Tag: Urwa Hocain

  • جوانی پھر نہیں آنی 2 کا باکس آفس پر راج، مختصر وقت میں 10 کروڑ کا کاروبار

    جوانی پھر نہیں آنی 2 کا باکس آفس پر راج، مختصر وقت میں 10 کروڑ کا کاروبار

    کراچی: سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش سے ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 نے باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے تمام ریکارڈ توڑ  دیے۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کا سینیما گھروں پر دوسرے روز بھی راج جاری ہے اور شائقین کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کے لیے سینیما گھروں کو پہنچ رہی ہے۔

    سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم کی بکنگ کے لیے سینما گھروں میں بے تحاشہ رش ہے اور شائقین اس بات کے خواہش مند ہیں کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو جلد سے جلد پردے پر دیکھ لیں۔

    باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

    جوانی پھر نہیں آنی ٹو نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا ہوا ہے اور  تاریخی ریکارڈ قائم کرلیا، اب تک آنے والی پاکستانی فلموں میں سے اس فلم نے کم ترین وقت میں دس کروڑ  72 لاکھ روپے کا بزنس کر کے اہم سنگ میل عبور کیا۔

    مزید پڑھیں: جوانی پھر نہیں آنی 2، آتے ہی چھا گئی، باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

    ریلیز کے پہلے روز فلم نے دنیا بھر میں 5کروڑ 40لاکھ کا کاروبار کیا تھا جس میں سے صرف پاکستان سے 3کروڑ22 لاکھ روپے اور بیرونِ مملک میں 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بزنس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز اورسکس سگماپلس کی کامیابی سے نمائش جاری ہے، عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس ہوا۔شہریوں کی دلچسپی سے لگتا ہے سلمان اقبال فلمز،اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش نئے ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگی۔

    واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز 

    خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔

  • جوانی پھر نہیں آنی 2،  آتے ہی چھا گئی، باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

    جوانی پھر نہیں آنی 2، آتے ہی چھا گئی، باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

    کراچی / لاہور: سلمان اقبال فلمز ،اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2  آتے ہی چھا گئی اور فلم نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کا سینیما گھروں پر راج جاری ہے، شائقین کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کے لیے سینیما گھروں کو پہنچی۔

    سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم کی بکنگ کے لیے سینما گھروں میں بے تحاشہ رش ہے اور شائقین اس بات کے خواہش مند ہیں کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو جلد سے جلد پردے پر دیکھ لیں۔

    باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

    جوانی پھرنہیں آنی 2 نے آتے ہی  باکس آفس پر تہلکہ مچادیا اور پاکستانی فلموں کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔

    گلوبل باکس آفس پر بھی فلم نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے، فلم نے دنیا بھر سے پہلےروز میں 5کروڑ 40لاکھ کا کاروبار کیا جس میں سے صرف پاکستان 3کروڑ22 لاکھ روپے اور بیرونِ مملک میں 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بزنس ریکارڈ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز 

    قربانی سے فارغ ہونے والے شائقین عید کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے بڑی تعداد میں سینیما گھروں کو پہنچے جس کی وجہ سے ہاؤس فل ہوگیا، فیصل آباد کے سینما گھروں پر بھی جوانی پھر نہیں آنی 2 کا راج برقرار ہے۔

    شہریوں کی دلچسپی سے لگتا ہے سلمان اقبال فلمز،اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش جوانی پھر نہیں آنی 2 نئے ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگی۔

    واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں‌ ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کی زبردست تشہیر

    خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔

    قبل ازیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے معروف اداکار ورن دھون نے فلم کی کامیابی اور کاسٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا، انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2 کی شوٹنگ دبئی میں جاری ہے، اس فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘۔

  • پرنس ہیری اور میگھن نے ہماری محبت کی یاد تازہ کردی، عروہ حسین

    پرنس ہیری اور میگھن نے ہماری محبت کی یاد تازہ کردی، عروہ حسین

    کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے برطانوی پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی محبت کو اپنی محبت سے تشبیہ دے ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق تین روز قبل برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے نواب اور امریکی اداکارہ طویل عرصے کی محبت کے بعد ازدواجی بندھن میں بندھے اور نئی زندگی کے سفر کا آغاز کیا۔

    شاہی شادی کے چرچے دنیا بھر میں جاری رہے اور اس تقریب کو دنیا کی سب سے زیادہ بحث کی جانے والی تقریب کا اعزاز بھی حاصل ہوا کیونکہ دو روز تک سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پرنس ہیری اور میگھن کی شادی کا موضوع  تقریباً ہرزدعام رہا۔

    اسی اثناء پاکستان کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی تصویر شائع کر کے ان کی کہانی کو اپنی اور گلوکار فرحان کی محبت سے تشبیہ دے ڈالی۔

