Tag: US Defence Secretary

  • آرمی چیف  سے امریکی وزیر دفاع  کا رابطہ ، پاک امریکا تعلقات بہتر  بنانے میں دلچسپی کا اظہار

    آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ ، پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے میں دلچسپی کا اظہار

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورامریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لائیڈ جے آسٹن نے آرمی چیف سے گفتگو خطے میں سلامتی، استحکام کیلئےباہمی، مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان امریکی محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ سیکریٹری آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئےتعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا ، اس دوران افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی واستحکام پر بات سمیت دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پربھی گفتگو ہوئی۔

    یاد رہے رواں سال ہی اپریل میں بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا ، جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ سے علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

  • امریکی وزیردفاع کا آرمی چیف سے رابطہ ، افغان امن معاہدے میں پاکستان کے تعاون کی تعریف

    امریکی وزیردفاع کا آرمی چیف سے رابطہ ، افغان امن معاہدے میں پاکستان کے تعاون کی تعریف

    واشنگٹن : امریکی وزیردفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے افغان امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے تعاون کوسراہا ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے چیف ترجمان جوناتھن ہوف مین کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے مابین سیکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

    امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نےافغان مفاہمتی عمل کیلئے 29 فروری کو ہونے والے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے تعاون کی تعریف کی اور پاکستان سےقریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مزید پڑھیں : امریکا کا پاکستان کو ایک ملین ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان

    یاد رہے امریکی نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی ایشیاایلس ویلز نے کروناوائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مددکرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوایس ایڈکےذریعےپاکستان کوایک ملین ڈالرزفراہم کر رہے ہیں۔

    ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ فنڈنگ کروناوائرس کی نگرانی اور تیز ردعمل کیلئے کی گئی،سینٹرل ڈیزیزکنٹرول کےتربیت یافتہ سو پاکستانی گلگت اور پنجاب میں کرونا کیسز کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری امریکا دورے پر ہیں، انھوں نے آج نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس مقامی طور پر تیار کر رہے ہیں، آیندہ ہفتے سے کٹس کی تیاری شروع ہو جائے گی جبکہ حکومت کی طرف سے سینیٹائزر کی سپلائی پیر سے شروع ہو جائے گی۔

  • بھارت افغانستان میں کروڑوں ڈالرزکےمنصوبوں پرکام کررہاہے،امریکی وزیردفاع

    بھارت افغانستان میں کروڑوں ڈالرزکےمنصوبوں پرکام کررہاہے،امریکی وزیردفاع

    نئی دہلی : امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس کا کہنا ہے کہ میراپہلادورہ بھارت ہے، دیکھنا چاہتا ہوں وہ کیا چاہتے ہیں، بھارت افغانستان میں کروڑوں ڈالرزکےمنصوبوں پرکام کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات ہمیں دیگرملکوں سے علیحدہ نہیں کررہے، نئی پاک افغان پالیسی خطے کے چیلنجز کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی، نئی افغان پالیسی اصل میں پوری جنوبی ایشیا کی پالیسی ہے۔

    جیمزمیٹس کا کہنا تھا کہ خطے میں مشترکہ انسداددہشت گردی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے، بھارت افغانستان میں انسداددہشت گردی اقدامات میں تعاون کررہاہے، بھارت افغانستان میں کروڑوں ڈالرزکے منصوبوں پر کام کررہا ہے۔

    امریکی وزیردفاع نے کہا کہ میرا پہلادورہ بھارت ہے، دیکھنا چاہتا ہوں وہ کیا چاہتےہیں، پاکستان نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کےخلاف لڑرہا ہے،طالبان اب تک لڑرہےہیں لیکن کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔


    مزید پڑھیں : بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کو استعمال کررہا ہے، امریکی وزیردفاع


    یاد رہے اس سے قبل جیمس میٹس نے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑا تھا اور کہا تھا کہ را اور طالبان کا میل جول اشارہ کرتا ہے کہ بھارت ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال کرتا ہے۔

    امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ گٹھ جوڑ کے بارے میں احسان اللہ احسان کے انکشافات نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

    انھوں نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی، جیمس میٹس نے کہا کہ پاکستان میں ملٹری آپریشنز سے افغانستان میں طالبان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