Tag: Urvashi Rautela

  • نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا کے حوالے سے حقیقت بیان کردی

    نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا کے حوالے سے حقیقت بیان کردی

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میرا مقصد صرف کرکٹ کھیلنا اور اسی پر پورجہ مرکوز کرنا ہے یہی میری محبت ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام "باؤنسر عید اسپیشل” میں نسیم شاہ نے بطور مہمان شرکت کی اور ہر قسم کے سوالات کا بہت مہذب اور پرسکون انداز میں جواب دیا۔

    بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ان کی سالگرہ پر مبارک بادیں دی جاتی ہے، اروشی نے بھی دی تھی لیکن ان کو جواب میرے مینجر نے دیا۔

    نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی سالگرہ پر ان کے مداح ، کولیگز اور دیگر شخصیات وش کرتیں ہیں۔ ان دنوں میں ایک میچ میں مصروف تھا، تو میں نے اپنے مینجر کو یہ ٹاسک سونپا کہ کسی بھی برتھ ڈش آئے تو اس کا ریپلائی ضرور کرنا۔ خاص طور پر سینئر کھلاڑیوں اور ٹوئٹر پربلیو ٹک والوں کا شکریہ ضرور ادا کرنا، اسی دوران اروشی روٹیلا نے برتھ ڈے کی وش کی جس پر شکریہ لکھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عید کا دن گھر پر گزارنا پسند ہے اور اس کا مزہ اہل خانہ کے ساتھ ہی آتا ہے، انگلینڈ میں ہونے والی کاؤنٹیز میں عید کی نماز پڑھنے کے بعد خود کو ہ یعید مبارک کہہ دیتا تھا۔ ان دنوں صرف نماز پڑھنے کیلئے نئے کپڑے پہنتے تھے۔

    دوستوں کے ساتھ شرارت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ افتخار احمد اور میں نے محمد نواز کے جعلی دستخط کرکے فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک لاکھ روپے تک کا کھانا کھایا، انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیاں مجھے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں جن میں سے کچھ بہت مزاحیہ ہوتے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو بتائے نہیں جاسکتے۔

     

  • ’آر پی‘ رشبھ پنت یا کوئی اور؟ اروشی روٹیلا کی انسٹاگرام پوسٹ سے نیا انکشاف

    ’آر پی‘ رشبھ پنت یا کوئی اور؟ اروشی روٹیلا کی انسٹاگرام پوسٹ سے نیا انکشاف

    کچھ عرصے سے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کا ’آر پی‘ پراسرار رہا، لیکن اب ان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ نے آخر کار یہ معمہ حل کر دیا۔

    سابق مس ورلڈ اور بھارتی ماڈل، اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ تیلگو فلم اسٹار رام پوٹھینینی کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اور فینز اروشی کا تعلق جس آر پی سے جوڑ رہے تھے وہ دراصل بھارتی کرکٹر رشبھ پنت نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔

    ادکارہ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک شخص جس کا نام ’آ رپی‘ ہے، نے مجھ سے ملاقات کے لیے ہوٹل لابی میں طویل انتظار کیا تھا، آر پی کون تھا؟ اروشی نے یہ راز افشا نہیں کیا، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے اپنے طور سے قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

    ’نسیم، اروشی ڈھونڈ رہی تھی‘ نعرے لگ گئے، ویڈیو وائرل

    یہی وجہ تھی کہ اس کے بعد سے اروشی روٹیلا بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کے ساتھ مبینہ تعلقات اور متنازع سوشل میڈیا بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے لگیں۔

    ابھی، آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی بھارت کے میچ میں جب رشبھ پنت باؤنڈری پر فیلڈنگ کرتے ارشدیپ سنگھ کے پاس آئے تو تماشائیوں نے اروشی کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)

    دل چسپ بات یہ ہے کہ اروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں نسیم شاہ کے حوالے سے بھی ٹوئٹ کی تھی، جس پر انھیں پاکستانی صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    اب اروشی کی انسٹاگرام پوسٹ نے تمام افواہوں کو ختم کر دیا ہے، اروشی نے پوسٹ میں رام پوٹھینینی کے نام کے ساتھ ساتھ ’محبت‘ کا ہیش ٹیگ بھی دیا ہے، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ دونوں محبت کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔

    تاہم، اروشی کے اس طرح کے پبلک اسٹنٹس کو دیکھتے ہوئے کچھ نہیں کہا جا سکتا، ادھر تیلگو فلم اسٹار رام پوٹھینینی کی جانب سے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

  • بھارتی اداکارہ کو صارفین نے چوری پر ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

    بھارتی اداکارہ کو صارفین نے چوری پر ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

    بھارت: ماڈل اور بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا منفرد وجوہ سے میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔

     حال ہی میں ان کا اور بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کا معاملہ گزشتہ کئی دنوں تک سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر زیرِ بحث رہا تھا۔

    اروشی روٹیلا نے ایک انٹرویو میں دعوٰی کیا تھا کہ ایک ’آر پی‘ نامی شخص نے ان سے ملنے کے لیے ہوٹل میں کئی گھنٹے انتظار کیا، اس دعوے کے بعد اروشی اور رشبھ پنت کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی جو اروشی کے معافی مانگنے پر ختم ہوئی۔

    ایشیا کپ کے دوران بھی پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو ری شیئر کرنے پر کئی دنوں تک وہ سوشل میڈیا میں تبصروں کی زینت بنی رہی۔

