Tag: US airstrike

  • امریکا کا یمن پر فضائی حملہ، 5 شہید

    امریکا کا یمن پر فضائی حملہ، 5 شہید

    امریکا کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صنعا پر فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی طرف سے بتایا کہ امریکا کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صنعا کے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائی حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ روز امریکی طیاروں نے صعدہ اور حدیدہ کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی اُنروا کا کہنا ہے غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے باعث خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، پانچ سال سے کم عمر کے 60 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

    اُنروا کی ڈائریکٹر جولیٹ توما کا کہنا ہے غزہ قحط کے دہانے پر ہے، بیکریاں بند ہوچکی ہیں، بھوک تیزی سے پھیل رہی ہے، تمام بنیادی اشیاء ختم ہورہی ہیں، بچے بھوکے سو رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی رابطہ کاراسگرڈ کاگ کا کہنا ہے حالات نہ صرف عام شہریوں بلکہ امدادی کارکنوں کیلئے بھی خوفناک ہوچکے ہیں۔

    اقوام متحدہ نے فوری جنگ بندی اورانسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید جانی نقصان اور غزہ کے شہریوں کو ناقابل تلافی نقصان سے بچایا جاسکے۔

    سعودی عرب کی غزہ کے الأهلي اسپتال پر حملے کی سخت مذمت

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2 مارچ کے بعد سے امدادی قافلوں کی رسائی تقریبا بند ہو چکی ہے، جس سے اسپتالوں کو ایندھن، خوراک کی تقسیم اور امدادی کارکنوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

  • امریکی فضائی حملے میں 2 افغان پولیس اہلکار ہلاک

    امریکی فضائی حملے میں 2 افغان پولیس اہلکار ہلاک

    کابل : افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکہ کی جانب سے کی جانے والی فضائی کارروائی کے نتیجے میں دو افغان پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق جعمہ اور ہفتے کی درمیانی شب افغانستان کی سرحدی پولیس کے اہلکار ہلمند کے ضلع ناد علی میں معمول کی گشت پر تھے جب وہ امریکی فضائی کارروائی کی زد میں آگئے۔

    امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ امریکی کارروائی میں افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز سے تعلق رکھنے والے اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں اور اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب صوبائی ترجمان عمرزواک نے پولیس اہلکار طالبان کے ایک اڈے سے انتہائی قریب گشت کررہے تھے جس کی وجہ سے وہ حملے کی زد میں آگئے۔

    یاد رہےکہ 2014 میں نیٹو کا جنگی مشن ختم ہونے کے بعد رواں سال اپریل میں امریکی فوج ہلمند واپس آئی ہے جس کا مقصد افغان سیکیورٹی فورسز کو طالبان سے لڑنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔


    امریکی ’فرینڈلی فائر‘ سے آٹھ افغان پولیس اہلکار ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ سال 16ستمبر کو افغانستان کے صوبے جنوبی ارزگان میں حکام کے مطابق دو امریکی فضائی حملوں میں کم از کم آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • عراق: امریکہ، اتحادیوں کی بمباری، داعش کے نائب سربراہ ہلاک

    عراق: امریکہ، اتحادیوں کی بمباری، داعش کے نائب سربراہ ہلاک

    عراق: عراقی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اتحادیوں کے جنگی طیاروں کی کارروائی میں دولت اسلامیہ کے نائب سربراہ عبدالرحمن مصطفی ہلاک ہوگئے۔

    عراقی وزارتِ دفاع کے مطابق امریکہ اوراتحادیوں کے جنگی طیاروں نے یہ کارروائی کی، وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈئیرجنرل تحسین ابراہیم کے مطابق اس وقت کی جب دولتِ اسلامیہ کے نائب سربراہ عبدالرحمان مصطفیٰ محمد شمالی علاقے تل عفر‎کی ایک مسجد  میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ موجود تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملے کے نتیجے میں مسجد میں موجود دیگر درجنوں شدت پسند بھی مارے گئے۔

    گذشتہ ہفتے امریکی وزارت خارجہ نےعبدالرحمٰن مصطفی کے متعلق معلومات فراہم کرنے والےکے لیے سترلا کھ ڈالرکےانعام کا اعلان کیا تھا۔

  • داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، چیک پوائنٹس،مشتبہ گاڑی اورجنگی اڈے تباہ

    داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، چیک پوائنٹس،مشتبہ گاڑی اورجنگی اڈے تباہ

    واشنگٹن: امریکہ اور اتحادی افواج کےعراق اورشام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں چیک پوائنٹس،مشتبہ گاڑی اورجنگی اڈے تباہ کر دئیے گئے ہیں۔

    امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اوراتحادی افواج نےعراق اورشام میں داعش کے زیر کنڑول علاقوں میں فضائی حملے کر کے متعدد چیک پوائنٹس، بارودی مواد سے بھری گاڑیوں اورجنگی اڈوں کو تباہ کردیا ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع کی جاری کی گئی ویڈیو میں عراق میں موصل جبکہ شام میں رقعہ اور کوبانی میں داعش کے ملٹری کیمپس اور چیک پوائنٹس کوتباہ کرتے دکھایا گیا ہے۔

    دوسری جانب دی گارجین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ داعش کے خود ساختہ خلیفہ البغدادی مارچ میں ہونے والےحملے میں شدید زخمی ہیں اوروہ اب تک اپنی تنظیم کی سربراہی کرنے سے قاصر ہیں۔

  • داعش کا کیمائی ہتھیاروں کا ماہر بمباری میں ہلاک ،امریکا

    داعش کا کیمائی ہتھیاروں کا ماہر بمباری میں ہلاک ،امریکا

    واشنگٹن : داعش کا کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر اتحادی فوجیوں کی بمباری میں ہلاک ہوگیا ہے۔

    امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر ابومالک اتحادیوں کی بمباری میں مارا گیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابو مالک عراق کے سابق صدر صدام حسین کی حکومت میں کیمیائی ہتھیاروں کا انجینیئر تھا، جس نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

    ابو مالک چوبیس جنوری کو موصل کے قریب بمباری میں ہلاک ہوئے، امریکی اور اتحادی فوجیوں نے داعش پر متعدد بار کلورین گیس استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے تاہم کوئی ٹھوس شواہد نہیں مل سکے۔

    بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابو مالک کی ہلاکت کے بعد کیمیائی ہتھیار بنانے اور استعمال کرنے کی دولت اسلامیہ کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکہ اور اتحادیوں نے دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر اب تک دو ہزار مرتبہ بمباری کی ہے۔

  • عراق : امریکی فضائیہ کے شدت پسندوں پر حملے جاری

    عراق : امریکی فضائیہ کے شدت پسندوں پر حملے جاری

    عراق: امریکی جیٹ طیاروں کی شدت پسند گروپ ریاست اسلامیہ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، شدت پسندوں کے قافلے پر بمباری کے نتیجے میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی جیٹ طیاروں نے عراق کے شہر اربیل میں ریاست اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، امریکی جیٹ طیاروں کے تازہ حملے میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں متعدد شدت پسند ہلاک جبکہ درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

    اربیل میں عراقی فوج کو امریکی فورسز کی جانب سے امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پینٹاگون نے اربیل میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور عملے کی حفاظت کے پیش نظرعسکریت پسندوں کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