Tag: Urvashi Rautela

  • اروشی روٹیلا کا جیولری سے بھرا قیمتی بیگ چوری ہوگیا

    اروشی روٹیلا کا جیولری سے بھرا قیمتی بیگ چوری ہوگیا

    (1 اگست 2025):بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کا لندن ائیرپورٹ سے لاکھوں مالیت جیولری سے بھرا بیگ چوری ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے چونکا دینے والا دعویٰ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ لندن کے گیٹوک ائیرپورٹ سے 70 لاکھ روپے بھارتی روپے کی مالیت کے زیورات سے بھرا بیگ چوری ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا کی ٹیم کی جانب سے واقعے کی تصدیق کی گئی جس میں بتایاگیا ہےکہ لندن کے گیٹوک ائیرپورٹ سے اداکارہ کا جیولری سے بھرا بیگ چوری ہوگیا، بیگ میں 70 لاکھ روپے کے زیورات تھے۔

    اداکارہ کی ٹیم نے بیان میں بتایا کہ ’اداکارہ اروشی ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے لندن گئی تھیں، واپسی پر گیٹوک ائیرپورٹ پر لگیج بیلٹ سے اداکارہ کا قیمتی بیگ چوری ہوگیا، اس واقعے کے بعد جب ائیرپورٹ انتظامیہ سے مدد طلب کی گئی تو انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

    اروشی نے بیگ چوری ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری پر کہا کہ’ میرے  سامان کا ٹیگ اور ٹکٹ ہونے کے باوجود بیگ بیلٹ ایریا سے غائب ہو گیا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ بیگ کی چوری ائیرپورٹ سکیورٹی کی خطرناک خلاف ورزی ہے، یہ معاملہ صرف گمشدہ بیگ کا نہیں بلکہ  تمام مسافروں کی سیکیورٹی اور وقار کا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل  بھار تی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران بھی اروشی روٹیلا اپنے آئی فون سے محروم ہوگئی تھیں۔

  • میرے نام کا بینک بن رہا ہے، اروشی روٹیلا کا دعویٰ

    میرے نام کا بینک بن رہا ہے، اروشی روٹیلا کا دعویٰ

    متنازع حرکتوں کی بدولت ٹرینڈنگ میں رہنے والی اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے نام کا ایک بینک بن رہا ہے۔

    اروشی روٹیلا ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو بالی ووڈ اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں، انہوں نے 2015 میں مس ڈیوا یونیورس انڈیا کا ٹائٹل جیتا اور اسی سال مس یونیورس مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کی۔

    انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 15 سال کی عمر میں مس ٹین انڈیا 2009 کا ٹائٹل بھی جیتا ہوا ہے، وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم ہیں اور ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تقریباً 30 ملین سے زائد ہے۔

    اروشی اکثر اپنی فٹنس، فیشن، اور ذاتی زندگی سے متعلق پوسٹس کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم "ڈاکو مہاراج” کے گانے "دبیدی دبیدی” میں اداکار ننداموری بالاکرشنا کے ساتھ ڈانس کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    اب ایک بار پھر وہ اپنے بیان کی وجہ سے صارفین کی جانب سے ٹرول ہورہی ہیں، حال ہی میں اروشی کو نجی فوڈ چین کے اشتہار  میں دیکھا گیا جہاں وہ  طنز و مزاح کرتے ہوئے خود کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی اور عجیب و غریب دعوے کرتی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by just_for_fun (@just_for_fun_with_luv)

    ویڈیو کلپ میں اروشی کہتی ہیں کہ وہ پائتھاگورس جی کے بعد ریاضی میں تعاون کرنے والی پہلی شخصیت بن گئیں ہیں کیونکہ انہوں نے ایک نیا ریاضی کا مسئلہ حل کیا ہے جس سے ان کی دولت دوگنی ہو گئی۔

    اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انکے نام کا ایک بینک بھی بن رہا ہے اور وارن بافیٹ تک اُن پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو اب اُنہیں بھارت کی اگلی فنانس منسٹر قرار دے رہے ہیں۔

    صرف یہی نہیں بلکہ اسی کلپ میں جب  اسسٹنٹ انٹرویو کے دوران اداکارہ  کے لیے کھانا لے کر آتی ہے تو  اروشی آرام سے کہتی ہیں کہ،‘UFC – اروشی فرائیڈ چکن لانچ کرتے ہیں!’

