے کی علامت ’لاک بٹ‘ کیا ہے؟

    امریکی پولیس کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ انہوں نے سائبر مجرموں کے ایک گروپ لاک بِٹ کا صفایا کردیا ہے، اس گروپ کی جانب سے حالیہ ماہ کے دوران دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں پر سائبر حملے اور تاوان کے مطالبات کیے گئے، جس کے باعث ان کمپنیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاک بٹ نے بڑی کمپنیوں پر سائبر حملے کر کے ان کا حساس ڈیٹا چرا لیا اور پھر بدلے میں کافی رقوم کا مطالبہ کیا۔

    یہی نہیں بلکہ بڑی کمپنیوں کا ڈیٹا لیک بھی کیا، جس سے بہت سی کمپنیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اطلاعات کے مطابق اس گروپ نے دنیا بھر میں ہزاروں متاثرین سے لگ بھگ 120 ملین ڈالر وصول کیے۔

    لاک بِٹ سے متعلق اہم معلومات
    لوگوں کو لاک بٹ سے متعلق اس وقت علم ہوا جب 2020 میں روسی زبان والے سائبر کرائمز کے کئی فورمز پر اس کے نقصان دہ سافٹ ویئر یا malware پائے گئے تھے۔

    امریکی حکام نے منگل کے روز دو روسی شہریوں کو بین الاقوامی کمپنیوں پر لاک بٹ رینسم ویئر سے حملے کرنے کا ملزم قرار دیتے ہوئے ایک مقدمہ درج کیا ہے، اس کے علاوہ پولینڈ اور یوکرین میں بھی مقامی پولیس نے دو افراد کوحراست میں لیا ہے۔

    اس گروہ نے بند ہو چکی ایک ڈارک نیٹ ویب سائٹ پر لکھا تھا، ”ہم نیدرلینڈز سے کام کرتے ہیں۔ ہم پوری طرح غیر سیاسی ہیں اور ہماری دلچسپی صرف پیسے میں ہے۔“

    اس گروہ کے افراد جس تنظیم یا ادارے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، اس کے کمپیوٹر نیٹ ورک میں وہ اپنے رینسم ویئر پھیلا دیتے ہیں، جس سے متعلقہ نیٹ ورک کا پورا ڈیٹا لاک ہو جاتا تھا۔ اس کے بعد یہ مجرم ڈیٹا کو ان لاک کرنے کے لیے متاثرہ اداروں سے تاوان طلب کرتے تھے۔

    واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

    بالعموم یہ تاوان کرپٹو کرنسی میں طلب کیا جاتا تھا، جس کا بعد میں پتہ لگانا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ امریکہ سمیت 40 ملکوں کے حکام کی ایک ٹیم اس گروہ کو پکڑنے کی کوششوں میں لگی ہوئی تھی۔ اس کے لیے تمام ممالک سائبر مجرموں کے کرپٹو کرنسی والٹس سے متعلق اطلاعات ایک دوسرے کو دے رہے تھے۔

  • روسی پائلٹ اسپین میں فائرنگ سے قتل

    روسی پائلٹ اسپین میں فائرنگ سے قتل

    روس کے غدار پاِئلٹ میکسم کوزمینوف (Maxim Kuzminov) کو اسپین میں فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیاگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غدار روسی پائلٹ کو اسپین میں 6 گولیاں ماری گئیں جس کے بعد لاش کو ایک کار نے کچل دیا۔

    برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاِئلٹ میکسم کو زمینوف روس کا ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر اغوا کرکے یوکرین لے گیا تھا اور بعد میں اسپین منتقل ہوگیا تھا۔

    رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ غدار پائلٹ میکسم کوزمینوف (Maxim Kuzminov)یوکرینی خفیہ ایجنسی سے رابطے میں تھا۔

    دوسری جانب فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف کیس میں روس نے کہا ہے کہ تنازعات کی اصل وجہ ’ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

    عالمی عدالت انصاف میں کیس سے متعلق روس اپنے دلائل پیش کر رہا ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) اس ہفتے 52 ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیموں کے دلائل سن رہی ہے جو کہ کسی ایک عالمی عدالت کے مقدمے میں حصہ لینے والے فریقین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    15 ججوں کے پینل سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ”قبضے، آباد کاری اور الحاق”کے ساتھ ساتھ ”یروشلم کے مقدس شہر کی آبادیاتی ساخت، کردار اور حیثیت کو تبدیل کرنے”کی پالیسیوں کا جائزہ لے۔

