Tag: Uri Attack

  • اڑی حملے کا الزام : دوبیگناہ پاکستانی نوجوان بھارت میں قید

    اڑی حملے کا الزام : دوبیگناہ پاکستانی نوجوان بھارت میں قید

    اسلام آباد : اڑی واقعے کے الزام میں بھارتی جیل میں دو پاکستانی نوجوانوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دونوں لڑکےغلطی سے سرحد پار کرگئے تھے۔ دونوں نوجوانوں کی وطن واپسی کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن نے کوششیں شروع کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام جان بوجھ کر سرحد پار کرنے والے بھارتی فوجی کو بھی ان کے حوالے کر دیتے ہیں، لیکن چھوٹے دل کا بھارت غلطی سے سرحد پار کرنے والے معصوم پاکستانیوں پر سنگین الزام تھوپ دیتا ہے۔

    انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فوج نے اُڑی حملہ آوروں کے گائیڈ ہونے کا الزام لگا کر دو پاکستانی لڑکوں کو جیل میں ڈال رکھا ہے جبکہ دونوں نوجوان غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے۔

    فیصل کے بھائی نے بتایا کہ بھائی سے صرف ایک باربات ہوئی کب رہائی ملے گی اس حوالے سے کچھ نہیں پتہ ہے، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی جیل میں اڑی واقعے کے الزام میں قید 2 کمسن پاکستانی نوجوانوں کی وطن واپسی کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے اس لیے اسے احتیاط سے دیکھ رہے ہیں۔ اڑی حملے میں پاکستانی لڑکوں کو ملوث کرنے کی سازش ناکام ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب خود بھارتی تحقیقاتی اداروں کا ماننا ہے کہ ستمبر دو ہزار سولہ میں اُڑی واقعہ پیش آیا۔ بھارتی بیس کیمپ پر حملے میں کئی فوجی مارے گئے تھے، ثبوت نہ ہونے کے باوجود بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔

  • وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ جس میں علاقائی  اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب سے قبل وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور آرمی چیف آف اسٹاف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر پر واقع بھارتی ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد کے حملے کے بعد کی صورتحال اور  انڈیا کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پڑھیں:    بھارت میں سیاسی پناہ کیلئے براہمداغ بگٹی نے درخواست جمع کرادی

    ٹیلی فونک رابطے میں آرمی چیف نے علاقائی صورتحال اور پڑوسی ملک کے الزامات اور پاک فوج کی جانب کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اور پاکستان کی جانب سے اپنائے گئے مؤقف پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا تاہم براہمداغ بگٹی کی بھارت میں سیاسی پناہ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    ٹیلی فونک رابطے میں دونوں شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنے ملک کی سرزمین دہشت گردی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیتا تاہم  متفقہ پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر بھارت کے پاس اڑی سیکٹر پر ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں تو وہ پیش کرے، پاکستان شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا۔

    ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آرمی چیف سے کہا کہ ’’اگر بھارت کے پاس ثبوت نہیں تو اُس کو بلا جواز الزامات سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس عمل سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