Tag: urs mubarak

  • عظیم صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس مبارک کی تقریبات جاری

    عظیم صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس مبارک کی تقریبات جاری

    اجمیرشریف : عظیم صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے عرس مبارک کی تقریبات جاری ہیں، آٹھ سو ساتویں عرس پر دنیا بھرسے زائرین مزار پر حاضری کے لئے اجمیرشریف کا رخ کررہے ہیں۔

    اجمیرشریف میں خواجہ غریب نوازحضرت معین الدین چشتی کا آٹھ سو ساتواں سالانہ عرس جاری ہے، عرس مبارک کی تقریبات جھنڈا کشائی کی رسم سے شروع کی گئیں۔

    عرس کا باقاعدہ آغاز یکم رجب سے ہوگا،اس موقع پر جنتی دروازہ کھولاجائے گا، پانچ رجب کو محفل سماع اور چھ رجب کو بڑی قل شریف ہوگی۔

    تقریب میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے لاکھوں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پاکستان کے زائرین کی بڑی تعداد بھارتی سفارت خانے سے ویزہ نہ ملنے پر عرس مبارک میں شریک نہ ہوسکے گی۔

    عظیم صوفی بزرگ خواجہ غریب نواز نے چھٹی صدی عیسوی میں افغانی چشتی سلسلے کو ہندوستان میں متعارف کرایا، پنجاب اور راجستھان میں امن و آشتی کا درس دیا۔

  • حضرت شاہ رکن الدین عالم کے عرس کی تقریبات کا آغاز

    حضرت شاہ رکن الدین عالم کے عرس کی تقریبات کا آغاز

    ملتان : حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردی کے سات سوویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ تقریبات کا آغاز مخدوم شاہ محمود قریشی نے کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم کے سات سوویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ تین روزہ تقریبات کے آغاز پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزارمبارک  کو غسل دیا اور چادر چڑھائی ۔

    فاتحہ خوانی کے بعد شاہ محمود قریشی نے زائرین کو عرس میں خوش آمدید کہا، عرس کی تقریبات میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ فضا ء میں ہر طرف درود وسلام کی صدائیں گونج رہی ہیں۔،

    عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حفاطتی اقدامات کے پیش نظر دربار پر آنے والے زائرین کی جامع تلاشی لی جا رہی ہے۔

     درگاہ میں آنے والے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