Tag: US condem

  • امریکا کی پشاور فضائیہ کیمپ حملے کی شدید مذمت

    امریکا کی پشاور فضائیہ کیمپ حملے کی شدید مذمت

    واشنگٹن : امریکا نے پشاور فضائیہ کیمپ پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک سی ٹونرنے واشنگٹن میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں کہا کہ پشاورمیں فضائیہ کیمپ پرحملہ انتہائی افسوسناک ہے، تاہم یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی پاکستان میں متعدد دہشتگرد واقعات ہوچکے ہیں۔

    پاکستان دہشتگردی اور شدت پسندی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاکستان نے دہشتگردی ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام مسلسل دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں، امریکا شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کو بھرپور مدد اور تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

  • لیبیا میں 30عیسائیوں کے قتل پر امریکہ کی سخت الفاظ میں مذمت

    لیبیا میں 30عیسائیوں کے قتل پر امریکہ کی سخت الفاظ میں مذمت

    واشنگٹن : داعش کے جنگجوؤں نے لیبیا میں ایتھوپیا کےتیس عیسائیوں کوقتل کردیا، امریکہ نے وحشیانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    امریکی حکومت کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ایتھوپیا کے عیسائی افراد کے قتل کو سفاک عمل قراردیا ہے۔

    ایسے واقعات کو روکنے کے لئے امریکی ترجمان نے لیبیا میں قومی حکومت کی تشکیل پر زور دیا۔

    گزشتہ دنوں لیبیا میں داعش نےایک وڈیو جاری کی تھی، جس میں دکھایا گیا تھاکہ اس کے جنگجوؤں نے ایتھوپیا کے تیس عیسائیوں کو بیدردی سے قتل کیا۔