Tag: US box office

  • فلم ’جوکر : فولی اے ڈیوکس‘ کو کروڑوں ڈالر کا نقصان

    فلم ’جوکر : فولی اے ڈیوکس‘ کو کروڑوں ڈالر کا نقصان

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی سپر ولن سائیکولوجی تھرلر فلم ’جوکر‘ کا سیکوئل ’جوکر: فولی اے ڈیوکس‘ محض کچھ دن بعد ہی کروڑوں ڈالر کا نقصان دے گئی۔

    فلم پروڈیوسرز کو ریلیز کے 10 دن بعد ہی نارتھ امریکن باکس آفس پر 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اب یہ فلم تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

    آسکر ایوارڈ جیتنے والی ہٹ فلم کے سیکوئل نے اپنے دوسرے ویک اینڈ پر صرف 7 ملین ڈالر کمائے، جس میں 81 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو تاریخ کی سب سے بڑی ناکامی میں شمار کی جارہی ہے۔

    JOKER

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلم جوکر فولی اے ڈیوکس، ریلیز کے وقت 40 ملین ڈالر کے ساتھ امریکن باکس آفس پر پہلے نمبر پر تھی جسے اب فلاپ قرار دیتے ہوئے باکس آفس پر اسے ”ڈی“ سینما اسکور دے دیا گیا۔

    سال 2019 کی فلم "جوکر” کے سیکوئل "جوکر: فولی اے ڈیوکس” نے اپنے افتتاحی ہفتے کے اختتام پر امریکی باکس آفس پر صرف $38 ملین کمائے تھے۔

    عالمی سطح پر "جوکر: فولی اے ڈیوکس” نے اب تک 165 ملین ڈالر کمائے ہیں جو کہ اس کے 200ملین ڈالر کے بجٹ سی بہت کم ہے۔

    Folie A Deux

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایسی صورتحال کا سامنا گزشتہ سال کی فلم ’دی مارویل‘ کو کرنا پڑا تھا جب اس کی 78 فیصد آمدنی کم ہوئی تھی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ کسی بھی کامک بُک فلم کے لیے ایک ریکارڈ کمی ہے، اداکار جواکین فینکس اور لیڈی گاگا کی فلم جوکر: فولی اے ڈیوکس، کے بارے میں فلم ناقدین کی آراء میں بہت فرق پایا جاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سیکوئل فلم ’جوکر : فولی آ ڈیوکس‘ کو زیادہ تر ناقدین نے "بورنگ” اور حیرت انگیز طور پر بیزار کن” قرار دیا ہے۔

  • پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

    پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی 4 سال بعد ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے بھارت میں تہلکہ مچانے کے بعد امریکی شائقین کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا اور تمام انگریزی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹھان امریکی باکس آفس پر راج کر رہی ہے، اس فلم نے امریکا میں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد تمام بہترین فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اسپائی تھرلر فلم پٹھان نے امریکا میں 10 ملین ڈالرز کا بزنس کرنے کے بعد فلم دی بنشیز آف انشیرین، ٹار، ٹرائینگل آف سیڈنیس، اور وومن ٹاکنگ پر برتری حاصل کرلی ہے۔

    فلم کی اس شاندار کامیابی پر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ناقابل یقین تجربہ ہے، شاید اب ہم خدا کے زیادہ شکر گزار ہوں گے کیونکہ ایسے وقت بھی آئے جب ہمیں لوگوں کو فون کرنا پڑا کہ وہ آسانی سے فلم ریلیز کروائیں اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری فلمیں ہمیشہ پیار محبت سے ریلیز ہوں، کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو۔

    خیال رہے کہ پٹھان ریلیز کے 9 دن میں صرف بھارتی باکس آفس پر 300 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے جبکہ دنیا بھر سے اس فلم کی مجموعی باکس آفس کلیکشن 700 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

  • ہالی وڈ باکس آفس پر ڈرامہ سے بھرپور فلم وار روم بازی لے گئی

    ہالی وڈ باکس آفس پر ڈرامہ سے بھرپور فلم وار روم بازی لے گئی

    لاس انجلاس: ہالی وڈ باکس آفس پر رواں ہفتے ڈرامہ سے بھرپور فلم وار روم بازی لے گئی

    رشتوں کے اتار چڑھاو پر مبنی فلم ’وار روم‘ نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا،گزشتہ ہفتے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہنے والی فلم ’وار روم‘ اس ہفتے پہلی نمبرپر آگئی ۔

    ڈرامہ سے بھرپور فلم نے باکس آفس پر چورانوے لاکھ ڈالر کا بزنس کیا، فلم ایک ایسے خاندان کی کہانی پر مبنی ہے، جو اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک معمر عورت کی مدد لیتے ہیں۔

