Tag: urges India

  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کا مودی سرکار سے کشمیری بچوں پر فوری تشدد روکنے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مودی سرکار سے کشمیری بچوں پر فوری تشدد روکنے کا مطالبہ

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مودی سرکار سے کشمیری بچوں پر فوری تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا اور کہا مقبوضہ کشمیر میں بچوں کا تحفظ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکار سے کشمیری بچوں پر فوری تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    بچوں سے متعلق سالانہ رپورٹ میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کا تحفظ کیا جائے اور جیلوں میں بچوں پر ہرقسم کا تشددختم کیا جائے اور اور اس بات کو یقینی بنائے کہ بچوں کو کسی بھی طرح سے سیکیورٹی فورسز سے نہ جوڑا جائے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پیلٹ گن اور پر تشدد واقعات میں انتالیس کشمیری بچے جان سے گئے جبکہ تیرہ سے زیادہ زخمی ہوئے جبکہ ، اس رپورٹ میں سکیورٹی فورسز اور نامعلوم مجرمان کی جانب سے تشدد، دھماکا خیز مواد سے ہونے والے زخمیوں، بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، نامعلوم گروپس کے درمیان فائرنگ ، دستی بم حملے، کراس فائر اور سرحد پار گولہ باری کے واقعات شامل ہیں۔

    دوسری جانب چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ یواین سیکرٹری جنرل کی جانب سے بھارت سے کشمیری بچوں پرتشدد کےخاتمے کامطالبہ خوش آئندہے، بھارت سےپیلٹ گنزکےاستعمال کوروکنےکا بھی مطالبہ کیاہے جبکہ یواین سیکرٹری جنرل نےبھارتی مظالم پر بھی پریشانی کا اظہارکیا۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض فورسز نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، جس کے بعد دو روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد دو ہوگئی۔۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔۔ سری نگر کے مختلف علاقوں میں قابض فورسز کا نام نہاد آپریشن جاری ہے

  • بھارت، پاکستان کی طرح بیلٹ پیپرز استعمال کرے، راہول گاندھی

    بھارت، پاکستان کی طرح بیلٹ پیپرز استعمال کرے، راہول گاندھی

    نئی دہلی: کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت لوک سبھا کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بجائے پاکستان کی طرح بیلٹ پیپرز استعمال کرے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پاکستان میں انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ہیں ویسے ہی بھارت میں انتخابات کے لیے بھی استعمال کیے جائیں۔

    راہول گاندھی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو گھنٹوں تک آپریشنل رکھنے کے لیے بڑی مقدار میں بجلی ضائع ہوتی ہے، اگر پاکستان انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز استعمال کرسکتا ہے تو بھارت کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب لوک سبھا انتخابات میں بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا مطالبہ دیگر بھارتی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی کیا گیا جن میں سی پی آئی ایم، اے اے پی، ایس پی اور بی ایس پی سمیت دیگر شامل ہیں۔

    عام آدمی پارٹی کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم سے دھاندلی کی گنجائش زیادہ ہے جس سے بھارتی جتنا پارٹی فائدہ اٹھا سکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