Tag: US dollars

  • ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھاری مالیت کے امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

    پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر پر کامیاب کارروائی کی اور 72 ہزار 700امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    اس حوالے سے کسٹمزحکام نے بتایا کہ ڈیپارچر ہال سے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،72ہزار700امریکی ڈالربرآمد کرلیے گئے۔

    کسٹمزحکام کے مطابق یہ کامیاب آپریشن اسسٹنٹ کلیکٹر شرجیل وسان کی نگرانی میں کیا گیا، مسافر ایتھوپین ایئر لائنز کی پرواز کے ذریعے کیمرون روانہ ہونے والا تھا۔

    تلاشی کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر نے کرنسی کو اپنے جوتوں اور سامان میں چھپا کر رکھا ہوا تھا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    کسٹمزحکام کے مطابق پاکستان کسٹمز غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

  • کیوبا کے بینکوں نے امریکی ڈالرز کی وصولی بند کردی

    کیوبا کے بینکوں نے امریکی ڈالرز کی وصولی بند کردی

    ہوانا : کیوبا کے مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ امریکی ڈالر میں نقد رقوم کی شکل میں قبول نہ کی جائیں، کیوبا حکومت نے  یہ اقدام امریکی تجارتی پابندیوں سے نمٹنے کیلئے اٹھایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیوبا کے بینکاری نظام نے پیر سے جمع کرانے کے لئے امریکی ڈالر میں نقد رقوم قبول کرنا بند کردی ہے۔ حکومت کی جانب سے ان اقدامات کا اعلان 10 روز قبل اس جزیرے پر طویل عرصہ سے جاری امریکی تجارتی پابندی کے ایک حصے کے طور پر نئی عائد ہونے والی پابندیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کیا گیا ہے۔

    کیوبا کے مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام اس لئے ضروری تھا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل کیوبا کے بینکوں کو بین الاقوامی بینکوں میں امریکی ڈالر ڈپازٹ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

    بینک نے کہا ہے کہ اس اہتمام کے ذریعے کیوبا میں تبادلوں ، یا آزادانہ طور پر بدلی جانے والی کرنسیوں کی نقد رقم کےڈپازٹ کے ذریعے کی جانے والی کارروائیوں پر پابندی نہیں اور یہ صرف امریکی ڈالر (نقد رقم میں) پر لاگو ہے۔

    بینک نے مزید کہا ہے کہ یہ اقدام کب تک برقرار رہے گا، اس کا انحصار ان پابندیوں پر ہے ، جو امریکی ڈالر میں برآمدی لین دین کے معمول کے عمَل کو روکتا ہے۔

    سال 1962 سے قائم رہنے والی اس تجارتی پابندی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے شدت لائی گئی تھی ، جس نے کیوبا میں ترسیلات زر معطل کرنے سمیت 240 سے زائد پابندیاں اور رُکاوٹیں عائد کردی تھیں۔

  • سعودی عرب : آرامکو کمپنی کا صکوک بانڈز سے متعلق اہم اقدام

    سعودی عرب : آرامکو کمپنی کا صکوک بانڈز سے متعلق اہم اقدام

    ریاض : سعودی آرامکو نے صکوک بانڈ پہلی مرتبہ امریکی ڈالر میں بدھ کے روز لانچ کیے ہیں جو تین قسطوں میں جاری کیے جائیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرم شیٹ میں واضح ہے کہ معاہدہ تین، پانچ اور10 سال کی اقساط پر مشتمل ہوگا۔

    ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے قیمتوں پر رہنمائی فراہم کرتے ہوئے امریکی محکمہ خزانہ کے تین سال کے لیے پلس 105 بیسس (اساس) پوائنٹس، پانچ سال کے لیے پلس 125 بیسس پوائنٹس، جبکہ 10 سال کے لیے 160 بیسس پوائنٹس کا تعین کیا گیا ہے۔

    روئٹرز نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرامکو کمپنی کے روایتی بانڈ کے بجائے اسلامی بانڈ جاری کرنے کو ترجیح دیے جانے کی وجہ خلیجی ممالک میں صکوک بانڈ کی رواں سال فروخت میں چند ڈالرز کا اضافہ بتائی گئی ہے، لین دین کا حجم اور حتمی شرائط کا تعین بدھ کو متوقع ہے۔

    سال 2019 میں 12 ارب ڈالر کے معاہدے کے بعد آرامکو کمپنی سے توقع کی جارہی تھی کہ باقاعدہ بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ سال 2019کے معاہدے کے بعد آرامکو کمپنی کا آٹھ ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔

    گذشتہ سال پانچ حصوں پر مشتمل لین دین ہوا جبکہ آرامکو کمپنی اپنا منافع بھی فنڈ کرتی ہے۔ ٹرم شیٹ کے مطابق 29 فعال اور غیر فعال بک رنرز معاہدے سے منسلک ہیں۔