Tag: Urdu news

  • فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے معروف اداکار چل بسے

    فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے معروف اداکار چل بسے

    دنیا بھر میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی مشہور فلم ”ٹائی ٹینک‘ کے کیپٹن ایڈورڈ اسمتھ اور فلم لارڈ آف دی رنگز کے King Théoden انتقال کرگئے۔

    شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک میں جرات، بہادری اور بحری اصول کے مطابق مسافروں کو بچا کر خود کو سمندر کی بے رحم موجوں کے حوالے کرنے پر کیپٹن ایڈورڈ اسمتھ کا کردار ادا کرنے والے برنارڈ ہل حال ہی میں برطانوی ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے تھے۔

    ’ٹائی ٹینک‘ میں ہیروئن کو بچانے والا تختہ لاکھوں ڈالرز میں نیلام

    انکا ایک ڈرامہ آج نشر ہونے والا تھا۔ ساتھی اداکاروں نے برنارڈ ہل کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • سعودی عرب میں فلپائن کی جڑی ہوئی بچیوں کے آپریشن کی تیاری

    سعودی عرب میں فلپائن کی جڑی ہوئی بچیوں کے آپریشن کی تیاری

    سعودی ولی عہد کے حکم پر فلپائن کی 16 ماہ کی جڑی ہوئی بچیوں کو آپریشن کے ذریعے علیحدہ کرنے کے لیے مملکت لایا جا رہا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے سبق نیوز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلپائن میں سعودی سفیر ھشام بن سلطان القحطانی نے اپنے دفتر میں جڑی ہوئی بچیوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں سعودی عرب بھیجنے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

    ریاض کے ہسپتال میں دونوں بچیوں کا مملکت کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت آپریشن کیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے خصوصی طیارہ فلپائن پہنچ گیا ہے، فلپینی بچیوں عائشہ اور اکیزا کا اوپری حصہ ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ بچیوں کو ان کے والدین سمیت مملکت لایا جائے گا۔

    مملکت کی اعلٰی قیادت کی اس فیاضی اور ہمدردی پر جڑی ہوئی بچیوں کے والدین نے شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر فلپائن میں سعودی سفارتخانے میں شاہ سلمان مرکز برائے فلاح انسانیت کی ٹیم اور فلپائن کے معاون وزیر خارجہ، ریڈ کراس کے صدر اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

    جدہ انڈسٹریل سٹی کے کارخانے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

    واضح رہے کہ 1990 سے اب تک سعودی عرب میں 25 ممالک کے 130 جڑے ہوئے بچوں کو آپریشن کے ذریعے علیحدہ کیا جا چکا ہے۔

  • پاکستانی ڈاکٹر غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لئے پہنچ گئے

    پاکستانی ڈاکٹر غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لئے پہنچ گئے

    خدمت کے جذبے سے سرشار پاکستانی نژاد امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے میں مصروف ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ جانیوالی پاکستانی حنا چیمہ گائناکالوجسٹ اور خواجہ اکرام آرتھوپیڈک ڈاکٹر ہیں۔

    ڈاکٹر خواجہ اکرام کا کہنا تھا کہ غزہ میں زخمیوں کی سب سے بڑی تعداد بچوں کی ہے، وہاں میلوں تک امدادی ٹرک کھڑے ہیں مگر امداد کو غزہ میں جانے نہیں دیا جارہا۔

    ڈاکٹر حنا چیمہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کو اس وقت سب سے زیادہ جنگ بندی کی ضرورت ہے، شکر گزار ہوں کہ میرے پاس امریکا واپسی کاموقع ہے، فلسطینیوں کے پاس نہیں۔

    امریکا نے حماس سے متعلق قطر کو اہم پیغام پہنچا دیا ؟

    واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کے باعث 30ہزار سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، جن میں بچوں اور خواتین کی بہت بڑی تعداد شامل ہے۔

  • اردنی ولی عہد نے اہلیہ کو سالگرہ کے پیغام میں کیا لکھا؟

    اردنی ولی عہد نے اہلیہ کو سالگرہ کے پیغام میں کیا لکھا؟

    اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم کی جانب سے اپنی سعودی نژاد اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین کو ان کی 30 ویں سالگرہ پر محبتوں بھرا پیغام بھیجا گیا ہے۔

    عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم نے حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر دعا لکھی ہے’اللہ تعالی ہمارے رشتے کو قائم و دائم رکھے اور پروان چڑھائے، سالگرہ مبارک رجوہ۔‘

    30 ویں سالگرہ کے موقعے پر اردن کے شاہی خاندان نے شہزادی رجوہ کی حالیہ سرکاری تصویر بھی شیئر کی ہے۔

    انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شہزادی رجوہ نے نیلے رنگ کے پس منظر میں فرانسیسی برانڈ Rabanne کا نیلے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ اعلان بھی رواں ماہ کے آغاز میں کیا گیا تھا کہ اردن کا شاہی جوڑا اپنے پہلے بچے کی آمد کے لئے پر اُمید ہے۔

    اردن کے شاہی خاندان نے شہزادی کے امید سے ہونے کی خبر کا اعلان ایک بیان میں کیا تھا۔

    سیما حیدر کی کہانی میں نیا موڑ آگیا

    جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ’رائل ہاشمیٹ کورٹ کو یہ اعلان کرتے ہوئے اچھا محسوس ہورہا ہے کہ ان کے عزت مآب ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم اور شہزادی رجوہ الحسین اس موسم گرما میں اپنے پہلے بچے کے لئے پر اُمید ہیں۔

  • پشاور میں بارشوں سے 10 افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے

    پشاور میں بارشوں سے 10 افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے

    پشاور: خیبرپختونخوا میں 2 روز کے دوران ہونے والی شدید بارشوں کے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2 روزکے دوران ہونے والی بارشوں کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 14زخمی ہوئے۔

