Tag: us-california-shooting

  • داعش نے ریڈیو پیغام میں کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی

    داعش نے ریڈیو پیغام میں کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی

    واشنگٹن: شدت پسند تنظیم داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ کیلی فورنیا فائرنگ میں ملوث تاشفین ملک اور رضوان فاروق داعش کے پیروکار تھے۔

    شدت پسند داعش نے ریڈیو پیغام میں کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دونوں حملہ آور داعش کے پیروکار تھے۔

    دوسری جانب ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تاشفین ملک اور رضوان فاروق داعش سے متاثر ضرور تھے تاہم ان کے براہ راست رابطے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

    برناڈینو میں فائرنگ کے واقعے میں چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ پولیس سے مقابلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے تھے۔

  • کیلی فورنیا فائرنگ،2مبینہ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

    کیلی فورنیا فائرنگ،2مبینہ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

    کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلی فورنیا میں معذوروں کے طبی سینٹر پر فائرنگ کرنے والے دومبینہ حملہ آوروں کی شناخت اٹھائیس سالہ رضوان فاروق اوران کی ساتھی ستائیس سالہ تاشفین ملک کے نام سے کرلی گئی۔

    امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے نے ہلچل مچا دی، ریاست کیلی فورنیا کے شہرسین برنیڈینو میں معذوروں کے طبی مرکز پرفائرنگ نے چودہ افراد کی جان لے لی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو مبینہ حملہ آوربھی مارے گئے۔

    مشتبہ حملہ آوروں کو رضوان فاروق اور ان کی ساتھی تاشفین ملک کے نام سے شناخت کیا گیا، پولیس کے مطابق رضوان امریکی شہری ہیں اور دونوں میاں بیوی تھے، جو فائرنگ کے بعد فرار کی کوشش کر رہے تھے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا۔

    کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے کیلی فورنیا فائرنگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایسے واقعات اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں، دہشتگردی کے امکان کومسترد نہیں کیا جا سکتا۔

    حملہ آور کے برادرنسبتی فرحان خان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں واقعے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاروق سے ایک ہفتے قبل ملاقات ہوئی تھی، سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ وہ ایسا کرسکتا ہے۔