Tag: US Deputy Secretary of State tony Blinken

  • پاکستان کسی بھی ملک کو جوہری ہتھیارفروخت نہیں کررہا، اعزازچوہدری

    پاکستان کسی بھی ملک کو جوہری ہتھیارفروخت نہیں کررہا، اعزازچوہدری

    واشنگٹن:  سیکریڑی خارجہ اعزاز چوہدری نے نائب امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی عرب سمیت پاکستان کسی بھی ملک کو جوہری ہتھیار فروخت نہیں کررہا۔

    واشنگٹن میں نائب امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات کے بعد پریس بریفنگ میں اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ ورکنگ گروپ اجلاس دوطرفہ تعاون میں فروغ کے لئے ناگزیر ہے۔

    اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، سیکریٹری خارجہ نے ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

    اعزاز چوہدری نے بے گھر قبائلیوں کی بحالی میں امریکی تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے پُرعزم ہے۔

    نائب امریکی وزیرِ خارجہ ٹونی بلنکن نے پاکستان کی خطےمیں امن کی کوششوں کوسراہا اور کہا کہ خطےمیں امن اوراستحکام کےلئےمشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے، وزیراعظم پاکستان کا پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات کاخواب خطےمیں ترقی کاضامن ہے۔

    ملاقات میں امریکہ میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