Tag: us-ambassador-paul-w-jones

  • وزیر خارجہ کا کوروناسے نمٹنے کیلئے بروقت معاونت پر امریکی سفیر کا شکریہ

    وزیر خارجہ کا کوروناسے نمٹنے کیلئے بروقت معاونت پر امریکی سفیر کا شکریہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ناظم الامور سے ملاقات میں کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت معاونت پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی ناظم الامور پال جونز کی الوداعی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، امن و امان کی صورتحال سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرخارجہ نےپاک امریکاتعلقات مستحکم بنانے پرامریکی سفارتکار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا پاک امریکاتعلقات کافروغ،باہمی شراکت داری امن کیلئے ناگزیرہے۔

    وزیر خارجہ نے کوروناسے نمٹنے کیلئے بروقت معاونت پرامریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

    امریکی ناظم الامور پال جونز نے افغان مفاہمتی عمل اور خطے میں امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

    یاد رہے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جونز کی الوداعی ملاقات ہوئی، جس میں آرمی چیف نےپاکستان کےلیےامریکی سفارتکار کی خدمات کو سراہا۔

    امریکی ناظم الامور پال جونز نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کےمثبت کردار کی تعریف کی۔

  • امریکا کا ایف – 16 طیارہ حادثے میں پائلٹ  کی شہادت پر اظہارِافسوس

    امریکا کا ایف – 16 طیارہ حادثے میں پائلٹ کی شہادت پر اظہارِافسوس

    اسلام آباد : امریکا نے ایف – 16 طیارہ حادثے میں پائلٹ کی شہادت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور پال ڈبلیوجانز نے اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ایف – 16 طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    خیال رہے  اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف -16گر کر تباہ ہوگیا  تھا ،  پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 یوم پاکستان  کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا، حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں  : پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ، ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید

    پاک فضائیہ میں چھٹے جی ڈی پائلٹ کورس سے پاس آؤٹ ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کا تعلق سرگودھا میں تعینات نائن اسکوارڈن سے تھا، انھوں نے 2019 میں انٹر اسکواڈرن اسلحہ سازی کے مقابلے شیرافگن ٹرافی اپنے نام کی تھی۔