    جیسے ہی یہ اشتہار صارفین کی نظر ہوا وہیں متضاد تبصروں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک صارف نے لکھا کہ’وہ تو اب تک سب کو ٹرول کر رہی تھیں! کیا کمال کی شخصیت ہیں۔‘

  • اروشی روٹیلا کو صارفین نے ٹرول کردیا

    اروشی روٹیلا کو صارفین نے ٹرول کردیا

    بالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے ومبلڈن 2025 میں اپنی لگژی بیگ پر چار لابوبو ڈولز لگانے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

    آج کل دنیا بھر میں ایک عجیب و غریب لابوبو گڑیا نے کھلونا مارکیٹ میں دھوم مچا رکھی ہے، Labubu Doll نامی یہ گڑیا چین کی معروف کمپنی Pop Mart نے تیار کی ہے۔ اس کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ اسٹورز کے باہر خریداروں کا رش لگا ہوا ہے۔

    2015 میں یہ کردار سب سے پہلے ہانگ کانگ کے آرٹسٹ Kasing Lung نے تخلیق کیا تھا۔ اس کے بعدPop Mart نے 2019 میں اسے عالمی سطح پر لانچ کیا۔ اس کے بعد سے Labubu Doll ایک فینامینا بن گئی، خصوصاً ایشیا اور امریکا میں۔

    رپورٹس کے مطابق لابوبو گڑیا کی ترقی میں بین الاقوامی ستارے بھی شریک کار رہے۔Blackpink کی Lisa، Rihanna، Dua Lipa اور Emma Roberts جیسی معروف شخصیات نے اس گڑیا کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ایک ”ٹوی اسٹار”بن گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela)

    تاہم اب بھارتی اداکارہ بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں ہیں، حال ہی میں اداکارہ اروشی روٹیلا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  لندن میں جاری ومبلڈن چیمپیئن شپ میں اپنی شرکت کی اپڈیٹڈ پوسٹ شیئر کی ہے۔

    اروشی روٹیلا اکثر انٹرویوز میں، ریڈ کارپٹ لُکس اور وائرل بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں تاہم وہ انگلینڈ میں مشہور کھیلوں کے ایونٹ ومبلڈن سیمی فائنلز میں ٹینس میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئی نظر آئیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے اس ایونٹ میں شرکت کیلئے ایک سفید گاؤن کا انتخاب کیا، ساتھ ہی انہوں نے ہرمیس برکن ہینڈ بیگ پکڑ رکھا ہے، جس کے ساتھ چار لابوبو گڑیا جڑی ہوئی تھیں جس کے باعث اداکارہ کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے اروشی روتیلا پر تنقید کی اور لکھا، "آپ برکن ہینڈ بیگ کے مالک بن ہوسکتے ہیں لیکن پھر بھی آپ کی کوئی کلاس نہیں ہے”۔

    ایک اور نے تبصرہ کیا "اروشی روتیلا ومبلڈن میں ٹیڈی بیئر بیچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں، ایک اور نے تبصرہ کیا "105 کروڑ اروشی روٹیلا کی طرف سے بین الاقوامی فروغ” جبکہ ان کے مداح انہیں کمنٹ سیکشن میں باربی ڈول کا ٹائٹل دے رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/labubu-doll-price-pop-mart-thailand/

