Tag: US Congressman

  • امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب

    امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب

    واشنگٹن : ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے، انہوں نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس کے رکن ٹام سوازی کو پاکستان کاکس کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو زید مستحکم بنانے کیلئے کوشاں رہوں گا۔

    چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی کا کہنا ہے کہ پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے انتہائی پُرجوش ہوں،

    ٹام سوازی سے ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر، کمیونٹی رہنما تنویر احمد نے ملاقات کی، اس موقع پر ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے ان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

    چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی آئندہ ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ٹام سوزی نے ملاقات کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

    علاوہ ازیں ٹام سوازی اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، سفیر پاکستان نے ٹام سوازی کو مبارکباد پیش کی۔

    یاد رہے کہ سابق چیئرمین شیلاجیکسن لی کے انتقال کے بعد ٹام سوزی نے کاکس کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، ڈیموکریٹ رہنما ٹام سوزی نیویارک سے2017سے رکن کانگریس ہیں۔

    شیلا جیکسن لی سیلاب،زلزلے سمیت ہرناگہانی آفت میں پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش رہیں، انہیں حکومت پاکستان نے ہلال پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔

  • ہمیں غزہ میں سب کو ہلاک کر دینا چاہیے، امریکی رکنِ کانگریس

    ہمیں غزہ میں سب کو ہلاک کر دینا چاہیے، امریکی رکنِ کانگریس

    امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے فلسطینیوں سے متعلق ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں غزہ میں سب کو ہلاک کر دینا چاہیے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے غزہ میں فلسطینی بچوں کی ہلاکت کے سوال پرانتہا پسندانہ جواب دیا۔

    امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کے اس انتہا پسندانہ، نا مناسب بیان پر مسلمانوں، ڈیموکریٹس اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    امریکن مسلم ایڈوائزری کونسل کے مطابق اینڈی اوگلز کا یہ بیان تمام فلسطینی عوام کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی غیر مناسب جواب ہے۔

    امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کے ترجمان نے سخت ردِ عمل کے بعد صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اینڈی اوگلز فلسطینیوں کی نہیں بلکہ حماس کے حوالے سے بات کررہے تھے۔

    روسی پائلٹ اسپین میں فائرنگ سے قتل

    ایک سوشل میڈیا صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ امریکی صدر، کابینہ و کانگریس سب جنگی مجرم ہیں۔

  • پاکستان کی ہر حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں: جم بنکس

    پاکستان کی ہر حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں: جم بنکس

    بالٹیمور: ریپبلکن رکن کانگریس اور پاکستان کاکس کے وائس چیئرمین جم بنکس کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کی ہر حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریپبلکن رکن کانگریس اور پاکستان کاکس کے وائس چیئرمین جم بنکس نے امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں میڈیا سے گفتگو پاک امریکا تعلقات کو بہت اہم قرار دیا۔

    انھوں نے کہا صدر جو بائیڈن دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے اپنا کردار ادا کریں، دنیا کے بدلتے ہوئے حالات میں پاک امریکا تعلقات انتہائی اہم ہیں۔

    جم بنکس نے کہا کہ ارکان کانگریس کا خط کسی ایک پارٹی یا فرد کی حمایت کے لیے نہیں تھا، ری پبلکن رکن کانگریس نے پاکستان کاکس کے بانی رکن طاہر جاوید سے بھی ملاقات کی۔

  • پاکستان میں سازش سے حکومت تبدیلی کی گونج امریکی ایوان تک پہنچ گئی

    پاکستان میں سازش سے حکومت تبدیلی کی گونج امریکی ایوان تک پہنچ گئی

    پاکستان میں رجیم چینج کی گونج امریکی ایوان تک پہنچ گئی ہے اور دھمکی آمیز خط کا معاملہ امریکی کانگریس میں اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں عمران خان کی حکومت کی تبدیلی میں مبینہ امریکی سازش اور دھمکی آمیز خط کے معاملے پر امریکی رکن کانگریس نے بھی آواز بلند کردی ہے اور یہ معاملہ امریکی کانگریس میں اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

    امریکی رکن کانگریس بیری لاؤڈر نے پاکستان میں حکومتی تبدیلی کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ پر لگائے جانے والے الزامات پر کہا ہے کہ پاکستان میں رجیم چینج میں بائیڈن انتظامیہ کا کردار کا الزام باعث تشویش ہے۔

    بیری لاؤڈر نے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا اور عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں ہٹانے کیلیے امریکی سازش ہوئی ان کے اس الزام پر تشویش ہے۔

