Tag: US and European Union

  • امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے روسی صدر اور وزیرِ خارجہ پر پابندیاں

    امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے روسی صدر اور وزیرِ خارجہ پر پابندیاں

    واشنگٹن : امریکہ اور یورپی یونین نے روسی صدر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف پر پابندیاں عائد کردیں، روس نے تمام پابندیوں کا بالائے طاق رکھ دیا۔

    اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا روسی صدر پیوٹن اور وزیرِخارجہ سرگئی لاروف پر پابندیاں لگادی ہیں۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ روس پر دباؤ بڑھانے کیلئے پابندیاں نافذ کی جائیں گی، اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ یقین ہے کہ روس عالمی سطح پر تنہا ہوجائے گا۔

    امریکی حکام کے مطابق یوکرین کی آزادی کے خلاف جارحیت کی گئی، یقین ہے کہ اتحادی، شراکت دار روسی جارحیت کی مخالفت میں کھڑے ہوں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے پیوٹن اور روسی وزیرِ خارجہ کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے، کینیڈا نے بھی دونوں رہنماؤں پر سخت پابندیاں لگا دیں۔

    دوسری جانب روس نے ان پابندیوں کو مغرب کی کمزوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کے ساتھ ایسی لائن پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے پوائنٹ آف نو ریٹرن شروع ہوتا ہے۔

    اس کے علاوہ کینیڈا نے روس کے58اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایکسپورٹ پرمٹ کینسل کر دیئے، وزیراعظم جسٹن ٹرڈو نے کہا کہ روس عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا ہے، روس کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

  • امریکا اور یورپی یونین کا بڑا فیصلہ، فضائی سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

    امریکا اور یورپی یونین کا بڑا فیصلہ، فضائی سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

    واشنگٹن : کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سد باب اور فضائی سفر کو محفوظ رکھنے کیلیے چین میں کورونا پاسپورٹ کے بعد اب امریکہ اور یورپی یونین نے بھی گرین پاس پرمٹ کی تیاری شروع کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک کی جانب سے بین الاقوامی فضائی سفر کے لئے ویکسین گرین پاس پرمٹ کے اجراء پر غور کیا جارہا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے بھی ایک ویکسین گرین پاس پر کام کیا جارہا ہے جو وہاں کے شہریوں کو رکن ممالک اور دیگر خطوں میں سفر کی سہولت فراہم کرسکے گا۔

    چین کے پروگرام میں ایک انکرپٹڈ کیو آر کوڈ ہوگا جو انتظامیہ کو مسافر کی صحت کی تفصیلات تک رسائی فراہم کرے گا۔

    وی چیٹ اور دیگر اسمارٹ فون ایپس میں کیو آر ہیلتھ کوڈز کو پہلے ہی اندرون ملک سفر میں انٹری اور مختلف عوامی مقامات میں داخلے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : دنیا کا پہلا “کورونا وائرس پاسپورٹ” جاری

    یہ ایپس صارفین کی لوکیشن کو ٹریک کرکے ایک گرین کوڈ جاری کرتی ہیں جو اچھی صحت کی علامت ہوتا ہے۔