Tag: urea fertilizer

  • ملک بھر میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں مزید اضافہ

    ملک بھر میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں مزید اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوریا کھاد کی 50 کلو بوری کی قیمت بڑھ کر 5 ہزار 550 روپے تک پہنچ گئی ہے، حالیہ ہفتے راولپنڈی میں یوریا بیگ کی قیمت ایک ہزار روپے تک بڑھی۔

    دستاویز کے مطابق حیدر آباد میں یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے، ایک ہفتے میں حیدرآباد میں یوریا کی بوری 651 روپے تک مہنگی ہوئی۔

    کوئٹہ میں یوریا بوری کی قیمت میں 598 روپے تک اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے لاڑکانہ میں یوریا کی 50 کلو بوری 154 روپے تک مزید مہنگی ہوئی، ملتان میں یوریا بیگ کی قیمت 100 روپے تک بڑھی۔

    یوریا کی 50 کلو بوری کی اوسط قیمت میں مزید 171 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

  • امریکی ڈالر128روپے سے تجاوز کرگیا، یوریا کھاد اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

    امریکی ڈالر128روپے سے تجاوز کرگیا، یوریا کھاد اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

    کراچی : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نئی بلند ترین سطح پر128.30بند ہوا، یوریا کھاد اور سیمنٹ مہنگا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مزید کمی آئی ہے اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح128 روپے30 پیسے تک پہنچ گیا، آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر128.30روپے پر بند ہوا۔

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں آ ج30پیسے کمی آئی، جبکہ طلب کے مقابلے میں رسد میں کمی بھی دیکھی گئی، اس حوالے سے ڈیلرز کاکہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر129روپے سے اوپر فروخت ہورہا ہے، گذشتہ روز ایک دن میں ڈالر6.45روپے مہنگا ہوا تھا، گزشتہ دو روز میں روپے کی قدر میں پونے سات روپے کی کمی آچکی ہے۔

    دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، یوریا کھاد اور سیمنٹ مہنگا کردیا گیا، انڈسٹری ذرائع کے مطابق یوریا کھاد کے فی بیگ کی قیمت میں50روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافہ کے بعد یوریا کھاد کے بیگ کی قیمت 1582روپے ہوگئی۔

    یوریا کھاد کی قیمت ملک کی دو بڑی نجی کمپنیو ں نے بڑھائی ہے جبکہ ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت میں بھی دس روپے کا اضافہ ہوا۔

    گزشتہ تین ہفتوں میں سیمنٹ کا ایک بیگ 45سے55روپے مہنگا کیا جاچکا ہے، کوئلہ اور ڈالر مہنگا ہونے کے باعث سیمنٹ مہنگا ہوا، نارتھ ریجن میں سیمنٹ کے بیگ کی قیمت575اور ساؤتھ ریجن میں630روپے ہوگئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • درآمدی کھاد کی 50کلوگرام بوری کی قیمت 1000 روپےمقرر

    درآمدی کھاد کی 50کلوگرام بوری کی قیمت 1000 روپےمقرر

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فصل خریف 2017 کےلیے برآمدی یوریا کھاد کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت 1000 روپےتک کرنے کی منظوری دےدی۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی صدارت میں ہوا۔

    اجلاس میں کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار کی عوام کے مفاد میں فصل خریف 2017کےلیے برآمدی یوریا کھاد کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت کسان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے 1000 روپے تک کرنے کی منظوری دے دی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نےاقتصادی امور ڈویژن کی سفارش پر اسلام آباد برہان ٹرانسمیشن لائن ری انفورسمنٹ منصوبے کےلیےجاپان کی جانب سے جائیکا کےلیے 2.665 ارب روپے کے آسان شرائط پر قرضے پرٹیکس اور لیویز کی چھوٹ دینے کی منظوری بھی دےدی۔


    اقتصادی رابطہ کمیٹی: 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری


    اس مسودے کا اہم بنیادی مقصد اسلام آباد اور نواحی علاقوں کےلیے بجلی کی فراہمی کےلیے ضروری ٹرانسمیشن لائنوں کی ری انفورسمنٹ کے ذریعے بجلی کی ترسیل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے قومی گرڈ کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔

    کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے تجویز کردہ اسٹینڈرڈ پاور پرچیز ایگریمنٹ کے مسودے کی بھی منظوری دےدی۔

    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے داسو پن بجلی منصوبے کےلیے وزارت پانی و بجلی کی تجویز پر 350 ملین ڈالر قرضے کا 40 فیصد 140 ملین ڈالر قرضہ کی دوبارہ ادائیگی کےلیے جی او پی گارنٹی کی منظوری دی جبکہ ورلڈ بینک باقی 210 ملین ڈالر قرضے کی گارنٹی دے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کھاد سے سبسڈی ختم کرکے حکومت آگ سے کھیل رہی ہے، زرداری

    کھاد سے سبسڈی ختم کرکے حکومت آگ سے کھیل رہی ہے، زرداری

    کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کھاد پر سے سبسڈی ختم کرکے وفاقی حکومت آگ سےکھیل رہی ہے، فیصلہ فوری واپس لے۔

    اپنے بیان میں آصف زرداری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے،وفاقی حکومت آگ سےکھیل رہی ہے، حکومت کے فیصلوں سے دیگر صوبوں میں احساس محرومی پیدا ہوگا۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے 9 جنوری کو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مالی سال 2016-17 کے لیے کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی اور دیگر کھاد میں دی گئی سبسڈی ختم کردی گئی ہے۔

    سبسڈی کے اس خاتمے کے بعد ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی فی بوری قیمت میں 500 تا 1000 ہزار روپے کا اضافہ ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ بیج، ڈیزل اور بجلی پہلی ہی مہنگی ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کی پیداواری لاگت پہلے ہی بہت زیادہ ہے اور ان کا برا حال ہے، اب کھاد مہنگی ہونے سے زمینداروں پر مزید بوجھ پڑے گا اور زمیں داروں کی مشکلات میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ ہوگا۔