Tag: Urwa Hocane

  • عروہ حسین اور فرحان سعید نے بیٹی کے ساتھ عید الفطر کی تصاویر شیئر کردی

    عروہ حسین اور فرحان سعید نے بیٹی کے ساتھ عید الفطر کی تصاویر شیئر کردی

    پاکستانی اسٹار جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید نے عید الفطر پر بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    عروہ حسین اور فرحان سعید پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی مشہور جوڑی ہیں، اس جوڑی نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور اس دوران وہ پوری طرح مضبوط رہے ہیں۔

    اب پاکستان کا یہ خوبصورت جوڑا ایک خوبصورت بچی جہاں آرا کے والدین ہیں اور ان کی چھوٹی بچی بھی اس عید الفطر کو اپنے اسٹار والدین کے ساتھ نئے انداز میں منا رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام عروہ حسین اور فرحان سعید نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں عروہ حسین اور اس کی بچی گلابی رنگ میں ٹوئنگ اور فرحان سعید کو بھی فرشی شلوار میں دیکھا گیا۔

    عروہ حسین نے اس فرشی شلوار کے ساتھ گول دامن کی چھوٹی قمیص پہنی جس کی پف سلیوس اس کو مکمل طور پر 70 اور 80 کی دہائی کے لباس کا لُک دے رہی تھی۔

    عروہ حسین کی اس سادہ مگر اسٹائل فرشی شلوار ڈریس پر صرف قمیص کے گلے پر سلور کام دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پورا سوٹ بالکل سادہ ہے لیکن پھر بھی عروہ اور انکی بیٹی پر خوب جچ رہا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ‘ مینوں سب ملیا’ ساتھ ہی انہوں نے سب کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

  • فرحان سعید اور عروہ حسین کی اپنی علیحدگی سے متعلق پہلی بار لب کشائی

    فرحان سعید اور عروہ حسین کی اپنی علیحدگی سے متعلق پہلی بار لب کشائی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے پہلی بار اپنی علیحدگی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    فرحان سعید اور عروہ حسین پاکستان کے سب سے پیارے مشہور جوڑے میں سے ایک ہیں، انہیں مداحوں کی طرف سے ہمیشہ بہت پیار اور نیک خواہشات ملی ہیں۔

    انہوں نے اپنے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں لیکن انہوں نے نہ صرف ایک دوسرے کے کیریئر میں ساتھ دیا ہے بلکہ ایک دوسرے کے خاندانوں کے ساتھ بھی کھڑے نظر آئیں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

     اس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں نومبر 2021 میں سامنے آئی تھیں اس دوران دونوں کے درمیان دو سال سے اختلافات اور علیحدگی کی خبریں آنے کے باوجود دونوں نے واضح طور پر کبھی ان خبروں کو مسترد نہیں کیا اور نہ ہی ان کی تصدیق کی تھی لیکن اس کے کچھ وقت بعد دونوں نے صلح کرلی تھی۔

    حال ہی میں فرحان اور عروہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

    جوڑے نے انٹرویو میں کہا کہ علیحدگی ہماری زندگی کا ایک مشکل مرحلہ تھا، اس دوران ہمارے دونوں طرف کے والدین نے اہم کردار ادا کیا، دوبارہ تعلق قائم کرنے میں سب سے اہم چیز ایک دوسرے کی عزت تھی۔

    فرحان سعید نے کہا کہ ہمارے درمیان مسائل ہونے کے باوجود ہم نے کبھی بھی ایک دوسرے پر پبلک میں آکر الزام نہیں لگایا اور ہمیشہ اپنے رشتہ اور خاندان کی عزت کی حفاظت کی۔

    گلوکار فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ہم نے اس دوران ایک دوسرے کے خاندانوں کی عزت کی اور اپنے تعلق کی اہمیت کو سمجھا، یہی وجہ تھی کہ ہم دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آ سکے ہیں۔

    گلوکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی شریکِ حیات کے پیٹھ پیچھے اس کی بات کرنا مناسب نہیں ہوتا اس سے پرہیز کرنا چاہیے، جوڑے نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے شریکِ حیات کی عزت اور احترام سے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

  • عروہ حسین نے اپنی شادی کا میک اپ کن 3 چیزوں سے کیا؟

    عروہ حسین نے اپنی شادی کا میک اپ کن 3 چیزوں سے کیا؟

    معروف اداکارہ عروہ حسین نے ان 3 چیزوں کے بارے میں بتایا جن کے ساتھ انہوں نے اپنی شادی کا میک اپ کیا تھا۔

    معروف اداکاراؤں ماورا حسین اور عروہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی، میزبان ندا یاسر نے دونوں بہنوں سے دلچسپ سوالات پوچھے۔

