Tag: us-deputy-secretary-of-state

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے پائیدار تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی آرشرمن وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچیں ، جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، افغانستان اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، شاہ محمودقریشی نے کہا پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے۔

    امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کی معاونت اور کوشش کو سراہا، وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں نیا سیٹ اپ افغان عوام کی بہتری کیلئےکام کرے گا، افغان عوام کی نمائندہ حکومت قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معیشت کی تعمیر کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے پائیدار تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے۔

    وزیر خارجہ نےجنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیرکے حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کوویڈ سے متعلقہ معاونت پر امریکی نائب وزیرخارجہ کاشکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل امریکاکی نائب سیکرٹری آف اسٹیٹ کی قومی سلامتی کے مشیر معیدیوسف سےملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں پاک امریکا وفود کی باہمی امور، خطے میں بدلتی صورتحال سمیت معاشی تعاون،تجارت، خطےکی سیکیورٹی،افغان صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی بہتری کی خواہش کا اظہار کیا گیا، معیدیوسف نے کہا تھا کہ دنیا کو افغان عبوری حکومت سے روابط قائم رکھنے کی ضرورت ہے اور بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی امن کےلیےخطرہ ہے۔

    امریکی وفد نے انخلا اور افغان مہاجرین کی مدد کرنے پر پاکستان کے کردارکو سراہا۔

  • امریکی نائب وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی

    امریکی نائب وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی

    اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی، اس موقعے پر وزارت خارجہ کی جانب سے اہم ہدایات پر مشتمل مراسلہ جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی، نائب وزیر خارجہ 7 رکنی وفد کے ہمراہ 7 اور 8 اکتوبر کو دو روزہ دورہ کریں گی۔

    امریکی وفد کے استقبال کے لیے وزارت خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ جاری کردیا، امریکی وفد کی اسلام آباد آمد کے موقع پر جسمانی تلاشی سے روک دیا گیا۔

    وزارت خارجہ کی جانب سے ایوی ایشن ڈویژن کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی جسمانی تلاشی نہ لی جائے، امریکی نائب وزیر خارجہ کے وفد کی تصاویر بھی نہ بنائی جائیں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی آمد اور روانگی کے موقع پر اسٹیٹ لاؤنج مختص کیا جائے، امریکی وفد کی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے بھی استثنیٰ دیا جائے۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزارت خارجہ اور امریکی سفارتخانے کے 5، 5 افراد کو انٹری پاس دیا جائے۔

  • امریکی نائب وزیرخارجہ  7  اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں

    امریکی نائب وزیرخارجہ 7 اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں

    اسلام آباد : امریکی نائب وزیرخارجہ شرمن 7اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں، اپنے دورے کے دوران وہ پاکستانی سول وفوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سفارتی روابط میں مزید بہتری آنے لگی ، امریکی نائب وزیرخارجہ شرمن 7اکتوبر کو 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیرخارجہ شرمن 4ملکی دورے کے آخری مرحلے میں پاکستان آئیں گی، اپنے دورے کے دوران نائب وزیرخارجہ سول وفوجی قیادت سےملاقاتیں کریں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب وزیرخارجہ سوئٹزرلینڈ، ازبکستان اور بھارت بھی جائیں گی۔

    گذشتہ ماہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

    ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