Tag: US CONSULATE

  • عراق: امریکی حکام نے بصرہ میں‌ موجود قونصل خانہ بند کردیا

    عراق: امریکی حکام نے بصرہ میں‌ موجود قونصل خانہ بند کردیا

    واشنگٹن : امریکی حکام نے بصرہ میں واقع امریکی قونصلیٹ کو یہ کہتے ہوئے عارضی طور بند کردیا ہے کہ ایران نواز مسلح گروہ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی تھی، جن کا جواب بعد میں ایران کو دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب امریکا نے عراق کے شہر بصرہ میں واقع قونصل خانہ ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی دھمکیوں کے تناظر میں بند کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کی دھمکیوں کا جواب بعد میں دیا جائے گا، تاہم امریکی وزیر نے قونصل خانہ بند کرنے کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

    مائیک پومپیو نے بصرہ میں امریکی قونصلیٹ کو موصول ہونے والی دھمکیوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق یا کسی دوسری جگہ امریکی شہری یا تنصیب کو نقصان پہنچا تو اس کا خمیازہ ایران کو بھگتنا پڑے گا پھر چاہے حملے میں ایران ملوث ہو ایرانی نواز مسلح گروہ ملوث ہوں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکیوں پر حملے کی صورت میں ایران کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔

    عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے ایران پر عائد کیے جانے والے الزامات کے حوالے کسی قسم کے ثبوت پیش نہیں کیے گئے ہیں۔

    مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ قونصل خانہ پر ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے کسی قسم کا بھی راکٹ حملہ کیا جاسکتا ہے، اس لیے بصرہ میں موجود قونصل خانہ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ سال 2018 میں دارالحکومت بغداد کے ایسے علاقے میں راکٹ حملہ ہوا تھا جس میں امریکی سفارت خانہ، حکومت عمارتیں اور عراقی پارلیمنٹ موجود ہے لیکن اس راکٹ کا نشانہ امریکا یا اس کی تنصیب نہیں تھی۔

  • زرعی شعبے میں جدت کیلئے پاکستانی تاجرامریکہ کا دورہ کریں گے

    زرعی شعبے میں جدت کیلئے پاکستانی تاجرامریکہ کا دورہ کریں گے

    کراچی : امریکی سفارتخانہ کی زیر قیادت پاکستان کا تجارتی وفد پاکستان میں زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے امریکہ کا دورہ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانہ کے اقتصادی امور کے قونصلر جوئیل رابرٹ گارویرک کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سرکاری حکام، تاجر، کسانوں اور زرعی ماہرین کا وفد28 جنوری سےامریکہ کا دورہ کرے گا، جس کا مقصد امریکہ اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اور زراعت کے شعبے میں تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔

    وفد پولٹری، گوشت اور فیڈ انڈسٹریز کے متعلق امریکہ کی بین الاقوامی تجارتی نمائش انٹرنیشنل پروڈکشن اینڈ پروسیسنگ ایکسپو میں شرکت کرے گا۔

    یاد رہے کہ زراعت کا پاکستانی جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد اور روزگار میں حصہ چالیس فیصد ہے۔ گزشتہ سال امریکہ سے پاکستان کو زرعی اشیاء کی برآمدات 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھیں۔ پاکستانی وفد کاٹن کمیشن، امریکی محکمہ زراعت اور اس کی ریسرچ سروس کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرے گا۔

  • امریکی قونصلیٹ میں لڑکیوں کے عالمی دن پرفٹ بال میچ

    امریکی قونصلیٹ میں لڑکیوں کے عالمی دن پرفٹ بال میچ

    کراچی: امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے بیٹیوںکے عالمی دن کے موقع پراپنی رہائش گاہ پرEnglish Access Microscholarship Program کی طالبات کے لئے فٹبال میچ کا انعقاد کیا۔

    امریکی قونصل جنرل کی جانب سے اس تقریب کے انعقاد کا مقصد بیٹیوں کے عالمی دن پر آگاہی فراہم کرنا تھا۔

    سندھ ویمن فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری سعدیہ شیخ بھی اس موقع پرموجود تھیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برائن ہیتھ کا کہنا تھا کہ ’’قوم کا مستقبل اسکی بیٹیوں سے وابستہ ہے‘‘۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’تاریخ سے ہمیں سبق ملا ہے لڑکیوں اور عورتوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور خودمختاری دینے سے ہی قومیں معاشی طور پر ترقی کرتی ہیں اور ان میں انسانی حقوق کا احترام بھی اسی ذریعے سے پیدا ہوتا ہے‘‘۔

  • امریکی قونصل خانہ کراچی نے سندھی ویب سائٹ شروع کردی

    امریکی قونصل خانہ کراچی نے سندھی ویب سائٹ شروع کردی

    کراچی: امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے کی سندھی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا۔

    ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع شہرکی نامور شخصیات کے علاوہ معروف ادیب اور سماجی رہنما ڈاکٹر سلمان شیخ بھی موجود تھے۔

    تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے برائن ہیتھ کاکہنا تھا کہ ویب سائٹ کے اجراء کا مقصد پاکستان اور بیرون ِ ملک مقیم چھ کروڑ سندھی بولنے والے افراد سے ربط استوار کرنا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہاکہ قونصل خانہ پہلے ہی فیس بک اورٹویٹر پرسندھی زبان میں معلومات فراہم کررہا ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانہ اور کراچی، لاہور اور پشاور میں واقع قونصل خانے پہلے ہی اردو ویب سائٹس کا اجراء کرچکے ہیں۔

    امریکی قونصل خانے کراچی کی سندھی ویب سائٹ تک رسائی کے لئے وزٹ کریں

    http://sindhi.karachi.usconsulate.gov