     ایکشن سے بھرپور فلم ’اسٹریٹ آئوٹا کومپٹن‘باکس آفس پر پہلی سے دوسری پوزیشن پر آگئی، فلم نے رواں ہفتے اٹھاسی ڈالر کا بزنس کیا۔

    باکس آفس پر تیسری پوزیشن فلم ’اے واک ان دا ووڈز‘ جس نے بیاسی لاکھ ڈالر کمائے۔

  • جراسک ورلڈ تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر سرفہرست

    جراسک ورلڈ تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر سرفہرست

    دیو ہیکل ڈائنا سارز پر مبنی فلم جراسک ورلڈ تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر سرفہرست ہے۔

    دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرتے ہوئے جراسک ورلڈ نے ہالی ووڈ کی دوسری بڑی کمانے والی فلم کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

    دیوہیکل ڈائناسارز امریکی باکس آفس پر چھا گئے، ہالی ووڈ کی سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک ورلڈ نے تیسرے ہفتے پانچ کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

    دیوہیکل ڈائناسار ز اور انسانوں کے درمیان جنگ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا، ہالی وڈ فلم جراسک ورلڈ کی تیسرے ہفتے بھی آمریکی باکس آفس پر اجاداری قائم ہے، جراسک ورلڈ کے ڈائنا سارز نے امریکی سینما گھروں میں پچاس کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرتے ہوئے دھاک بٹھا دی۔

    انسائیڈ آؤٹ پانچ کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔

  • ہالی ووڈ فلم چیپی نے امریکن باکس آفس پر پہلی پوزیشن سنبھال لی

    ہالی ووڈ فلم چیپی نے امریکن باکس آفس پر پہلی پوزیشن سنبھال لی

    امریکہ: ایکشن سے بھر پور ہالی ووڈ فلم چیپی نے امریکن باکس آفس پر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔

    سنسنی خیز مناظر اور ایکشن سے بھر پور فلم چیپی نے رواں ہفتے تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئےامریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، فلم نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں ہی ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالرکا بزنس کیا۔

    فلم کی کہانی کا مرکز ایک سوچنے سمجھنے والا روبوٹک پولیس افسر ہے، جو جرائم کی روک تھام اور لوگوں کی حفاظت کرتا ہے، فلم کی ہدایتکاری نیل بلام کیمپ نے کی ہے۔

    باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ول اسمتھ کی فلم فوکس رہی، جس نے ایک کروڑ ڈالر کا بزنس کیا جبکہ تیسرے نمبر پرداسیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میری گولڈ ہوٹل چھیاسی لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

  • امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار

    امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار

    امریکہ: سسپنس اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار رہا۔

    ہالی ووڈ فلم امریکن اسنائپر کی باکس آفس پر کامیابیاں جاری ہیں، آسکر ایوارڈز کی نامزدگی اور دیگر کئی ایوارڈز حاصل کرنے والی فلم امریکن اسنائپر تین ہفتوں سے نارتھ امریکن باکس آفس پر تہلکا مچا رہی ہے۔

    امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر کرِس کائل کی سوانح عمری پر مبنی شاہکار فلم رواں ہفتے سب سے زیادہ بزنس کرکے سرفہرست رہی ، فلم نے مزید اکتالیس ملین ڈالرسمیٹ لئے ہیں ۔

    ریلیز کے بعد سے امریکن اسنائپر دنیا بھر میں دو سو اکسٹھ ملین ڈالر سے زائدکا بزنس کرچکی ہے۔

    فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر کرس کائل کی سوانح عمری پر مبنی ہے، جس کا مرکزی کردار بریڈلی کوپر نبھا رہے ہیں۔ ”امریکن اسنائپر“ اب تک بہترین فلم اور بہترین ایکشن ہیرو کے کرنکس چوائس ایوارڈز سمیت پانچ دیگر ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے جبکہ اکیڈمی ایوارڈ کے لئے چھ نامزدگیاں بھی حاصل کر چکی ہے۔

    معروف امریکی ادکارہ و گلوکار جینیفر لوپیز کے مرکزی کردار سے سجی فلم دا بوئے نیکسٹ ڈور ریلیز کے تین دن میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے، سنسنی سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک طلاق یافتہ خاتون اور اسکے پڑوسی کے گرد گھوم رہی ہے ۔

    تیسرے نمبر پر اس ہفتے بھی انسانوں کی طرح بولتے بھالو کی کہانی پر مبنی فلم موجود ہے، فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