Tag: US drone

  • امریکی ڈرون گرانے کا واقعہ، یوکرین جنگ پر روس امریکا براہ راست تصادم کا خطرہ

    امریکی ڈرون گرانے کا واقعہ، یوکرین جنگ پر روس امریکا براہ راست تصادم کا خطرہ

    واشنگٹن: بحیرہ اسود میں روسی لڑاکا طیارے سے تصادم میں امریکی ڈرون تباہ ہو گیا، اس واقعے کے بعد یوکرین جنگ پر روس اور امریکا کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی لڑاکا طیارے نے امریکی ڈرون کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں امریکی ڈرون سمندر میں گِر کر تباہ ہو گیا۔

    امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایک روسی لڑاکا طیارے نے امریکی MQ-9 ریپر ڈرون کے پروپیلر کو کلپ کر دیا، جس سے وہ بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا، تاہم روس نے امریکی ڈرون سے کسی بھی تصادم کی تردید کر دی ہے، اور کہا ہے کہ امریکی ڈرون خود ہی گر کر تباہ ہوا۔

    امریکی فوج نے رد عمل میں کہا کہ روس نے انتہائی غیر پیشہ ورانہ اقدام کیا ہے، امریکا نے روسی سفیر کو بھی واقعے پر طلب کر لیا، جب کہ کریملن نے اپنے طیارے کے امریکی ڈرون سے ٹکرانے کے امریکی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ یوکرین کی جنگ پر روس اور امریکا کے درمیان براہ راست تصادم کے بڑھتے ہوئے خطرے کو اجاگر کرتا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ڈرون بین الاقوامی فضائی حدود میں معمول کے مشن پر تھا کہ دو روسی طیاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی، جب کہ روس نے کہا کہ ڈرون خود ہی ایک ’تیز چال‘ کے بعد گر کر تباہ ہوا۔

    روسی جیٹ طیاروں نے سست رفتار امریکی ڈرون کے سامنے پہلے کئی مرتبہ چکر لگائے اور اس پر ایندھن بھی پھینکا۔ امریکی فوج نے کہا کہ تقریباً 30 منٹ کی ان ہراساں کرنے والی کارروائیوں کے بعد، روسی طیاروں میں سے ایک نے ڈرون کے پروپیلر کو کلپ کر دیا، جس سے یہ گر کر تباہ ہو گیا۔

    امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جنرل پیٹ رائڈر نے بتایا ’’روسی جیٹ امریکی ایئرکرافٹ سے ٹکرایا، جس سے پروپیلر کو نقصان پہنچا، جس سے وہ ناقابلِ پرواز ہو گیا، اس لیے ہم اسے نیچے لے آئے۔‘‘

    ترجمان نے کہا کہ ڈرون یوکرین کے علاقے سے ’بہت دور‘ تھا، تاہم ترجمان نے اس کی ٹھیک لوکیشن نہیں بتائی۔ انھوں نے ڈرون کی بازیابی کے لیے امریکی کوششوں کے بارے میں بات کرنے سے انکار کیا تاہم یہ کہا کہ روس نے ڈرون نہیں اٹھایا۔

    روسی وزارت دفاع نے یہ بھی کہا کہ MQ-9 ریپر ڈرون اپنے ٹرانسپونڈرز کو بند کر کے اڑ رہا تھا۔ ٹرانسپونڈر مواصلاتی آلات ہیں جن کی وجہ سے ہوائی جہاز کو ٹریک کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ریپر ڈرون 20 میٹر پروں کے پھیلاؤ کے ساتھ نگرانی کرنے والے طیارے ہیں۔

  • ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ

    ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ

    تہران : ایران نے امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکا نے ایرانی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کوئی امریکی ڈرون ایران کی فضائی حدود میں موجود نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اورایران کشیدہ تعلقات کے درمیان ایران نے اپنی فضائی حدود میں امریکی ڈرون گرانے کا دعوی ٰ کردیا، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے ایران کے پاسداران انقلاب نے جنوبی صوبے ہرمزگان میں ایرانی فضائی حدودکی خلاف ورزی کرنے والاامریکی ڈرون مارگرایا۔

    دوسری جانب امریکی سینڑل کمانڈ کے ترجمان نے کہا کوئی امریکی ڈرون ایران کی فضائی حدودمیں موجود نہیں تھا۔

    گذشتہ روز امریکا سے شدید تنازعے کے پیش نظر ایرانی صدر نے واضح کیا تھاکہ امریکا سے فوجی سطح پر کسی قسم کی جنگ نہیں ہوگی، امریکا کا مقصد معاشی جنگ کے ذریعے ایران کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے، امریکا سمجھتا تھا کہ وہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیگا لیکن اس نے دیکھ لیا کہ ایرانی قوم اس کے سامنے کھڑی ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکا سے فوجی سطح پر کوئی جنگ نہیں ہوگی: ایران

    یاد رہے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے امریکا نے اپنے ایک ہزار مزید فوجی اس خطے میں بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے ردعمل میں چین نے متنبہ کیا تھا کہ امریکا کی جانب سے خطے میں مزید 1000 فوجیوں کی تعیناتی سے دنیا میں شرانگیزی کا دروازہ کھل سکتا ہے۔

