Tag: US appeals court

  • امریکی عدالت نے ٹرمپ کے زیادہ تر ٹیرف کو غیرقانونی قرار دے دیا

    امریکی عدالت نے ٹرمپ کے زیادہ تر ٹیرف کو غیرقانونی قرار دے دیا

    واشنگٹن (29 اگست 2025) عدالت نے امریکی صدر کے عائد کردہ زیادہ تر ٹیرف غیر قانونی قرار دے دیے جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ امریکا کو تباہ کردے گا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اپیل کورٹ نے صدر ٹرمپ کے زیادہ تر ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اس فیصلے سے صدر کی معاشی پالیسی کو بڑا دھچکہ لگا ہے۔

    عدالت نے کہا ہے کہ امریکی حکومت فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرسکتی ہے، سپریم کورٹ میں اپیل کا موقع دینے کے لیے فیصلے کے نفاذ میں تاخیر کا کہا گیا ہے۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو اپیل دائر کرنے تک مذکورہ ٹیرف 14 اکتوبر تک برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کی شدید مخالفت اور تنقید کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی جانبدار عدالت کا فیصلہ قرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اگر یہ ٹیرف ختم ہوگئے تو یہ ملک کے لیے ایک مکمل تباہی کے مترادف ہوگا، تمام ٹیرف اب بھی نافذ ہیں۔

    صدرٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف پر فیصلہ سنانے والی اپیل کورٹ غلط اور جانبدار ہے، سپریم کورٹ کی مدد سے ٹیرف کو قوم کے فائدے کیلئےاستعمال کریں گے۔

    تاہم انہوں نے ایک بار پھر امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کی مدد سے یہ ٹیرف ملک کے مفاد میں بحال کر دیے جائیں گے۔

    مذکورہ فیصلہ واشنگٹن ڈی سی میں واقع یو ایس کورٹ آف اپیلز فار دی فیڈرل سرکٹ نے 7-4 کی اکثریت سے سنایا۔

  • سات ملکوں کے شہری دہشتگردی میں ملوث ہیں توثبوت دئیے جائیں، امریکی جج

    سات ملکوں کے شہری دہشتگردی میں ملوث ہیں توثبوت دئیے جائیں، امریکی جج

    امریکا کی وفاقی عدالت کے جج نے کہا ہے کہ سات ملکوں کے شہری دہشتگردی میں ملوث ہیں توثبوت دئیے جائیں۔

    امریکا کی وفاقی عدالت میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کی سات ملکوں پر سفری پابندیوں کے حکم نامے کو کالعدم قراد دیے جانے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، جج نے اپنے ریمارکس میں سرکاری وکیل سے کہا کہ پابندی کا شکار ممالک کے شہری دہشتگردی میں ملوث ہیں تو اس کے ثبوت فراہم کئے جائیں۔

    محکمہ انصاف کے اٹارنی کا کہنا تھا کہ صدر کو قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے وسیع اختیارات حاصل ہیں۔

    عدالت نے کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا اعلان کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


    مزید پڑھیں : امریکی وفاقی جج نےٹرمپ کاامیگریشن آرڈرمعطل کردیا


    صدرٹرمپ نے شام، ایران، عراق، لیبیا ، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پرنوے روز کی پابندی عائد کی تھی، جسے سیاٹل کی عدالت نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔

    امریکی شہرسیٹل کے ڈسٹرکٹ جج جیمز رابرٹ نےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات ممالک پرلگائی جانے والی پابندی کے خلاف فیصلہ سنادیا۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ امیگریشن پالیسی سےسب سے زیادہ نقصان امریکی شہریوں کو ہوا۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے ایک بار اپیل مسترد ہونے کے بعد دوبارہ اپیل دائر کی ہے۔

    واضح رہے نیویارک کی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سات مسلمان ممالک اور تارکین وطن کےحوالے سے پابندی کے حکم نامے پر عمل درآمد روک دیا تھا جبکہ اس فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا آغاز ہوا تھا اور ایئرپورٹس پراس حکم نامے کےبعد بہت ابتر صورت حال دیکھنے کو ملی۔