Tag: urwa hussain

  • فلم انڈسٹری کو وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی وہ مستحق تھی، عروہ حسین

    فلم انڈسٹری کو وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی وہ مستحق تھی، عروہ حسین

    کراچی : خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ فارمولا فلموں کا دور ختم ہوگیا اب نئے موضوعات پر فلمیں بناکر ہی مداحوں کو سنیما گھروں تک لایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ اپنے اوپر منفرد کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی چھاپ لگوانا چاہتی ہوں، بدقسمتی سے ہمارے ہاں فلم انڈسٹری کو وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی یہ مستحق تھی۔

    اداکارہ عروہ حسین نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ فارمولا فلموں کا دور ختم ہوچکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پر فلمیں بنا کر ہی فلم بینوں کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔

    عروہ حسین نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ نوجوان ہی پاکستان فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ تک لے جاسکتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے لوگ فلم میکنگ میں جس جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس کی وجہ سے اب ہماری فلموں کو بالی ووڈ کے مقابلے میں پسند کیا جارہا ہے۔

  • رومانوی فلمیں دیکھنا اوران میں کام کرنا اچھا لگتا ہے، عروہ حسین

    رومانوی فلمیں دیکھنا اوران میں کام کرنا اچھا لگتا ہے، عروہ حسین

    کراچی : پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ مجھے رومانوی فلمیں دیکھنا اور ایسی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے،عید پر آنے والی دونوں فلموں سے مجھے بہت اچھی امیدیں ہیں، ان فلموں میں بہترین کاسٹ ہے ہم سب نے مل کر بہت محنت سے کام کیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں کہی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں کام کرکے مجھے بہت مزہ آیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق بھی پنجاب سے ہے اور پنجاب کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز اور پیار کرنے والے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں کھانے پینے کی اتنی زیاددہ شوقین نہیں ہوں میں سمجھتی ہوں کہ انسان کا بہترین وزن وہی ہوتا ہے جس میں وہ آسانی اور خوشی محسوس کرے، اور ویسے بھی دوسروں کی باتوں پر اتنا دھیان بھی نہیں دینا چاہیے۔

    اپنی شادی کے حوالے سے عروہ حسین کا کہنا تھا کہ موبائل کیمرا کے دور میں کسی کو تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے نہیں روکا جاسکتا، شادی کی ویڈیوز میں جو کچھ تھا وہ سب حقیقت تھا کیونکہ ہم نے اسے پبلک نہیں کرنا تھا بعد میں یہ سب چیزیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، وہ سب کچھ دکھاوے کے لیے نہیں تھا وہ صرف میرے اپنے لیے تھا۔


    مزید پڑھیں: فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا آفیشل ٹریلر جاری


    انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں میں لڑکیوں کا نمائشی کردار بالکل پسند نہیں ہے، مجھے پچپن سے ہی رومینٹک فلمیں پسند ہیں۔

    عروہ نے بتایا کہ فرحان کے ساتھ میری دوستی پچھلے تین سال سے تھی لیکن جب اس نے مجھے پرپوز کیا تو یہ میرے لیے سرپرائز تھا اور میں تین سیکنڈ کے اندر ہی ہاں کردی۔


    مزید پڑھیں: آؤ لے کرچلیں، عروہ حسین کا پہلا گانا ریلیز


    واضح رہے کہ عروہ حسین کی دو فلمیں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوں گی، جس میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ نامعلوم افراد ٹو اور دوسری فلم پنجاب نہیں جاؤں گی، اس فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات ساتھی اداکاروں میں شامل ہیں۔