Tag: Urdu news

  • 12 سال کے بچے کی شادی کی فرمائش؟ اصل حقائق سامنے آگئے

    12 سال کے بچے کی شادی کی فرمائش؟ اصل حقائق سامنے آگئے

     کم عمری میں شادی کرنا خلاف قانون ہے، مگر سوشل میڈیا پر ایک کم عمر جوڑے کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس سے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ کم عمر جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق 13 سالہ محمد قاعد کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ بچے نے اپنی والدہ سے ضد کی کہ اس کی شادی کرائی جائے گی تو ہی وہ پڑھائی میں دلچسپی لے گا۔ بچے کے بہت زیادہ اصرار پر ماں نے بھی حامی بھرلی۔

    سوشل میڈیا پر13 قاعد اور 12 سالہ علیزے کی تصاویر اور ویڈیوزوائرل ہورہی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں شرما رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بچے کی ضد پر ماں نے بیٹے کیلئے لڑکی کا رشتہ مانگ لیا، جس پر علیزے کے والدین بھی راضی ہوگئے۔ کم عمر جوڑے کا تعلق لاہور سے بتایا جارہا ہے۔

    12 سالہ علیزے کا کہنا تھا کہ جب رشتہ آیا تو میں حیران رہ گئی، میں تو کالج اور یونی ورسٹی کا سوچ رہی تھی، علیزے نے کہا کہ مجھے محمد قاعد بہت پسند ہے۔

    دونوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی خواہش پر رشتہ منظور کرلیا گیا ہے، مگر فی الحال ابھی شادی نہیں ہورہی، والدین کا کہنا ہے کہ وہ دونوں بچوں کی باقاعدہ منگنی کریں گے۔

    ’’مجھے ایک بیوی چاہیے!‘‘ رکشہ ڈرائیور نے شادی کے لیے انوکھا انداز اپنالیا

    حیران کُن بات یہ ہے کہ علیزے ساتویں جماعت جبکہ اس کے مقابلے میں محمد قاعد چھٹی جماعت میں ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی خوب چرچے ہورہے ہیں۔

  • امریکا کا روس پر نئی پابندیوں کا فیصلہ

    امریکا کا روس پر نئی پابندیوں کا فیصلہ

    امریکا کی جانب سے روسی صدر کے مخالف رہنما الیکسی ناولنی کی جیل میں پراسرار ہلاکت کے بعد روس پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم روسی حزب مخالف رہنما الیکسی ناولنی کی روسی جیل میں پراسرار ہلاکت اور 2 سالوں سے یوکرین پر مسلط کردہ جنگ کے پیش نظر روس پر نئی پابندیاں لگانے جارہے ہیں۔

    کیلی فورنیا کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں امریکی صدر نے پابندیوں کے حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

    تاہم امریکی ترجمان جیک سلیوان کے مطابق روسی دفاعی اور صنعتی سیکٹر سمیت روسی معیشت اہم ریونیو جنریٹ کرنے والے ذرائع پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

    امریکی ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جاری روسی جنگ اور ناولنی کے موت پر روس کو ذمہ دار ٹھہرانے کیلئے پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔

    ٹرمپ کو صدارتی الیکشن لڑنے کیلیے ایک اور مصیبت کا سامنا

    یاد رہے کہ امریکا نے یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے روسی صدر پیوٹن، ان کے قریبی حکام اور روسی بینکوں کیخلاف پہلے ہی متعدد پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

  • بہن نے بھائی کی لاش کے ساتھ 5 سال گزار دیئے ۔۔

    بہن نے بھائی کی لاش کے ساتھ 5 سال گزار دیئے ۔۔

    آسٹریلیا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 سال سے بھائی کی لاش کے ساتھ رہنے اور سونے والی آسٹریلوی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے علاقے نیو ٹاؤن میں پولیس نے ایک گھر میں کارروائی کے دوران معمر خاتون کو گرفتار کرلیا، اس دوران گھر سے سڑی ہوئی انسانی لاش برآمد کی گئی۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق گھر سے جس شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے اسے آخری مرتبہ 2018ء میں زندہ دیکھا گیا تھا۔اس کے بعد سے اس شخص کا کچھ پتہ نہیں تھا۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کئی بار علاقہ مکینوں کی جانب سے اس گھر کی خراب حالت کی شکایت درج کرائی گئی تھی مگر اب یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    برطانیہ کا اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء سے متعلق اہم فیصلہ