    لیکن اس بار انہیں سوشل میڈیا صارفین نے ایک چوری کرنے کی وجہ سے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    Urvashi's entire TedX talk is plagiarized from two articles about ted talks.. she's literally reading out articles word for word.. how did the audience sit through this? Lol (links in comments)
    by inBollyBlindsNGossip

    صارف کی جانب سے ان پر یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ ٹی ای ڈی ٹاک میں انہوں نے جو تقریر کی اس کا ایک بڑا حصہ چوری کیا ہوا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڈل و اداکارہ نے تقریر میں ازابیل آلیندے، چیمامانڈا نگوزی اڈیچی، ڈین پنک، برینی براؤن، اور دیگر کی تقریروں کے کچھ حصے اپنی تقریر میں شامل کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب ان پر اس طرح کا الزام لگایا جارہا ہے، اس سے قبل 2021 میں اروشی روٹیلا پر اسپائیڈر مین کی اداکارہ زندایا کی انسٹا پوسٹ کا کیپشن کاپی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    جب کہ 2019 میں اروشی روٹیلا کو چنکی پانڈے کے بھتیجے آہان پانڈے کے ساتھ کافی پیتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرنے لگی تھی۔ اروشی روٹیلا نے ان الزامات کا تفصیلی جواب سپر ماڈل گیگی حدید کی پوسٹ چوری کر کے دیا تھا۔

  • کرکٹر نسیم شاہ کے بعد بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا نے بھی خاموشی توڑ‌دی

    کرکٹر نسیم شاہ کے بعد بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا نے بھی خاموشی توڑ‌دی

    ممبئی : پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے حوالے سے بھارتی ماڈل و اداکارہ اورشی روٹیلا کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو پر اداکارہ نے خاموشی توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈٹ ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر پھیلا کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متاثر ہیں۔

    اسکرین گریب

    اب اس حوالے سے ان کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ہے، جس کے بعد نسیم شاہ اور اداکارہ کے درمیان پھیلنے والی افواہیں دم توڑ گئیں۔

    اروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا کہنا ہے کہ کچھ دن قبل میری ٹیم نے فینز کی ایڈیٹ کی گئی تمام خوبصورت ویڈیوز شیئر کیں۔

    ان ویڈیوز کے بارے کسی کو علم نہیں تھا کہ ویڈیوز میں کون کون لوگ ہیں، تاہم میری میڈیا سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی کسی بھی قسم کی خبریں بنانے سے گریز کریں۔

    یادرہے کہ اس سے قبل پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ کی جانب سے بھارتی ماڈل گرل اروشی روٹیلا کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

  • اروشی روتیلا کی رشبھ پنت کو مبینہ دھمکی، مداح بھی خاموش نہ رہ سکے

    اروشی روتیلا کی رشبھ پنت کو مبینہ دھمکی، مداح بھی خاموش نہ رہ سکے

    ممبئی : بھارتی کرکٹر رشبھ پنت اور بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کے درمیان ہونے والے تنازع کا آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے۔

    اداکارہ اروشی روتیلا کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ نے ان کے مداحوں کو نئی بحث میں ڈال دیا ہے، جس میں اداکارہ نے اپنے مبینہ سابق دوست رشبھ پنت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    دونوں شخصیات فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر یکے بعد دیگرے ایک دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں اور مداح انہیں ایسا کرنے پر ٹرول کر رہے ہیں۔

    بھارتی اداکارہ اروشی نے گزشتہ روز ایک ذومعنی کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی اور رشبھ پنت پر تنقید کی جس کے بعد مداح اس پر ردعمل دے رہے ہیں۔

    انہوں نے مبینہ طور پر رشبھ پنت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے کہانی کا اپنا پہلو نہ بتا کر آپ کی ساکھ بچائی ہے‘۔

    انسٹاگرام کی ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ عورت آج بھی رشبھ پنت کے یاد میں پاگل ہے، ایک صارف نے کہا کہ رشبھ پنت بھائی آپ کی بات چل رہی ہے🤔۔ تیسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ میم رشبھ کو چھوڑ دو اب بات ختم کرو۔

    واضح رہے کہ بھارتی خوبرو اداکارہ اروشی سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 54 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ کافی مقبول اور متحرک ہیں، وہ اپنے مداحوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی کی مصروفیات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

     

  • ایک اور اداکارہ بھارتی کسانوں کے حق میں بول اٹھیں

    ایک اور اداکارہ بھارتی کسانوں کے حق میں بول اٹھیں

    نئی دہلی: بھارت میں 2 ماہ سے جاری کسان احتجاج کی ایک اور اداکارہ نے حمایت کردی، اب تک زیادہ تر فنکار اس معاملے پر غیر جانبدار رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ بھارتی اداکارہ اور سپر ماڈل اروشی روتیلا نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔

    اروشی روتیلا نے شملہ کے دورے کے دوران کہا کہ میں کسانوں کی حمایت کرتی ہوں کیونکہ وہ اپنے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارت میں کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی تھی تو کئی بالی ووڈ اداکار آستینیں چڑھا کر ان پر جوابی حملے کرنے لگے تھے۔

    انہوں نے کسان احتجاج کو ڈرامہ اور سازش قرار دیا تھا۔

    بالی ووڈ اداکاروں کے اس رویے پر خود بھارتی عوام نے بھی تنقید کی اور کہا تھا کہ ان اداکاروں کو مودی سرکار کی جانب سے پیسہ دیا جارہا ہے جس کے بدلے یہ حکومت کے حق میں مہم چلا رہے ہیں۔

    سلمان خان سمیت بعض اداکار اس معاملے پر غیر جانبدار بھی رہے اور حالات صحیح سمت جانے کی خواہش کرتے نظر آئے۔