    مزید پڑھیں: بادشاہی مسجد میں گلوکارفرحان سعید اوراداکارہ عروہ حسین کا نکاح

    عروہ حسین کا کہنا تھا کہنا تھا کہ شاہی شادی نے میری اور فرحان کی ایک برس پرانی یادیں تازیں کردیں کیونکہ ہماری شادی بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹاپ ٹرینڈ میں رہی۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی نے ہماری محبت کی کہانی ایک بار پھر تازہ کردی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کا نکاح گزشتہ برس 16 دسمبر کو لاہور کی بادشاہی مسجد میں انجام پایا تھا جس کے بعد دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک عرصہ سے دوستی کے تعلق میں بندھے ہوئے تھے اور چند روز قبل ہی فرحان سعید نے عروہ کو شادی کی باقاعدہ پیشکش کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رومانوی فلمیں دیکھنا اوران میں کام کرنا اچھا لگتا ہے، عروہ حسین

    رومانوی فلمیں دیکھنا اوران میں کام کرنا اچھا لگتا ہے، عروہ حسین

    کراچی : پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ مجھے رومانوی فلمیں دیکھنا اور ایسی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے،عید پر آنے والی دونوں فلموں سے مجھے بہت اچھی امیدیں ہیں، ان فلموں میں بہترین کاسٹ ہے ہم سب نے مل کر بہت محنت سے کام کیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں کہی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں کام کرکے مجھے بہت مزہ آیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق بھی پنجاب سے ہے اور پنجاب کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز اور پیار کرنے والے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں کھانے پینے کی اتنی زیاددہ شوقین نہیں ہوں میں سمجھتی ہوں کہ انسان کا بہترین وزن وہی ہوتا ہے جس میں وہ آسانی اور خوشی محسوس کرے، اور ویسے بھی دوسروں کی باتوں پر اتنا دھیان بھی نہیں دینا چاہیے۔

    اپنی شادی کے حوالے سے عروہ حسین کا کہنا تھا کہ موبائل کیمرا کے دور میں کسی کو تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے نہیں روکا جاسکتا، شادی کی ویڈیوز میں جو کچھ تھا وہ سب حقیقت تھا کیونکہ ہم نے اسے پبلک نہیں کرنا تھا بعد میں یہ سب چیزیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، وہ سب کچھ دکھاوے کے لیے نہیں تھا وہ صرف میرے اپنے لیے تھا۔


    مزید پڑھیں: فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا آفیشل ٹریلر جاری


    انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں میں لڑکیوں کا نمائشی کردار بالکل پسند نہیں ہے، مجھے پچپن سے ہی رومینٹک فلمیں پسند ہیں۔

    عروہ نے بتایا کہ فرحان کے ساتھ میری دوستی پچھلے تین سال سے تھی لیکن جب اس نے مجھے پرپوز کیا تو یہ میرے لیے سرپرائز تھا اور میں تین سیکنڈ کے اندر ہی ہاں کردی۔


    مزید پڑھیں: آؤ لے کرچلیں، عروہ حسین کا پہلا گانا ریلیز


    واضح رہے کہ عروہ حسین کی دو فلمیں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوں گی، جس میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ نامعلوم افراد ٹو اور دوسری فلم پنجاب نہیں جاؤں گی، اس فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات ساتھی اداکاروں میں شامل ہیں۔

  • عروہ نے ہاں کردی، فرحان سعید

    عروہ نے ہاں کردی، فرحان سعید

    گلوکار فرحان سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئےمنگیتر کی تصویر شیئر کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گلوکار فرحان سعید نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی منگنی ہونے کا اعلان کیا، تصویر میں نظر آنے والی خاتون کوئی اور نہیں بلکہ معروف پاکستانی اداکارہ ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرحان سعید ’’عروہ حسین‘‘ کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، جبکہ اداکارہ نے ہاتھ میں انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔

    فرحان سعید نے اس تصویر کے ساتھ اسٹیٹس شیئر کیا ہے کہ ’’اُس نے ہاں کردی‘‘۔ گلوکار کے قریبی دوستوں کے مطابق عروہ اور فرحان رواں سال دسمبر میں پاکستان آکر شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    She said YESS!

    A photo posted by Farhan Saeed (@farhan_saeed) on

    یاد رہے فرحان سعید اور عروہ کے حوالے سے مختلف باتیں سامنے آتی رہی ہیں۔ دونوں اداکار مختلف تقریبوں میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں تاہم گزشتہ دنوں نجی ایوارڈ تقریب میں دلچسپ واقعے دیکھنے میں آیا کہ جب عروہ سے پسندیدہ اداکار کے بارے میں سوال کیا گیا۔

    عروہ نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’انہیں علی ظفر پسند ہیں جس پر فرحان سعید بے ساختہ بولے کہ وہ سمجھے اُن کا نام لیا جائے گا، فرحان سعید کا جواب سُن کر عروہ پریشان ہوئیں تاہم اگلے ہی لمحے فرحان نے تسلی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کوئی بات نہیں لڑکی بوائے فرینڈ کا نام لیتے ہوئے اچھی نہیں لگتی‘‘۔

    خیال رہے دونوں افراد اے آر وائی کے ڈرامے میرے اجنبی میں بھی کام کیا ہے۔