  • اروشی نے 3 منٹ کی پرفارمنس کے کتنے کروڑ وصول کئے؟

    اروشی نے 3 منٹ کی پرفارمنس کے کتنے کروڑ وصول کئے؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے 3 منٹ کی پرفارمنس کا 3 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے، جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور تیلگو فلم ڈاکو مہاراج کے باعث سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کے گانے دبیدی دبیدی میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اروشی کو فلم کے ہٹ یا فلاپ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ اپنی پرفارمنس کے لیے 1 کروڑ روپے فی منٹ وصول کرتی ہیں۔

    اس کے علاوہ فلم کے گانے دبیدی دبیدی میں فحش ڈانس مووز کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    اداکارہ کے انسٹاگرام پر 73 مین فالوورز موجود ہیں جبکہ ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 236 کروڑ روپے لگایا جا سکتا ہے۔

    یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں باقاعدہ طلاق ہو گئی

    رپورٹس کے مطابق تیلگو ایکشن ڈرامہ فلم ڈاکو مہاراج اب نیٹ فلکس پر بھی دستیاب ہے۔

    فلم کی ریلیز سے قبل یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ ان سینز کو حذف کردیا گیا ہے، مگر یہ رپورٹس غلط ثابت ہوئیں۔

  • جاوید جعفری نے اروشی روٹیلا کو آئینہ دکھا دیا

    جاوید جعفری نے اروشی روٹیلا کو آئینہ دکھا دیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اور ہوسٹ جاوید جعفری نے اس نظریے کی مخالفت کی ہے کہ کسی اداکار کی سوشل میڈیا فالوونگ اس کی فلم کے باکس آفس پر کامیابی کی ضمانت بن سکتی ہے۔

    معروف اداکار اور ہوسٹ جاوید جعفری نے اروشی روٹیلا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن مشہور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ فلمیں بھی کامیاب ہوجائیں گی۔

    جاوید جعفری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اس بات سے متفق نہیں ہوں کہ یہ چیزیں کسی کو ا’سٹار’ بناتی ہیں، ہاں، شروعات میں تھوڑا فائدہ ضرور ہو سکتا ہے مگر 70 سے 100 ملین فالوورز کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ فلموں کے ٹکٹ خریدیں گے۔

    اُنہوں نے اروشی روٹیلا کی مثال دیکر کہا کہا کہ اروشی کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 70 ملین فالوورز ہیں تو کیا ان کے فالوورز ٹکٹ خریدنے والے ناظرین سے تبدیل ہوتے ہیں؟

    چلو ان کے صرف 10 ملین فالوورز لے لیتے ہیں، جو کہ 1 کروڑ لوگ بنتے ہیں۔ اگر یہ 1 کروڑ لوگ فلم کا 250 روپے کا ٹکٹ خریدتے تو فلم نے 100 کروڑ روپے کما لیے ہوتے، مگر کچھ اس کے بالکل برعکس ہے۔

    جعفری کا کہنا تھا کہ فلم کی کامیابی پروموشن پر نہیں بلکہ ٹریلر پر منحصر ہوتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ رجنی کانت صاحب سب سے بڑے اسٹار ہیں لیکن وہ کہاں جا کر اپنی فلم کو پروموٹ کرتے ہیں؟

    اگر فلم اچھی ہو تو وہ خود ہٹ ہوجاتی ہے، آخر میں لوگ اسٹار کے لیے آ سکتے ہیں لیکن بعض اوقات کچھ اسٹارز کو بھی اچھی شروعات نہیں ملتی۔

    سنجے دت سے متعلق حنا خان کا بڑا انکشاف

    جعفری نے سلمان خان کی فلموں کے حوالے سے کہا کہ ایک سلمان خان کی فلم کو 10-15 کروڑ کی اوپننگ بھی مل سکتی ہے اور 50 کروڑ کی اوپننگ بھی، یہ سب ناظرین کے ٹریلر دیکھنے اور اس سے محسوس ہونے والی کشش پر منحصر ہوتا ہے، سلو کی ہر فلم کو 50 کروڑ کی اوپننگ نہیں ملتی، سب ٹریلر کا کھیل ہے۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی چمک اور فالوورز کا ہجوم فلم کو کامیاب نہیں بناسکتا، بلکہ فلم کا مواد اور ٹریلر ہی ناظرین کو فلم دیکھنے پر مجبور کرتا ہے۔

