Tag: US dollar

  • سعودی پیکیج کے اثرات ، ڈالر مزید سستا ہوکر 170 سے بھی نیچے آگیا

    سعودی پیکیج کے اثرات ، ڈالر مزید سستا ہوکر 170 سے بھی نیچے آگیا

    کراچی : انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان جاری ہے ، ڈالر مزید 76 پیسے سستا ہو کر 170 سے بھی نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی آج پانچوے روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں مستحکم رہی ، روپے کے مقابلے میں ڈالر 76 پیسے سستا ہو کر169 روپے 70 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 5 روپے ستاون پیسے اضافہ ہو چکا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ستر روپے چوؤن پیسے پر بند ہوا تھا۔

    خیال رہے ڈالر ستائیس اکتوبر کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک سو پچہتر روپے ستائیس پیسے تک چلا گیا تھا۔

    واضح رہے سعودی عرب کے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، سعودی عرب 1.20 ارب ڈالر تیل کی تاخیر سے ادائیگی کی سپورٹ میں بھی دے رہا ہے۔

  • امریکی ڈالر 171 روپے 25 پیسے پر آگیا

    امریکی ڈالر 171 روپے 25 پیسے پر آگیا

    کراچی : ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری ہے ، انٹر بینک میں آج ڈالر 40 پیسے کم ہوکر 171 روپے 25 پیسے پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر گرنے کا رجحان مسلسل جاری ہے ، انٹر بینک میں آج ڈالر 40 پیسے سستا ہو کر171 روپے 25 پیسے پر پہنچ گیا۔

    گذشتہ ہفتے کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 49 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی اور جب انٹر بینک مارکیٹ بند ہوئی تو ڈالر کی قیمت 172 روپے 78 پیسے تھی۔

    یاد رہے پچھلے تین ٹریڈنگ سیشنز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 روپے 2 پیسے تک گر چکا ہے، گزشتہ منگل کو اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 175 روپے 27 پیسےپر پہنچ چکا تھا۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، سعودی عرب 1.20 ارب ڈالر تیل کی تاخیر سے ادائیگی کی سپورٹ میں بھی دے رہا ہے۔

  • نیا ریکارڈ قائم ، امریکی ڈالر 173 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

    نیا ریکارڈ قائم ، امریکی ڈالر 173 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

    کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسےاضافے سے173روپے50 پیسے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر مزید 37 پیسے مہنگا ہوگیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173روپے50 روپے پر تک جا پہنچا۔

    ایکسچینج کمپنیزایسوی ایشن آف پاکستان کےسیکرٹری جنرل ظفر پراچہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی اطلاعا ت پرانٹربینک ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، ڈالرکی خریداری بڑھنے سے روپے پر دباؤآیا اور ڈالرمہنگاہورہا ہے۔

    ظفر پراچہ نے کہا کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اقتصادی صورتحال ٹھیک ہے،ریکارڈ ترسیلات زروصول ہورہی ہیں ، ہمارے زرمبادلہ کےذخائربہت اچھے ہیں، ڈالرکو ڈیڑھ سو سے ایک سوپچپن روپے تک ہونا چاہیے۔

  • ایک ہفتے میں  امریکی ڈالر65 پیسے مہنگا

    ایک ہفتے میں امریکی ڈالر65 پیسے مہنگا

    کراچی : امریکی ڈالر ایک ہفتے کے دوران ڈالر65 پیسے مہنگا ہوکر 171.18 روپے اور یورو 50 پیسے مہنگا ہو کر 199روپے بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر65 پیسے مہنگا ہوا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر170.53 روپے سے بڑھ ہو کر 171.18 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہو کر 171.80روپے کا ہوگیا۔

    دیگر کرنسیوں کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے مہنگا ہو کر 199روپے ، برطانوی پاونڈ 2 روپے مہنگا ہوکر 236روپے کا ہوگیا۔

    ایک ہفتے میں امارتی درہم 40 پیسے مہنگا ہوکر48.30 روپے اور سعودی ریال 30پیسے مہنگا ہوکر 45.70 روپے کا ہوگیا۔

  • نیا ریکارڈ قائم ، امریکی  ڈالر 172 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

    نیا ریکارڈ قائم ، امریکی ڈالر 172 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

    کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 172 روپے سے بھی تجاوز کرگیا جبکہ انٹر بینک میں بھی ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 170 روپے پرجا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ٹریڈنگ کے آغاز سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

    انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے ، ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 170 روپے پر پہنچ گیا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 172 روپے 20 پیسے پر جا پہنچا۔

    یاد رہے رواں سال 7 مئی کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا اور چار ماہ میں ڈالر17روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے۔

    خیال رہے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک پر عائد واجب الادا قرضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، جس کے باعث درآمدی اشیاء اور خام مال کی قیمت بڑھے گی۔

