Tag: us-donates

  • امریکا کا پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ایک اورعطیہ

    امریکا کا پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ایک اورعطیہ

    امریکانے پاکستان کوکوروناسے بچاؤ کی ویکسین کاایک اورعطیہ دیا ہے اور فائزرویکسین کی مزید 47لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا سے پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

    اس حوالے سے امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کوروناکےخاتمہ کیلئےپاکستان سےاشتراک امریکاکیلیےباعث مسرت ہے اور امریکا اب تک پاکستان کو 5 کروڑ 70 لاکھ کورونا ویکسین عطیہ کرچکا ہے۔

    سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ اب تک ٹیکوں کی 20 کروڑ 50 لاکھ خوراکیں لوگوں کودی جا چکی ہیں جس پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق امریکا دنیا بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی 45 کروڑ 30 لاکھ خوراکیں عطیہ کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ سال پاکستان کو موڈرنا ویکسین عطیہ کی تھی۔

    مزید پڑھیں: امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    گزشتہ سال موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئی تھیں۔

    اس موقع پر کہا گیا تھا کہ پاکستان کو یہ عطیہ امریکا کی جانب سےدنیا بھر میں 8کروڑخوراکیں تقسیم کرنےکی کوشش کاحصہ ہے اور اس کا مقصدعالمی سطح پربرابری کی بنیاد پرمحفوظ اوعر موثرویکسین تک عوامی رسائی ممکن ہوسکے۔

     

  • کورونا کیخلاف جنگ ، ٹرمپ نے عمران خان سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا

    کورونا کیخلاف جنگ ، ٹرمپ نے عمران خان سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا

    اسلام آباد : امریکا نے 100 وینٹی لیٹرز پاکستان کو فراہم کر دیئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے گفتگومیں وینٹی لیٹرزکی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، کورونا سے نمٹنے کیلئے امریکا اب تک پاکستان کو27 ملین ڈالرامداد فراہم کرچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے 100 وینٹی لیٹرز پاکستان کو فراہم کر دیئے ، 100وینٹی لیٹرز کی کھیپ کراچی پہنچ گئی، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم سے گفتگو میں وینٹی لیٹرزکی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، کوروناسےنمٹنےکیلئےامریکااب تک پاکستان کو27ملین ڈالرامداد فراہم کرچکا ہے۔

    امریکی ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیلمئیر نے ونٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کےممبرآپریشنزبریگیڈیئر وسیم الدین کے حوالے کیے، اس موقع پر امریکی ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیلمئیر نے کہا کہ وینٹیلٹرزامریکی صدرنے کورونا کے خلاف مددکےلیےفراہم کیے، امریکاکورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    جان جوزف ہیلمئیر کا کہنا تھا کہ 100 وینٹیلیٹرز کی مالیت 3 ملین ڈالرہے، عطیہ ٹرمپ کی وزیر اعظم عمران خان سے وعدے کی تکمیل ہے۔

    ممبر این ڈی ایم اے بریگیڈیئر وسیم الدین نے کہا کہ وینٹیلٹرز کورونا کے خلاف معاون ثابت ہوں گے ، ونٹیلیٹرزملک میں ضرورت کےمطابق تقسیم کیےجائیں گے، جس سے کوروناکے حساس مریضوں کو وینٹیلٹرز سے طبی سہولت ملے گی۔

    بریگیڈیئر وسیم الدین کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اےکوروناپرطبی سہولتوں کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدرٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ میں کورونا وائرس کے معاملے پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں کرونا سے اموات پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ امریکی صدر نے پاکستان کو وینٹی لیٹر دینے کی بھی پیشکش کی تھی۔