    ’غزہ میں لوگ 3 ہفتوں سے جانوروں کی خوراک کھا رہے ہیں‘

    روس نے پہلے کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل میں امن کا ”سب سے زیادہ قابل اعتماد”حل ہے اور اکیلے لڑنے سے سلامتی یقینی نہیں ہو گی۔

  • کراچی: ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ کے باہر مسافروں کا شدید رش

    کراچی: ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ کے باہر مسافروں کا شدید رش

    کراچی ایئرپورٹ پر رات گئے اچانک مسافروں کا رش بڑھ گیا جس کے سبب عمرہ زائرین انٹرنیشنل لاؤنج میں داخل نہ ہونے سے پریشانی کا شکار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 گھنٹے سے مسافروں کا بین الاقوامی پروازوں پر شدید رش ہے، دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول، کینیڈا کی پروازیوں کے مسافر بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

    کراچی ایئرپورٹ پر ملزمان کو پکڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سسٹم بند کیے جانے کا انکشاف

    عملے کی کمی کے باعث مسافروں کی جانب سے احتجاج کے واقعات بھِی رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کون سے کھلاڑی ٹیم میں ہوں گے؟ کامران اکمل نے بتادیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کون سے کھلاڑی ٹیم میں ہوں گے؟ کامران اکمل نے بتادیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ممکنہ کھلاڑیوں میں کون شامل ہوگا؟ یہ ایسا سوال ہے جس کا جواب شائقین کرکٹ جاننا چاہتے ہیں۔

    تاہم اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کچھ اشارہ دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی پی ایس ایل اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نجیب الحسنین نے سوال کیا کہ آسٹریلیا کے خلاف نئے لڑکوں کو موقع دیا گیا مگر وہ اس طرح سے پرفارم نہیں کر پائے، جیسی ان سے توقع کی جارہی تھی۔

    کامران اکمل نے کہا کہ میرا نہیں خیال اتنے زیادہ مواقع پہلے کبھی کسی کو ملے ہوں، 10، 10میچز مل گئے، تو اب کارکردگی دکھانا ان لڑکوں کا کام ہے۔ ان سے پرفارم نہیں ہورہا تو انہیں چاہئے کہ ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ کھیلیں اور اپنی خامیوں کو دور کریں۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جو ہماری ٹیم انگلینڈ جائے گی وہ ہی ٹیم فائنل ٹیم ہوگی، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ وہی ٹیم کھیلے گی جو ورلڈ کپ کھیلے گی۔

    کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان کا کوئی متبادل نہیں ہے، البتہ مڈل آرڈر میں کچھ تبدیلیاں ممکنہ طور پر ہوسکتی ہیں۔

  • سائنسدانوں نے کینسر کی خطرناک قسم کیلیے دوا تیار کرلی

    سائنسدانوں نے کینسر کی خطرناک قسم کیلیے دوا تیار کرلی

    سائنسدانوں نے کینسر کی نئی خطرناک ترین قسم کے لئے ایک نئی دوا تیار کی ہے، جس سے کینسر کا علاج ممکن ہے۔

    لندن کی کوئین میری یونیورسٹی کے محققین کی قیادت میں ایک ٹیم نے مریضوں کی زندگی میں اوسطاً 1.6 ماہ کا اضافہ کیا، جس کی شرح تین سال کے عرصے میں چار گنا بڑھ گئی۔

    محققین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کینسر کی نئی قسم کے لئے تیار کی گئی یہ دوا، جو ٹیومر کی غذائی اجزاء کی فراہمی کو روک کر بیماری کا علاج کرتی ہے، 20 سالوں میں میسوتھیلیوما کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی دوا ہے۔اس سے قبل ایسی دوا تیار نہیں ہوسکی۔

    میسو تھیلیوما کینسر کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک قسم ہے جو اعضاء کی سطح کے کناروں پر ہوتا ہے، خاص طور پر پھیپھڑوں کے کناروں پر۔ یہ عام طور پر ایسبیسٹوس کی نمائش سے منسلک ہوتا ہے۔

    کینسر ریسرچ یو کے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں ہر سال میسوتھیلیوما کے 2,700 نئے کیسز سامنے آتے ہیں، جس کے سبب ہر سال تقریباً 2,400 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، صرف دو فیصد مریض تشخیص کے بعد 10 سال تک زندہ رہتے ہیں۔

    کوئین میری یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹرزلوسریک کی سربراہی میں ہونے والی نئی تحقیق میں یہ مشاہدہ کیا گیا کہ تمام مریضوں کو ہر تین ہفتوں میں چھ ادوار کے لیے کیموتھراپی کرانا پڑتی ہے۔

