Tag: URS

  • ملتان : حضرت شاہ رکن عالمؒ کا سالانہ عرس جاری

    ملتان : حضرت شاہ رکن عالمؒ کا سالانہ عرس جاری

    ملتان : اولیاء کرام کی سرزمین ملتان میں حضرت شاہ رکن عالمؒ کے سات سو تین ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں, ۔سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برصغیر کے روحانی پیشوا۔حضرت شاہ رکن عالم کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ مزار کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی مزار کو غسل دے کر عرس کی تین روزہ تقریبات کاآغاز کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے مزار پر چادر چڑھائی اور دعا کی، اس موقع پر مذہبی سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ عرس میں ملک بھر سے زائرین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ بھارت سے اٹھارہ رکنی وفد بھی ملتان پہنچ گیا۔

    عرس کے موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں، مزار کے اطراف میں بائیس سو پولیس اہلکارمتعین کئے گئے ہیں۔

    پندرہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیےگئے ہیں جبکہ واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔ محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لئے انتظامات کئے ہیں۔ ایمبولنس اور فائربریگیڈ کی گاڑیوں کے ساتھ میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔

  • داتا گنج بخش کا عرس، عام تعطیل کا اعلان

    داتا گنج بخش کا عرس، عام تعطیل کا اعلان

    لاہور: حضر ت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے 973 ویں عرس کے موقع پر انتظامیہ نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کے تحت مقامی انتظامیہ کے دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری (داتا گنج بخش) کے 973ویں عرس کی تقریبات گزشتہ دو روز سے جاری ہیں جبکہ انتظامیہ نے عرس کے آخری روز مقامی انتظامیہ کے تحت آنے والے دفاتر کے ملازمین اور تعلیمی اداروں کو چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔


    پڑھیں: ’’ داتا دربار کامیابی کی دعا مانگنے آیا ہوں، بلاول بھٹو ‘‘


    حضرت علی ہجویری کے عرس کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مزار پر اُن کے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔


    مزید پڑھیں: ’’ حضرت داتا گنج بخش کے973ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ‘‘


    ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کی جانب سے قرآن و فاتحہ خوانی، محفل نعت اور ایصال ثواب کے لیے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مریدوں کی جانب سے چادریں چڑھانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
  • شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس: سندھ حکومت نے تعطیل کا اعلان کردیا

    شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس: سندھ حکومت نے تعطیل کا اعلان کردیا

    کراچی: سندھ حکومت نے معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 15 نومبر کو صوبے بھر میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی اطرح امسال بھی صفر کی 14 تاریخ کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 273 واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

    اس ضمن میں سندھ حکومت نے صوبے میں تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے حساب سے 14 صفر رواں ماہ کی 15 تاریخ کو ہوگی۔

    notification

    نوٹی فکیشن میں صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت اداروں سمیت سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    خیال رہے ہر سال شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کی مناسبت سے سندھ میں عام تعطیل ہوتی ہے، معروف صوفی بزرگ کا مزار سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ہے جہاں عرس کے موقع پر تین روزہ تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

  • سندھ حکومت کا شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس پرعام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت کا شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس پرعام تعطیل کا اعلان

    کراچی: سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اورشاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پرسندھ حکومت نے صوبے بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 27 نومبربروزجمعہ حضرت عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سے سندھ بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کا اطلاق خود مختارکارپوریشنز سمیت سندھ حکومت کے تمام اداروں اورسرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں ہرسال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سےعام تعطیل ہوتی ہے۔

    سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا یہ دوسواٹھترواں عرس ہے۔

    عرس کی تقریبات کا افتتاح مزار پر چادرچڑھا کرکیاجائے گا، عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین آتے ہیں جن کی آمد پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے۔

  • حضرت بہاؤالدین زکریا کاعرس دوسرے روز بھی جاری

    حضرت بہاؤالدین زکریا کاعرس دوسرے روز بھی جاری

    ملتان: حضرت بہاؤالدین زکریاکے سات سو پچھترویں عرس کی تقریبات آج دوسرے روز بھی جاری ہیں،تفصیلات کے مطابق برصغیر کے مشہور صوفی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے سات سو پچھترویں عرس کی تقریبات جار ی ہیں آج تقریبات کا دوسرا روز ہے ۔

    صوفی بزرگ کے عرس میں شرکت کے لیے پنجاب اور سندھ سے بڑی تعداد میں زائرین ملتان پہنچ گئے ہیں اور زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس کے موقع پرحضرت بہاادین زکریا کے مزار پر فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیاہے ۔

    دہشت گردی کے خطرےکے پیش نظرزائرین کے لیے واک تھرو گیٹ لگائے کیے گئے ہیں اور مزار کے احاطے میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔

  • حضرت عبد اللہ شاہ غازیؒ کاعرس،دوسرے روزکی تقریبات جاری

    حضرت عبد اللہ شاہ غازیؒ کاعرس،دوسرے روزکی تقریبات جاری

    کراچی : حضرت عبد اللہ شاہ غازی کےبارہ سو تراسی ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج دوسرا دن ہے،حضرت عبداللہ شاہ غازی۔ اسلام پھیلانے والے اولیائے کرام میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کا کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے روشن ہے۔

    آپ نے سندھ میں نہ صرف اسلامی تعلیمات عام کیں بلکہ اپنے پاکیزہ کردارسے لوگوں کے دلوں پرحکمرانی بھی کی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت عبداللہ شاہ غازی کا عرس روایتی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے۔

    جس میں دنیا بھر سے آنے والے پانچ لاکھ زائرین شریک ہورہےہیں۔عرس کے موقع پر محفل سماع اور ۔۔صوفیانہ کلام پیش کیاجارہاہے۔ ان تین دن ۔۔۔کے دوران لنگر کا خاص اہتمام کیاجاتاہے۔

  • چشتیاں:تیزرفتاربس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت بیس زخمی

    چشتیاں:تیزرفتاربس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت بیس زخمی

    چشتیاں :حاصل پور روڈ پر زائرین کی بس الٹ گئی حادثہ میں 8 خواتین اور 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔ حضرت خواجہ نور محمد کے سالانہ عرس سے زائرین کو واپس علی پور لے جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ڈھرنوالہ اسٹاپ کے قریب الٹ گئی۔

    بس حادثہ میں 8 خواتین اور 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 اور پولیس نے زخمی افراد کو چشتیاں ہسپتال منتقل کردیا عینی شاہدین کے مطابق بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے وقت الٹ گئی اور سڑک سے نیچے جا گری۔

  • پیرسید وارث شاہ کے دو سو سولویں عرس کی تقریبات

    پیرسید وارث شاہ کے دو سو سولویں عرس کی تقریبات

    شیخوپورہ: پنجابی زبان کے شیکسپیئر اور قصہ ہیررانجھا کے خالق پیرسید وارث شاہ کے دو سو سولویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، برصغیر کے معروف صوفی شاعر پیر وارث شاہ کا تین روزہ عرس کا آغاز شیخوپورہ میں ہوا۔

    وارث شاہ نے پنجابی زبان میں شہرہ آفاق تصنیف ہیر رانجھا تخلیق کی۔ انہیں پنجابی زبان کا شیکسپئر کا کہا جاتا ہے۔عرس کی تقریبات کا آغاز ڈی سی او شیخوپورہ علی جان خان نے مزار کو غسل دے کر کیا۔

    اس موقع پر چادر پوشی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ پیر وارث شاہ کے عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں ۔ پیر وارث شاہ کے عرس کی تقریبات تقریبات پچیس ستمبر تک جا ری رہیں گی۔