    امریکی رکن کانگریس نے اپنے خط میں مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے قریبی تعلقات ہیں وہ امریکا کا جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک اور فوجی شراکت دار ہے اس لیے بدلتی صورتحال پر ہر لمحے نظر ہے۔

    بیری لاؤڈر نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر ٹرمپ اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان قریبی دوست ہیں اور مشترکہ مفادات کیلیے کام کرتے رہیں گے۔

  • امریکی کانگریس مین نے بھی وزیراعظم عمران خان کا دورہ کامیاب قرار دے دیا

    امریکی کانگریس مین نے بھی وزیراعظم عمران خان کا دورہ کامیاب قرار دے دیا

    واشنگٹن : امریکی کانگریس مین جم بینکس نے بھی وزیراعظم عمران خان کا دورہ کامیاب قرار دے دیا، علی زیدی سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات نتیجہ خیزثابت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس مین جم بینکس سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر امریکی کانگریس مین نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ انتہائی مثبت رہا۔

    ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے، وزیراعظم کے ساتھ پاک امریکا تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، دونوں ممالک نے ماضی میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا طریقہ کار طے کیا۔

    جم بینکس کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے وزیراعظم سے تعلقات کی بحالی کے اقدامات اٹھائے گا، خطے میں امن اور افغانستان میں استحکام دونوں ممالک کی ضرورت ہے۔

    دونوں ممالک کےدرمیان بہترین تجارتی تعلقات کےوسیع مواقع ہیں،جم بینکس نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد امریکی معیشت کی بہتری کے لئے کام کررہی ہے، امریکا یہاں مقیم پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا کہ زبردست مہمان نوازی پر کانگریس مین جم بیک کے شکر گزار ہیں، ماضی میں پاک امریکا تعلقات ہمیشہ کچھ دو اور کچھ لو کی بنیاد پر تھے۔

    دونوں مممالک کے درمیان پہلی بار انسانی ترقی، معیشت اور تجارت کے فروغ پربات کی گئی،علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستانی وزیراعظم کا وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال ہوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان کی ملاقات سے پاک امریکہ تعلقات کی نئی سمت کا آغاز ہوگا۔

  • ٹرمپ اپنے اقتدار میں‌ ذاتی فوائد حاصل کررہے ہیں، رکن کانگریس

    ٹرمپ اپنے اقتدار میں‌ ذاتی فوائد حاصل کررہے ہیں، رکن کانگریس

    واشنگٹن : امریکی کانگریس میں خارجہ امور اور فنانس کمیٹی کے رکن وینستے غنزالز نے کہاہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں بزنس ڈیل کے ذریعے ذاتی فوائد حاصل کررہے ہیں اور میری نظر میں امریکی سرحدوں پر دیوار کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عرب امریکن کلچرل سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے سے باؤنڈریز موجود ہیں، اس لئے اس دیوار کی کوئی ضرورت نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیواردنیا بھر میں نفرت کی علامت سمجھی جاتی ہے، اس کا موازنہ ہم یورپ سے کر سکتے ہیں، جہاں اس کوشدید نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اس لئے میں ذاتی طور پر اس دیوارکے بننے کا سخت مخالف ہوں، کانگریس میں اور کمیٹی میں اس کی بھر پور مخالفت کرتا رہوں گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کے رہنما سید فیاض حسن،آفتاب صدیقی اور راجہ زاہد خانزادہ پرمشتمل وفد نےکانگریس کے رکن کو بی ڈی ایس بل سے متعلق ایک یادداشت پیش کی۔

    جس پر وینستے غنزالز نے کہا کہ اس بل سے متعلق مجھے معلومات نہیں ہیں، تاہم آج آپ نے جس طرح تحریری طور پر مجھے یہ لیٹر دیا ہے اور یہی طریقہ ہے کہ آپ اراکین کانگریس اور سینیٹرز سے رابطہ کر کے اپنی آواز ان تک پہنچائیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اس بل سے متعلق کانگریس میں آواز بننے کیلئے تیار ہوں، میں دوبارہ جب بھی ڈیلس آو ں گا تو اپنے ساتھ دیگر اراکین کانگریس کوبھی ساتھ لے کر آوں گا تا کہ دیگر اراکین کانگریس تک بھی آپ کی آواز پہنچے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے لئے ہمیں دنیا بھر میں مزاحمت کرنا ہو گی اور لڑنا ہو گا،فلسطین اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی جو خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اس سے امریکیوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