  • اروشی روٹیلا نے سیف علی خان سے معافی مانگ لی

    اروشی روٹیلا نے سیف علی خان سے معافی مانگ لی

    بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کو سیف علی خان پر حملے کے حوالے سے دیے گئے غیر حساس بیان پر معافی مانگ لی۔

    گزشتہ روز اداکارہ اروشی روٹیلا سے سیف علی خان پر ہونے والے حملے سے متعلق سوال کی گیا جس پر وہ اپنی قیمتی زیورات کی نمائش کرنے لگیں اور سیف کے بارے میں بات کرتے کرتے اپنی مہنگی ہیرے کی گھڑی اور انگوٹھیوں سے متعلق بات شروع کردی۔

    اداکارہ کی انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے انہیں اس رویے کو نامناسب اور بے حسی قرار دیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    سیف علی خان پر حملے کا افسوس یا مہنگی گھڑی کا دکھاوا؟ اروشی روٹیلا کی ویڈیو وائرل

    تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد اداکارہ نے اپنے رویے پر سیف علی خان سے معافی مانگ لی، اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے رویے پر شرمندہ ہوں مجھے معاف کردیں۔

    اداکارہ اروشی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معافی نامہ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ’ میں پہلے اس معاملے کی سنگینی کو نہیں سمجھتی سکی تھی‘۔

    اداکارہ اروشی نے لکھا کہ محترم سیف علی خان صاحب، میں یہ پیغام گہری ندامت اور دلی معذرت کے ساتھ لکھ رہی ہوں، آپ کو جس صورتِ حال کا سامنا ہے میں اس کی شدت سے بالکل بے خبر تھی

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے دیے گئے بیان پر شرمندہ ہوں اور میں اس بات سے بھی واقف ہوں کہ آپ پر کیا گزر رہی ہوگی، میری معذرت قبول کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/kareena-kapoor-saif-ali-khan-reunite/

  • اروشی روٹیلا کا آدتیہ اور ریتیک سے متعلق بڑا انکشاف

    اروشی روٹیلا کا آدتیہ اور ریتیک سے متعلق بڑا انکشاف

    بالی ووڈ کی اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے آدتیہ رائے کپور اور ریتیک روشن سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

    اداکارہ اروشی روٹیلا سے ایک انٹرویو میں ہوسٹ نے سوال کیا کہ کیا آپنے کبھی ڈیٹنگ ایپ رایا پر مشہور شخصیات کے ڈیٹنگ پروفائلز کو کھول کر دیکھا ہے۔

    جس پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ میں نے ایک ڈیٹنگ ایپ پر آدتیہ رائے کپور اور ہریتک روشن کے پروفائلز دیکھے ہیں، میں خود بھی دوستوں سے گپ شپ کرنے کیلئے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتی ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela)

    اداکارہ نے کہا کہ رایا پلیٹ فارم پر آدتیہ اور ریتیک کے علاوہ دیگر مشہور شخصیات بھی موجود ہیں، میں نے ان دونوں کے پروفائلز کو صرف دیکھا ہے کھولنے کی ضرورت محسوس نہیں کی کیونکہ اگر مجھے ان سے بات کرنی ہوگی تو کال کروں گی ان کے فون نمبر میرے پاس موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ اروشی روٹیلا کی جانب سے یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب سوشل میڈیا پر چند اسکرین شاٹس سامنے آئے تھے اور یہ کہا جارہا تھا کہ کچھ بالی ووڈ اداکار آدتیہ مبینہ طور پر ڈیٹنگ ایپ پر ناصرف موجود ہیں بلکہ دلچسپی سے اسکا استعمال بھی کرتے ہیں۔

  • اروشی نے رشبھ پنت کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

    اروشی نے رشبھ پنت کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کا شمار بالی وڈ کی ان خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جن کی سوشل میڈیا پر اچھی گرفت ہے۔

