Tag: US congress

  • امریکی کانگریس پرحملے کا منصوبہ بنانے والا گرفتار

    امریکی کانگریس پرحملے کا منصوبہ بنانے والا گرفتار

    اوہائیو: امریکی کانگریس پر حملے کا منصوبہ بنانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق داعش سے ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کرسٹوفرکورنیل کو اوہائیو سے گرفتارکیا گیا، گرفتار شخص شدت پسند تنظیم داعش سے متاثر ہے اور داعش کی حمایت میں ٹوئٹ کیا کرتا تھا۔

    کرسٹوفر نے دو رائفلیں اور چھ سو کارتوس بھی خرید رکھے تھے۔

    ایف بی آئی کی جانب سے ایک عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیس سالہ کرسٹوفر کورنیل واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت پر بموں اور دیگر اسلحے سے لیس ہو کر حملہ کرنا چاہتا تھا اور اس مقصد کیلئے اس نے دیسی بم بنانے کے طریقے پر بھی تحقیق کی، جس کے بعد امریکی تفتیشی ادارے کی جوائنٹ ٹاسک فورس نے اِسے گرفتار کرلیا۔

    دوسری جانب گوانتانامو جیل میں قید یمن سے تعلق رکھنے والے پانچ قیدیوں کو بارہ سال بعد رہا کر دیا گیا ہے، پینٹاگون کے مطابق رہائی پانے والے پانچ قیدیوں کی آبادکاری کے لئے چار کو عمان اور ایک کواسٹونیا روانہ کردیا گیا ہے۔

  • پاکستانی وزارتِ خارجہ کی غلط بیانی، امریکی محکمہ خارجہ کی وضاحت

    پاکستانی وزارتِ خارجہ کی غلط بیانی، امریکی محکمہ خارجہ کی وضاحت

    واشنگٹن:  امریکی وزارتِ خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو 2013 میں کوئی امداد جاری نہیں کی گئی۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان میں وزارتِ خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی کانگریس نے کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو 532 ملین ڈالر کی امداد جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    وزارتِ خزانہ کے ترجمان کے مطابق انہیں یہ اطلاع پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے دی، جس کے بعد بھارت نے اس امداد کے حوالے سے بیانات کی بھرمار کرتے ہوئے امریکی امداد کو پاکستان میں دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینے سے منسوب کر دیا۔

    تاہم واشنگٹن میں نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کیری لوگر بل کے تحت 2013 سے کوئی امداد جاری نہیں کی گئی جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی سند دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق مستقبل میں پاکستان کو کوئی بھی امداد جاری کرنے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، کیری لوگر بل کے علاوہ بھی پاکستان کو امداد دینے کا طریقہ کار موجود ہے۔

    جین ساکی کے مطابق پاکستان کو امداد دینا امریکہ کے مفادات میں ہے، ترجمان نے پاک بھارت سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرے گا، جین ساکی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ سرحد کی کشیدگی کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور اس دوران جاں بحق ہونے والوں سے ہمدردی ہے۔

    جان کیری کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے جین ساکی نے کہا کہ دورے کی حتمی تاریخوں کو اعلان ابھی نہیں کر سکتے، پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی اور سیکورٹی معاملات پر امریکہ کے قریبی روابط ہیں اور سیکریٹری کیری کے دورۂ پاکستان پر اسی حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

  • پاکستان کیلئے امریکی فوجی امداد میں ایک سال کی توسیع

    پاکستان کیلئے امریکی فوجی امداد میں ایک سال کی توسیع

    واشنگٹن : امریکی کانگریس نے پاکستان کی فوجی امداد میں ایک سال کی مشروط توسیع کردی ہے، امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ میں ایک سال کی توسیع مثبت عمل ہے، کانگریس کی جانب سے کوئی نئی شرائط عائد نہیں کی گئیں ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا نے پاکستان کی فوجی امداد میں مزید ایک برس کی توسیع کو اپنی حتمی بجٹ تجاویز شامل کرتے ہوئے کچھ نئی شرائط عائد کیں، جن کے مطابق پاکستان کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالرسے زائد رقم ادا نہیں کی جائیگی، کانگریس نے وزیرِ دفاع سے رقم جاری کرنے کا اختیار بھی واپس لے لیا ہے۔

    امریکی وزیرِ دفاع کو رقم کے اجراء سے پہلے کانگریس کو یقین دہانی کرانی ہوگی، امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے میڈیا رپورٹس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بل میں توسیع کرتے ہوئےنئی شرائط عائد نہیں کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ یا امریکی امداد کو دہشتگردی کیخلاف جنگ سے مشروط کرنا درست نہیں، پاکستانی سفیر نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں اعتماد کی فضاء بحال ہوئی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا پاکستانی فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