Tag: US citizens

  • واشنگٹن: امریکی شہریوں کو30 نومبر تک یورپ کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

    واشنگٹن: امریکی شہریوں کو30 نومبر تک یورپ کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

    واشنگٹن: امریکہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ 30 نومبر تک یورپ کا سفر نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے یورپ کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے ، جس میں امریکی شہریوں کو 30نومبر تک یورپ کا سفرنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپ میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، داعش،القاعدہ ودیگرگروہ یورپ میں حملے کرسکتے ہیں، تمام یورپی ممالک کو دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردسیاحتی مقامات کونشانہ بناسکتےہیں، دہشت گرد ریلوے، بس اسٹیشنز، شاپنگ مال کو نشانہ بنا سکتے ہیں، عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروں پر بھی حملہ ہوسکتا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے ہدایت کی ہے کہ امریکی شہری یورپ کے سفر سے قبل ٹریول ایڈوائزی ضروردیکھیں، یورپ کا سفر کرتے وقت جانچ پڑتال بھی سخت کی جائے گی، امریکی شہریوں کی یورپ کےسفر کے دوران سخت اسکیننگ گی۔

    محکمہ خارجہ نے اعلامیہ میں مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے امریکایورپ کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کئی امریکی یمن میں محصورہیں: اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

    کئی امریکی یمن میں محصورہیں: اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

    واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں کئی امریکی شہری پھنسے ہوئے ہیں، اب تک موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق چارامریکی شہریوں کی یمن میں تصدیق ہوگئی ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق امریکہ کے شہری حوثی قبائل کی تحویل میں ہیں اورانہیں یمن کے دارالحکومت صنعا کے نزدیکی علاقے میں رکھا گیا ہے اورامریکہ کے حوثیوں کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں جن کے ذریعے امریکی شہریوں کو بازیاب کرایا جاسکے۔

    اخبارکے مطابق یمن میں قید تین امریکی شہری وہاں پر ملازمت کر رہے تھے جبکہ چوتھا شخص یمنی اورامریکی دوہری شہریت رکھتا ہے۔

    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکی شہریوں کی بازیابی کےلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

    اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ان کے لئے امریکہ سے باہر امریکی شہریوں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔

    واضح رہے کہ ایران کی طرح یمن کے حوثی قبائل بھی ’’مرگ برامریکہ‘‘ کے نعرے میں یقین رکھتے ہیں۔