    ندا یاسر نے ماورا سے عروہ کے میک اپ کے بارے میں پوچھا، ماورا نے بتایا کہ عروہ کا میک اپ 3 چیزوں کے بغیر نامکمل ہے، ایک ٹنٹ، سن بلاک اور نارنجی رنگ کا آئی شیڈو۔

    عروہ نے بتایا کہ انہیں میک اپ کرنے کی زیادہ سمجھ بوجھ نہیں لہٰذا وہ خود سے بہت کم میک اپ کرتی ہیں، انہوں نے اپنی شادی کا میک اپ بھی انہی 3 چیزوں کے ساتھ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ماورا میک اپ کرنے کی ماہر ہیں لہٰذا کسی خاص موقع پر وہ اکثر ان کی مدد بھی لیتی ہیں، لیکن عموماً وہ خود ہی اپنا ہلکا سا میک اپ کرتی ہیں۔

  • اے آر وائی فلمز کی پیشکش ’ٹچ بٹن‘ ریلیز، لاہور میں تاریخی پریمیئر

    اے آر وائی فلمز کی پیشکش ’ٹچ بٹن‘ ریلیز، لاہور میں تاریخی پریمیئر

    اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز اور شوٹنگ اسٹار اسٹوڈیو کی مشترکہ پیشکش فلم ٹچ بٹن ریلیز کردی گئی۔

    فلم ٹچ بٹن میں اداکار فرحان سعید ایمان علی، فیروز خان، سونیا حسین، سہیل احمد، عروہ حسین، مرینہ خان، گل رعنا ودیگرنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    لاہور میں پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے بڑا پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں اسٹار کاسٹ سمیت شوبز نے نامور ستاروں نے شرکت کی، مداحوں کی جانب سے فرحان سعید، عروہ حسین، سہیل احمد، ایمان علی ودیگر اداکاروں کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

    فلم کے ہدایت کار قاسم علی مرید ہیں جبکہ ٹچ بٹن کے پروڈیوسرز جرجیس سیجا، عروہ حسین اور فرحان سعید ہیں، صدر اور سی ای او اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال ‘ٹچ بٹن’ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔

    ٹچ بٹن میں فرحان سعید پنجاب کے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ فیروز خان ترکیہ میں ریسٹورنٹ میں کام کرتے ہیں، ترکی سے پنجاب تک یہ دلچسپ کہانی شائقین کے دل موہ لے گی۔

    اس سے قبل فلم کا ٹریلر اور گانا ’احسان ہے تمہارا تم ملے، ریلیز کیا گیا تھا جسے ناظرین کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

    گزشتہ ماہ آرٹس کونسل میں فلم کی تعارفی تقریب میں ایمان علی کا کہنا تھا کہ مجھے ابتدا میں ماڈلنگ سے شہرت ملی، بعد ازاں میں نے فلموں اور ڈراموں میں کام شروع کیا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کراچی اور لاہور میں زیادہ وقت گزارا ہے۔ دونوں ہی شہر مجھے اچھے لگتے ہیں۔

    فرحان سعید نے ایمان علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ان کی کئی سال بعد شوبز میں واپسی ہوئی ہے وہ بیمار تھیں لیکن انہوں نے فلم میں کام کرکے میرا مان رکھ لیا۔

  • ’’پاکستان کو آپ پر بہت فخر ہے‘‘

    ’’پاکستان کو آپ پر بہت فخر ہے‘‘

    کراچی: فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی مداح نکلیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ عروہ حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے پر مبادک باد دی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عروہ نے ملک کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور شعیب ملک کو 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

    عروہ حسین نے لکھا کہ ’ٹی ٹوینٹی میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بننے پر مجھ سمیت پورے پاکستان کو آپ پر بہت فخر ہے۔‘

    اداکارہ کے ٹویٹ پر سیکڑوں صارفین کی جانب سے قومی کرکٹر کو عالمی اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ (ٹی ٹوئنٹی) میں 10 ہزار بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    مختصر فارمیٹ میں شعیب ملک 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن چکے ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز کرس گیل اور کیرون پولارڈ کے پاس تھا۔

  • مشکل گھڑی میں وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتیں قابل تعریف ہیں: عروہ حسین

    مشکل گھڑی میں وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتیں قابل تعریف ہیں: عروہ حسین

    کراچی: معروف اداکارہ عروہ حسین مشکل وقت میں وزیر اعظم عمران خان کے دور اندیش فیصلوں اور قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عروہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    اپنے ٹویٹ میں عروہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی بھی فیصلہ کرنا آسان نہیں ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان جس طرح اس مشکل وقت سے نکلنے میں قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اس مشکل گھڑی سے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی اپنا رہے ہیں، مجھے یقین ہورہا ہے کہ ہماری قوم اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس مشکل وقت میں عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ مستحق افراد کے گھروں پر راشن پہنچانے کا بھی انتظام کیا ہے۔

