Tag: urges US

  • امریکا اور سلامتی کونسل مسعود اظہر کے معاملے پردانشمندی سے کام لیں، چین

    امریکا اور سلامتی کونسل مسعود اظہر کے معاملے پردانشمندی سے کام لیں، چین

    بیجنگ : چین کا کہنا ہے کہ امریکا اورسلامتی کونسل مسعود اظہرکے معاملے پردانشمندی سے کام لیں، امریکا کا براہ راست سلامتی کونسل میں جانا معاملے کومشکل کردے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے میڈیا بریفنگ میں کہا امریکا اور سلامتی کونسل مسعود اظہر کے معاملے پر دانشمندی سےکام لیں، ایسے اقدامات نہ کئے جائیں جومعاملے کوپیچیدہ کردیں۔

    گینگ شوانگ کا کہنا تھا امریکا کا براہ راست سلامتی کونسل میں جانا معاملے کومشکل کردے گا، مسعود اظہرسے متعلق قرارداد قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ٹیکنیکل ہولڈ کی۔

    یاد رہے چند روز قبل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونے کی بھارتی درخواست کو چین نے ویٹو کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو ویٹو کردیا

    بھارت نے درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ مسعود اظہربھارتی سرزمین پر ہونے والے کئی حملوں میں ملوث ہیں۔

    چین کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا چین نے ہربارسلامتی کونسل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ہم متعلقہ پارٹیوں سے مل کرذمہ دار کردار ادا کریں گے، دیرپا نتائج کے لیے ذمہ دار اورسنجیدہ بات چیت کی ضرورت ہے۔

  • افغانستان میں مزیدفوج بھیجنا امریکا کیلئے تباہ کن ہوگا، طالبان کا صدرڈونلڈ ٹرمپ کے نام خط

    افغانستان میں مزیدفوج بھیجنا امریکا کیلئے تباہ کن ہوگا، طالبان کا صدرڈونلڈ ٹرمپ کے نام خط

    واشنگٹن : افغان طالبان نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے نام کھلے خط میں امریکا کو خبردار کرتے ہوئے افغانستان سے نکل جانے کا مطالبہ دہرایا اور کہا افغانستان میں مزید فوجی بھیجنا امریکا کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کے نام خط میں طالبان کا کہنا ہے کہ ماضی میں مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ امریکا کوفوجی اوراقتصادی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، افغانستان سے انخلا سے سولہ سو امریکی فوجی دستوں کو نجات ملے گی اوروراثتی جنگ کا خاتمہ ہوگا۔

    خط میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان حکومت کو کٹھ پتلی اورحکمرانوں کو کرپٹ قرار دیا اور امریکہ سے افغانستان سے نکل جانے کا مطالبہ دہرایا ہیں۔

    طالبان نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ سابق صدور کو اپنے جنرلوں کی جانب سے پیش کی جانے والی غیر حقیقی رپورٹوں پر انحصار نہ کریں کیونکہ افغانستان پر قبضے اور جنگ جاری رکھنے پر اس لئے زور دیتے رہیں گے کہ وہ بہتر پوزیشن حاصل کر سکیں اور جنگ کا استحقاق حاصل کر سکیں۔

    خط میں طالبان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ اپنی افواج کے افغانستان میں موجودگی پر بضد رہے تو شرمناک شکست کا سامنا ہوگا۔


    مزید پڑھیں : ٹرمپ نےافغانستان میں امریکی فوج کی تعداد بڑھانے کی اجازت دے دی


    خیال رہے کہ افغانستان میں سینئر امریکی کمانڈر نے ہزاروں اضافی فوجی اہلکار افغانستان بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

    یاد رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے رواں برس جولائی میں کہا تھا کہ افغانستان کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکمت عملی پورے خطے کے لئے ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

    واضح رہے  رہے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد امریکا کی جانب سے افغانستان پر فوجی چڑھائی کی گئی تھی، 17 سال سے امریکی اور نیٹو فوجیافغانستان میں تعینات ہیں اور وہ مقامی فوجیوں کے ساتھ مل کر افغانستان میں کام کررہے ہیں، 2001 سے اب تک افغانستان میں 2300 امریکی ہلاک جبکہ 17000 زخمی ہوچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