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دیواریں،چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 56 گھروں کونقصان پہنچا جبکہ سیلابی ریلے اور چھتیں گرنے سے 110 مویشی ہلاک ہوئے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، متعلقہ ادارے،تمام ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    کراچی میں گرمی کی شدت کتنی رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    دوسری جانب چلاس شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش، پہاڑو ں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: گاؤں 254گ ب میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرے میں گندم اسٹور کی جارہی تھی، اس دوران چھت اور دیواریں گرگئی، دونوں افراد چھت گرنے سے گندم کے اندر دب گئے تھے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل لاہور کے لٹن روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    پنجاب میں پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو ماں نے قتل کر دیا

    ریسکیو حکام کے مطابق لٹن روڈ پر گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق بچوں میں ایک بچہ اور 2 بچیاں شامل تھیں۔

  • پاکستان سے روانگی کے بعد ایرانی صدر کونسے اہم ملک پہنچ گئے؟

    پاکستان سے روانگی کے بعد ایرانی صدر کونسے اہم ملک پہنچ گئے؟

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ مکمل کرکے آج صبح کراچی سے روانہ ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے روانگی کے بعد سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے۔

    ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا میں اماویہ ڈیم اور بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    ایرانی صدر کا دورہ سری لنکا مختصر دورانیے کا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لانا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کسی ایرانی صدر کا 2008ء کے بعد یہ پہلا دورہ سری لنکا ہے۔

    ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

    واضح رہے کہ پیر 22 اپریل کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے اور وہ آج دورہ مکمل کر کے کراچی سے واپسی کے لئے روانہ ہوگئے۔

  • پانی کے ٹینک میں گر کر نوجوان کی موت، دلخراش ویڈیو وائرل

    پانی کے ٹینک میں گر کر نوجوان کی موت، دلخراش ویڈیو وائرل

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب کھلے ہوئے واٹر ٹینک میں گر نوجوان سافٹ ویئر انجینئر زندگی کی بازی گیا، دلخراش واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 سالہ صوفیان سافٹ ویئر انجینئر انجیا نگر کے پی جی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے۔

    آج صبح جب وہ گھر پہنچے اور دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے تو واٹر ٹینک کا ڈھکن کھلا ہوا تھا، جس کے باعث وہ اس میں گر پڑے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے واٹر ٹینک کا ڈھکن نہ لگاتے ہوئے لاپرواہی برتنے پر ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ مذکورہ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    نوجوان کا گاڑی سے لٹک کر جان لیوا اسٹنٹ، ویڈیو وائرل

  • ٹرمپ پر 2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام

    ٹرمپ پر 2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام

    نیویارک کی عدالت میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کرمنل ٹرائل کی سماعت جاری ہے، سابق صدر پر 2016کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق استغاثہ کاعدالت میں دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ٹرمپ نے رقوم کی ادائیگی چھپا کر الیکشن کو متاثر کیا۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بے گناہ ہیں، انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

    ٹرمپ کو مقدمات سے استثنیٰ کی سپریم کورٹ میں سماعت کا انتظار ہے، جبکہ امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ کی استثنیٰ کی درخواست کی سماعت جمعرات کو کریگی۔

    اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہش منی ٹرائل کو اپنے خلاف ’بڑی جادوگرنی کا شکار‘ قرار دے دیا۔

    نیویارک میں عدالتی پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہاں جو کچھ آپ سننا چاہتے ہیں یہ آپ کے لیے بہت آسان ہے، دراصل یہ مقدمہ میرے خلاف مشترکہ طور پر ’وِچ ہنٹ‘ ہے۔

    انھوں نے عدالت کے باہر خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ عدالتی نظام کے حوالے سے لوگوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک میں ’ہش منی‘ (hush money چپ رہنے کے لیے دی جانے والی رشوت) کے مجرمانہ مقدمے میں ابتدائی بیانات شروع ہونے کی توقع ہے، مقدمے کی سماعت کے لیے رواں ہفتے ہی ایک مکمل 12 افراد پر مشتمل جیوری اور 6 متبادل ججوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔

    ’غزہ میں فوری جنگ بندی‘ فرانسیسی صدر کا نیتن یاہو کو پیغام

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی صحافیوں سے بات کی، اور کہا کہ جج جوآن مرچن (ہش منی ٹرائل کی صدارت کرنے والے جج) چاہتے ہیں کہ یہ ٹرائل جلد سے جلد ہو، لوگوں کو ہرگز توقع نہیں تھی کہ مقدمہ اتنی جلد یعنی پیر کو شروع ہوجائے گا۔

  • پادری نے چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کے لئے اہم اعلان کردیا؟

    پادری نے چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کے لئے اہم اعلان کردیا؟

    سڈنی کے چرچ میں چاقو کے حملے کا نشانہ بننے والے پادری نے اپنے حملہ آور کے لئے معافی کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حملے سے متاثر ہونے والے سڈنی کے معروف آرتھوڈوکس عیسائی رہنما، پادری مار ماری ایمینوئل نے اپنے حامیوں کو ’مسیح‘ جیسا بننے اور تشدد سے باز رہنے کی ہدایت کی۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے چرچ میں چاقو بردار شخص نے پادری پر حملہ کردیا تھا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی تھی۔

    چرچ میں چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے پادری سمیت 4 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ حملہ آور نے عبادت کے دوران پادری پر چاقو کے وار کیے جبکہ حملے کے وقت لائیو اسٹریمنگ بھی جاری تھی۔

    ویڈیو میں حملہ آور کو پادری پر چاقو سے وار کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں پادری زمین پر گر جاتا ہے، اس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے۔