  • امریکی ڈالر کی اونچی اڑان، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ڈالر کی اونچی اڑان، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 169.60 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 171روپے پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کاسلسلہ نہ تھم سکا ، کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح برقرار رہی۔

    انٹربینک میں آج ڈالر52 پیسے مہنگاہوا ، اور اختتام پر تاریخ کی بلند سطح 169.60 روپے پر بندہوا ، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 169.65 روپےتک ریکارڈ کیا گیا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 171روپے کی بلند ترین سطح پربند ہوا۔

    یاد رہے رواں سال 7 مئی کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا اور چار ماہ میں ڈالر17روپے 32 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

    خیال رہے گذشتہ ہفتے امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاﺅ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی تھی ، جس میں بتایا گیا تھا کہ ہفتے کے دوران روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح اور ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح تک دیکھا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ طلب پر خریداری پر ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 169روپے 70 پیسے کی نئی بلند سطح تک پہنچ گیا جبکہ ہفتے کے دوران مسلسل روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع فاریکس مارکیٹ کے مطابق روپیہ تاریخ کی ترین سطح تک گرنے کے بعد مرکزی بینک کی مداخلت ہوئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی سپلائی کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح سے نیچے أگیا۔

  • امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 84 پیسےاضافے سے 168روپے94 پیسے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح پر ہے۔

    روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر مزید 84 پیسے مہنگا ہوگیا ، جس کے بعد ڈالر 168.10 روپے سے بڑھ کرتاریخ کی نئی بلند سطح 168.94 روپے پر تک جا پہنچا۔

    یاد رہے رواں سال 7 مئی کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا اور چار ماہ میں ڈالر16 روپے 42 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

    گذشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر 167.09 سے بڑھ کر 168.70 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قدر میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوا۔

    خیال رہے حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جا رہی ہے, گزشتہ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔

  • امریکی ڈالر 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ڈالر 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11 ماہ کی بلند سطح 166 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ، ایک دن ڈالر کی قدر میں 1 روپے9 پیسے اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح پر ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالرایک دن میں 1.08روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 166روپے سے تجاوز کرگئی اور انٹربینک میں ڈالر166روپے28پیسے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 164.20 روپے سے بڑھ کر 164.40 روپے اور قیمت فروخت 164.60 روپے سے بڑھ کر 164.80 روپے ہو گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 165.20 روپے بڑھ کر 166.29 روپے پر بند ہوا۔

    ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک پر عائد واجب الادا قرضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، جس کے باعث درآمدی اشیاء اور خام مال کی قیمت بڑھے گی۔

  • ڈالر اکیس ماہ بعد کم ترین سطح پر، کتنی کمی واقع ہوئی؟

    ڈالر اکیس ماہ بعد کم ترین سطح پر، کتنی کمی واقع ہوئی؟

    کراچی: پاکستان میں ڈالر کی اڑتی اڑان کو بریک لگ گیا اور ڈالر اکیس ماہ بعد کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر اکیس ماہ کی کم ترین سطح پر154روپےسے نیچے آگیا ہے، آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں یکدم 74 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، اس تاریخی کمی کے ساتھ ہی انٹر بینک میں ڈالر 153.30روپے پر آگیا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کا موقف ہے کہ کرونا وبا کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

    ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈالر کی گراوٹ اور روپے کی قدر میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہونا ہے اس پروگرام کی مد میں پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔

    مزمل اسلم نے کہا کہ ڈالر کی زیادہ آمد کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہورہاہے اور روپے کی قدر بڑھنے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کیا تھا، اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان ریفارم پروگرام پر اتفاق ہو گیا ہے، بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی تھی، ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ’پانچ مارچ تک مرکزی بینک کے ذخائر میں تین کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، اس اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 13 ارب ایک کروڑ اور 60 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے تھے۔

  • امریکی ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح  سےبھی نیچے آگیا

    امریکی ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح سےبھی نیچے آگیا

    کراچی : انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوکر 1سال کی کم سطح 156 روپے سےبھی نیچے آگیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 98 پیسے سستا ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر1سال کی کم سطح 156 روپے سے بھی نیچے گرگیا، امریکی کرنسی 155.74 روپے بند ہوئی۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق 26 اگست سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 12روپے 55 پیسے سستاہوچکا ہے جبکہ 7 ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر 168 روپے 43 پیسے سے 155 روپے 74 پیسے تک سستا ہوا۔

    روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں تاحال 67 کرور ڈالر جمع ہوچکے ہیں جبکہ رواں مالی سال 8 ماہ میں ترسیلات زر18 ارب 70 کروڑ ڈالرسے تجاوز کرچکی ہیں ، تاہم برآمدات میں بہتری کے بھی روپے پر مثبت اثرات دیکھے جارہے ہیں۔

    خیال رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پانچ مارچ تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی گئی تھی، اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ’پانچ مارچ تک مرکزی بینک کے ذخائر میں تین کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا‘۔