    اداکارہ کی ذاتی زندگی اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب ان کے بارے میں بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جس پر حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے لب کشائی کی۔

    اپنے پرانے انٹرویوز میں اداکارہ نے کئی بار آر پی کا ذکر کیا جس سے سوشل میڈیا صارفین کو یقین ہو گیا کہ آر پی کا تعلق اصل میں کرکٹر رشبھ پنت سے ہے۔

    تاہم ایک نئے انٹرویو میں انہوں نے ان تمام تر افواہوں کی تردید کی اور انہوں نے بتایا کہ میمز جعلی معلومات پر مبنی ہیں، جس سے ان کی روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔

    اروشی روٹیلا نے دوران انٹرویو کہنا تھا کہ میرا تعلق آر پی (رشبھ پنت) کے ساتھ جوڑنے والی افواہوں کے حوالے سے میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہ میمز اور افواہیں بے بنیاد ہیں، میں اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہوں اور میری توجہ اپنے کیریئر اور اس کام پر رہتی ہے جس کے بارے میں میں پر عزم ہوں۔

    ویڈیو لیک، اروشی روٹیلا نے خاموشی توڑ دی

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو شفاف طریقے سے حل کرنا چاہتی ہیں اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ غیر تصدیق شدہ حقائق کے بجائے سچائی پر توجہ دیں۔

  • ویڈیو لیک، اروشی روٹیلا نے خاموشی توڑ دی

    ویڈیو لیک، اروشی روٹیلا نے خاموشی توڑ دی

    بھارتی فلم انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی غیر اخلاقی ویڈیو لیک پر خاموشی توڑ دی۔

    بھارتی اداکارہ کا حال ہی میں 23 سیکنڈ کا متنازع ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا، تاہم اس حوالے سے قیاس آرائیاں بھی جاری تھیں کہ یہ کلپ اروشی کی نئی آنے والی فلم کا ایک سین ہے جب کہ کچھ صارفین نے اس ویڈیو کلپ کو ڈیپ فیک قرار دیا تھا۔

    بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اروشی نے کہا کہ جب ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھی تو وہ اس سے بہت پریشان ہوگئی تھیں اور انہیں اس وقت کافی عجیب لگا تھا۔

    اروشی کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیو ان کی ذاتی زندگی کی نہیں تھی بلکہ وہ ایک فلم کا سین تھا، ان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا ہے اور ان کی خواہش ہے کسی بھی لڑکی کی زندگی میں ایسا نہ ہو۔

    آریان خان نے پوش علاقے میں 2 فلیٹ خرید لیے، قیمت کتنی ہے؟

    واضح رہے کہ اروشی روٹیلا خبروں میں رہنے کا ہنر جانتی ہیں، اکثرو بیشتر ان کے حوالے متنازع خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہوتی ہیں۔

  • اروشی روٹیلا کی سالگرہ پر سونے کا کیک، ویڈیو وائرل

    اروشی روٹیلا کی سالگرہ پر سونے کا کیک، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر کروڑوں روپے مالیت کا سونے کا کیک کاٹ کر سب کو حیران کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا نے سالگرہ پر 10 کروڑ (بھارتی 3 کروڑ روپے) لاگت کا سونے سے بنا کیک کاٹا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی 30 ویں سالگرہ پر 24 قیراط سونے سے بنا کیک کاٹ رہی ہیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ بھارتی گلوکار ہنی سنگھ بھی موجود ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اروشی کی سالگرہ کے لیے 3 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت سے تیار کیے گئے خصوصی کیک پر دلچسپ تبصرے کیے تو کچھ نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    اروشی روٹیلا سے ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ کیک کو کھانا ہے یا رکھنا ہے؟ ایک اور صارف نے کہا کہ اتنی فضول خرچی سے بہتر تھا کسی کی مدد کردی جاتی۔ اروشی روٹیلا کی پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