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکایات کے باوجود دیر سے کارروائی کرنے پر اہل علاقہ نے حکام پر ناراضگی اور برہمی کا اظہار بھی کیا۔

  • برطانیہ کا اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء سے متعلق اہم فیصلہ

    برطانیہ کا اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء سے متعلق اہم فیصلہ

    برطانیہ نے اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے پابندی کی حمایت میں ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

    برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعظم رشی سونک نے مصروفیات کے دوران موبائل فون سے متعلق پریشانی کو اُجاگر کیا۔

    رشی سونک نے کہا کہ سیکنڈری اسکول کے ایک تہائی طلبا کہتے ہیں فون سے تعلیم پر منفی اثر پڑتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کلاس روم میں موبائل فون کتنے پریشان کُن ہوتے ہیں۔

    پیوٹن نے کم جونگ کو قیمتی چیز تحفے میں دیدی؟

    برطانوی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس پریشانی کو ختم کرنے میں اسکولوں کی مدد کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے اسکولوں میں موبائل فون سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان گذشتہ روز کیا گیا ہے۔

  • پیوٹن نے کم جونگ کو قیمتی چیز تحفے میں دیدی؟

    پیوٹن نے کم جونگ کو قیمتی چیز تحفے میں دیدی؟

    روسی صدر پیوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو روسی ساختہ کار بطور تحفہ دے دی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کو ذاتی استعمال کیلئے پیوٹن کی جانب سے بھیجی گئی کار 18 فروری کو موصول ہوئی۔

    شمالی کوریا کے سربراہ کی بہن نے روسی صدر پیوتن کو کار کا تحفہ دینے پر شکریہ کا پیغام بھجوایا ہے۔ کم جونگ کی بہن کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ تحفہ اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان خصوصی ذاتی تعلقات کا واضح مظاہرہ ہے۔

    شمالی کوریا نے روسی ساختہ کار سے متعلق مزید معلومات اور اس کے بھیجنے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

    برطانوی شہزادہ ولیم کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کی ملاقات کے بعد سے دونوں ممالک نے قریبی تعلقات استوار کیے ہیں اور تمام شعبوں میں تبادلے کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

  • برطانوی شہزادہ ولیم کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    برطانوی شہزادہ ولیم کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    برطانوی شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں، اس تنازع میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی شہزادے ولیم کا کہنا تھا کہ میں بھی سب کی طرح اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتا ہوں، غزہ میں اس وقت انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے، یہ انتہائی اہم ہے کہ غزہ میں امداد پہنچے اور یرغمالیوں کو بھی رہائی ملے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کا کہنا ہے کہ یہ غزہ جنگ بندی کی قرارداد کا وقت نہیں ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اب الجزائر کی طرف سے لائی گئی قرارداد پر ووٹنگ کے لیے اجلاس کر رہی ہے جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے پہلے ہی اس قرارداد کو ویٹو کرنے کا فیصلہ ٹیلی گراف کر دیا ہے۔

    سلامتی کونسل کے سامنے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر الجزائر کی قرارداد منظور ہوتی ہے تو وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات کے خلاف کام کرے گی۔

    غزہ میں خوراک کی قلت: امریکا نے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

    انہوں نے کہا یہ کونسل جو بھی اقدام کرتی ہے اس سے مدد ملنی چاہیے اور ان حساس اور جاری مذاکرات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ قرارداد ان مذاکرات پر منفی اثر ڈالے گی۔

  • پنجاب میں دھند کا راج، موٹروے کے متعدد سیکشنز بند

    پنجاب میں دھند کا راج، موٹروے کے متعدد سیکشنز بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم 2 ٹھوکر نیاز سے فاروق آباد تک دھند کے باعث بند ہے جبکہ ایم 2 پر کوٹ مومن سے لاہور تک آمدورفت معطل ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم 3 فیض پور سے سمندری تک، ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

    موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز سے فاروق آباد تک، موٹروے ایم 2 کوٹ مومن سے لاہور تک، موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 3 لاہور سے رجانہ تک اور موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔ اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں شدید دھند ہے جس کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے، چونیاں شہر اور گردو نواح میں بھی شدید دھند کی صورتحال ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    مری میں برفباری، بارش کے بعد سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

    واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

    میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل کا حل نکال لیا۔

    رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے کسی بھی اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا آپشن تو پہلے سے موجود تھا لیکن اس کے لیے میسج کو کھولنا اور پھر اس صارف کے اکاؤنٹ پر جانا پڑتا تھا۔

    تاہم اس نئے فیچر کے بعد میسج کھولنے اور میسج بھیجنے والے شخص کے اکاؤنٹ پر جائے بغیر اسے بلاک کرسکتے تھے۔

    اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ ایپلی کیشن کے صارفین لاک اسکرین سے ہی سپام مواد بھیجنے والے صارف کو بلاک کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ کی طرف سے سپیمنگ کرنے والے نمبر کو ’رپورٹ‘ کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

    اس نئے فیچر کے بعد لاک سکرین پر واٹس ایپ میسج پر ریپلائی بٹن کے ساتھ بلاک کا بٹن بھی ظاہر ہوتا ہے۔جس پرایک کلک کے ذریعے اس اکاؤنٹ یا نمبر کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔

    گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کا مقابلہ کرنے والی ایپ متعارف کرا دی

    رپورٹ کے مطابق کسی بھی اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا آپشن تو پہلے سے موجود تھا لیکن اس کے لیے میسج کو کھولنا اور پھر اس صارف کے اکاؤنٹ پر جانا پڑتا تھا۔ تاہم اس نئے فیچر کے بعد میسج کھولنے اور میسج بھیجنے والے شخص کے اکاؤنٹ پر جائے بغیر اسے بلاک کرسکیں گے۔

  • عمر کے طعنے دینا بند کرو، عفت عمر طنز کرنے والوں پر برس پڑیں

    عمر کے طعنے دینا بند کرو، عفت عمر طنز کرنے والوں پر برس پڑیں

    معروف اداکارہ عفت عمر نے گزشتہ دنوں شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی، جس پر بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    تاہم اب اداکارہ نے عمر کے طعنے دینے والوں کے لئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

    عفت عمران دنوں اپنے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ خاندان میں ہونے والی شادی میں مصروف ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)

    وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تہواروں کی تصاویر کے ساتھ ساتھ ڈانس کی ویڈیوز بھی شیئر کرتی نظر آرہی ہیں، جس پر بعض صارفین کی جانب سے تنقید بھی جارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)

    ناقدین کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک اور ڈانس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں تنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)

    عفت عمر کا کہنا تھا کہ میری عمر میری مرضی (میری عمر، میری خواہش)۔ تو براہ کرم اپنی زندگی گزاریں اور مجھے اسکول کی تعلیم دینا بند کریں، مجھے اچھی طرح پتہ ہے مجھے کیا کرنا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے جاری کئے گئے اس پیغام کا سوشل میڈیا صارفین پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا،ان کی ویڈیوز پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار انتقال کرگئے

    بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار انتقال کرگئے

    ممبئی: بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور و معرورف اداکارریتوراج سنگھ ممبئی میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ صحت کے مسائل کے باعث 59 سالہ اداکار ریتو راج سنگھ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، طبیعت بہتر ہونے پر کچھ دنوں پہلے انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے۔

    گزشتہ 3 دہائیوں سے اداکار ریتو راج سنگھ اداکاری کے شعبے سے وابستہ تھے۔انہوں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ ٹی وی انڈسٹری کو ترجیح دی اور متعدد ہٹ ٹی وی سیریلیز کا حصہ رہے۔

    ریتو راج سنگھ نے ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا، ان کی آخری مشہور فلم یاریاں 2 تھی جبکہ فلم ”بدری ناتھ کی دلہنیا ”میں ریتو راج سنگھ نے اداکار وررون دھون کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔

    صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین کی سالگرہ

    معروف اداکار کے مشہورٹی وی شوز میں کہانی گھر گھر کی، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، انوپما، دیا اور باتی اور دیگر شامل ہیں۔