    گزشتہ روز اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی میراتھون نشریات سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہم نے اپنی طرف سے پاکستان کا سب سے بڑا 8 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ احساس فیس بک پیج کل لانچ کر رہے ہیں، پاکستان میں جہاں بھی راشن کی ضرورت ہوگی اس کی نشاندہی کی جائے گی، فیس بک پیج کے ذریعے خیراتی اداروں اور سوشل ورکرز کو گائیڈ کیا جائے گا۔

  • بطورپروڈیوسرفلم کرنا کیسا لگا؟ اداکارہ عروہ حسین نے بتادیا

    بطورپروڈیوسرفلم کرنا کیسا لگا؟ اداکارہ عروہ حسین نے بتادیا

    کراچی: پاکستانی شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے بطور پروڈیوسر کام کرنے کے حوالے سے اپنا تجربہ بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی شوٹنگ جاری ہے اور فلم عید الفطر پر بڑے پردے کی زینت بنے گی، فلم کی شوٹنگ کے دوران بطور پروڈیوسر کام کرنے کے حوالے سے عروہ نے اپنا تجربہ شیئر کردیا۔

    اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ ’مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ اس عید پر جاری کی جانے ولای دو فلموں میں خواتین پروڈیوسر عمارہ حکمت ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ساتھ ڈیبیو کررہی ہیں اور فیزا علی میرزا بھی پاکستان کے بہترین پروڈیوسر میں سے ایک ہیں۔

    مزید پڑھیں: ایکشن، سسپنس اور رومانس سے بھرپور فلم ” ٹچ بٹن ” کا ٹیزر ریلیز

    عروہ حسین کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ خواتین انڈسٹری کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں اور مجھے امید ہے کہ میری اپنی فلم کسی نہ کسی طرح مددگار ثابت ہوگی، فلم ٹچ بٹن کی شوٹنگ کے دوران خاتون پروڈیوسر کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آرہا ہے۔

    انہوں نے اپنے شوہر فرحان سعید کے ساتھ فلم ٹچ بٹن کے نام سے رومینٹک کامیڈی فلم میں کام کرنے کے تجربے کو بھی شاندار قرار دیا۔

    عروہ کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کے کچھ بہترین فلم سازوں نبیل قریشی، فزا علی میراز اور ندیم بیگ کے ساتھ بھی کام کیا ہے اور میرے خیال میں جب میں کیمرہ کے سامنے کام کررہی ہوتی ہوں تو مجھے ہمیشہ اس میں دلچسپی ہوتی ہے کہ پردے کے پیچھے کیا ہورہا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور پروڈیوسر کام کرنا کسی بھی ڈگری کے مقابلے میں سیکھنے کا ایک بہتر عمل تھا، میں نے اپنی فلم تیار کرنے کے لیے سیکھی ہوئی چیز کو استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

  • قوم جاگ گئی، اب اسے کوئی نہیں روک سکتا، عروہ حسین

    قوم جاگ گئی، اب اسے کوئی نہیں روک سکتا، عروہ حسین

    لاہور: اداکارہ عروہ حسین نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کو وزیر اعظم کے طور پر لکھتے ہوئے کہا ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اب اسے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ عروہ حسین نے 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ میں نئے پاکستان کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا۔

    انہوں نے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی اپنے ٹویٹ میں تحریک انصاف کی ممکنہ کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

    عروہ حسین نے ٹویٹ میں عمران خان کی مختصر ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ اس وقت ان کے ملے جلے جذبات ہیں اور 25 جولائی کے عام انتخابات تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ عروہ حسین کی بہن اداکارہ ماورا حسین نے بھی تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ہیش ٹیگ اب صرف عمران خان بھی استعمال کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • جشن آزادی منانے کا عروہ حسین کا زبردست انداز

    جشن آزادی منانے کا عروہ حسین کا زبردست انداز

    لاہور: پاکستانی اداکارہ عروہ حسین بھی پاکستان کا 70واں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 70ویں جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر جہاں ہر پاکستانی وطن سے اپنی محبت کا اظہار کررہا ہے وہیں شوبز اسٹار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ عروہ حسین لاہور کے ائیرپورٹ پر قومی پرچم کے رنگ کا لباس پہنے نظر آئیں اور اس میں وہ کافی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔

    عروہ کی روانگی کس ملک کی تھی اس بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی تاہم اُن کے ایک مداح نے تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    واضح رہے عروہ حسین گزشتہ برس پاکستانی گلوکار فرحان سعید کے ہمراہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئی تھیں اور اب وہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