    آدھے مریضوں کو ADI-PEG20 نامی نئی دوا کے انجیکشن لگائے گئے، جبکہ آدھے مریضوں کو دو سال کے لیے پلیسبو دیا گیا۔

    بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

    تحقیق کے مطابق مریضوں کا ایک سال تک معائنہ کیا گیا۔ ADI-PEG20 دوا اور کیموتھراپی حاصل کرنے والے مریضوں کی بقا میں اوسطاً 9.3 ماہ کا اضافہ ہوا۔ اس کے مقابلے میں، جن مریضوں نے پلیسبو اور کیموتھراپی حاصل کی، ان کی بقا کا وقت 7.7 ماہ تھا۔

  • امین سیانی 91 برس کی عمر میں چل بسے

    امین سیانی 91 برس کی عمر میں چل بسے

    بھارت کے معروف ریڈیو پریزینٹر امین سیانی 91 برس کی عمر میں ممبئی میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف ریڈیو پریزینٹر امین سیانی کے بیٹے نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کردی، بیٹے نے بتایا کہ والد کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ مقامی اسپتال میں چل بسے۔ امین سیانی کی آخری رسومات جمعرات کو ادا کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ معروف ریڈیو پریزینٹر امین سیانی 21 دسمبر 1932 کو پیدا ہوئے۔ وہ جب بھی اپنا ریڈیو پروگرام شروع کرتے تو کہتے ’نمستے بہنوں اور بھائیوں میں آپ کا دوست بول رہا ہوں‘۔

    امین سیانی نے متعدد مشہور پروگرامز کیے لیکن ان کی وجہ شہرت ان کا تعارفی جملہ بنا جس میں انہوں نے خواتین کو ترجیح دی۔

    نیتن یاہو کا حماس کی شرائط ماننے سے صاف انکار

    امین سایانی نے 6 عشروں تک کام کیا اور 54 ہزار ریڈیو پروگرامز کیے جسے سامعین نے بہت پسند کیا۔ انہوں نے 19 ہزار وائس اوورز کیے تھے۔

  • کویت: مختلف اشیاء پر پابندی لگادی گئی

    کویت: مختلف اشیاء پر پابندی لگادی گئی

    کویت کی قومی تعطیلات کے موقع پر وزارت تجارت اور صنعت کے انڈر سیکرٹری زیاد النجم نے ایک انتظامی فیصلہ جاری کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت تجارت اور صنعت کے انڈر سیکرٹری زیاد النجم نے آج 20 فروری سے 31 مارچ 2024 تک ”پانی سے بھرے چھوٹے غباروں ”کی فروخت اور ہر قسم کے واٹر پستول پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

    مندرجہ ذیل مواد اور اشیاء کی فروخت اور تجارت پر پابندی لگائی گئی ہے۔

    ہوا کے غبارے جس میں آتش گیر شعلہ ہو
    لیزر، تابکاری کے آلات اور تابکار مواد
    دھار والے ہتھیار، رائفلیں اور اسی طرح کے پستول
    صابن کا جھاگ یا سپرے۔
    خطرناک اشیا یا ان کا استعمال
    آتش بازی (ہر قسم اور شکل کے پٹاخے)

    ایسے ہتھیار جس سے اپنا دفاع کیا جاسکتا ہے، بشمول تلواریں، خنجر، نیزے، تیر، نوکیلی یا پالش کی سلاخیں جو لاٹھیوں یا دوسری چیزوں سے جڑی ہوتی ہیں، بندوقیں، الیکٹرک ڈنڈے، غیر طبی الیکٹرک شاک مشینیں، دو دھاری یا آدھی دھاری چاقو، لوہے کا مُکا،چھڑیاں جو اسپائکس یا دیگر چیزوں کے ساتھ رولرس میں ختم ہوتی ہیں۔

    فیصلے کے دوسرے آرٹیکل کے مطابق وزارت تجارت کے انڈر سیکرٹری کے فیصلے کے آرٹیکلز آج بروز منگل 20 فروری سے لاگو کئے جائیں گے۔

    غزہ میں ظلم کی انتہاء، کھانے کی قطار میں کھڑے فلسطینیوں پرفائرنگ

    واضح رہے کہ مذکورہ بالا سامان اور مواد پر مئی 2014 سے فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کی گئی ہے، ہر 3 ماہ بعد اس فیصلے کی تجدید کی جاتی ہے۔