    اس سے قبل پاسداران انقلاب نے خبردار کیا تھا کہ ایرانی میزائل سمندر میں موجود طیارہ بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    خیال رہے ایران پرامریکی پابندیوں کے بعددونوں ممالک کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں اور امریکی جنگی بحری بیٹرے اور فوجی مشرق وسطی میں موجود ہیں جبکہ امریکا ایران پرآئل ٹینکروں پرحملوں کا الزام بھی عائد کرچکا ہے۔

    ایران نے امریکی الزامات کومکمل مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے جبکہ ایران نے پابندیوں کے جواب میں یورینیم کا ذخیرہ مقررہ حد سے بڑھانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    عالمی برادری نےمشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی کےلئےفریقین سے تحمل سے کام لینےکی اپیل کی ہے۔

  • امریکی ڈرون طیاروں کا ایران میں بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی خفیہ تنصیبات کا انکشاف

    امریکی ڈرون طیاروں کا ایران میں بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی خفیہ تنصیبات کا انکشاف

    واشنگٹن: امریکی ڈرون طیاروں نے ایران میں بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی خفیہ تنصیبات کا انکشاف کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلیسٹک میزائل تیار کرنے کی خفیہ تنصیبات کے باعث ایران جوہری معاہدے کی ایک اہم شق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

    امریکی فوج میں سیکرٹ آپریشنز کے ایک سابق رکن برٹ ولیکوئچ کا کہنا تھا کہ میں ایران میں ان خفیہ بلیسٹک میزائلوں کے ملنے اور ان کی جگہ کے تعین پر کسی طور بھی حیرت زدہ نہیں ہوں۔

    [bs-quote quote=”شمالی کوریا سے کسی بھی قسم کا معاہدہ کرنے سے قبل ہمیں ممکنہ خفیہ سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کرنا ہوگی” style=”style-2″ align=”left” author_name=”سابق رکن امریکی فوج سیکریٹ آپریشنز”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ بعض لوگ کا موقف ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے اس لیے علیحدگی اختیار کیوں کہ اس کا متن شیطانی تھا۔

    برٹ ولیکوئچ کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ امریکی صدر کو بعض لوگوں نے یہ خفیہ معلومات پہنچائی کہ ایران میں اس نوعیت کی تنصیبات موجود ہیں، یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی مسلسل خلا ف ورزی جاری ہے۔

    سیکرٹ آپریشنز کے سابق رکن نے کہا کہ ہمیں طویل عرصے سے اس بات کا علم تھا کہ ایران خفیہ بیلسٹک میزائل کی تیاری کے لیے شمالی کوریا کے شانہ بشانہ کام کررہا ہے، لہٰذا شمالی کوریا سے کسی بھی قسم کا معاہدہ کرنے سے قبل ہمیں ممکنہ خفیہ سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کرنا ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • پاک افغان سرحد کے قریب  امریکی ڈرون حملہ، 2 افرادہلاک

    پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ، 2 افرادہلاک

    کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ کے نتیجے میں 2افرادہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر افغانستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون نے افغانستان کی حدودمیں2میزائل فائرکیے اور متاسن گڑھ کے قریب زیرو پوائنٹ پر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

    ڈرون حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔


    مزید پڑھیں :  کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ عمرخالد خراسانی ڈرون حملے میں ہلاک


    یاد رہے اکتوبر میں پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے کے نزدیک واقع ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 4 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے، جن مین کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ عمر خالد خراسانی بھی شامل تھا۔


    مزید پڑھیں : کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ، 3 جاں بحق


    اس سے قبل 15 ستمبر کو بھی پاک افغان سرحد پر واقع مکان پر امریکی ڈرون حملے سے 3 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، حملہ میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا، ڈرون حملہ طالبان رہنما مولانا محب کے گھر پرہوا ہے،  حملے میں طالبان دور حکومت میں افغان سفیر مولانا عبدالسلام کے داماد کے مارے جانے کی اطلاعات تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت

    پاکستان کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت

    اسلام آباد: پاکستان نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے 1 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے ڈھائی کلومیٹر اندر پاکستانی علاقے میں ہونےوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    پاکستان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ اس نوعیت کے حملے پاکستان کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نوعیت کے حملوں سے مقامی آبادی میں عدم اعتماد کا تاثر ابھرتا ہے۔ لہذا پاکستان اس قسم کے حملوں کے مکمل خاتمے کے لئے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔


    شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ


    واضح رہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ایک اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا جس میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ حملے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

  • القائدہ نے دو سعودیوں کو امریکہ کیلئے جاسوسی کےالزام میں قتل کردیا

    القائدہ نے دو سعودیوں کو امریکہ کیلئے جاسوسی کےالزام میں قتل کردیا

    عدن: القائدہ نے جاسوسی کے الزام میں دو سعودی افراد کو قتل کردیا، ان پرالزام تھا کہ انہوں نے ٹریکنگ ڈیوائس نصب کی تھی جس کی مدد سے امریکی ڈرون حملے میں القائدہ کا گروپ لیڈرمارا گیا تھا۔

    برطانوی خبررساں ایجنسی کے ذرائع کے مطابق دونوں افراد نے الیکٹرانک ذریعے سے شدت پسند تنظیم کے کئی افراد کی نشاندہی کی تھی جس کے نتیجے میں القائدہ کمانڈرنصیرالوحشی سمیت کئی دیگرشدت پسند حالیہ مہینوں میں مارے گئے ہیں۔

    جاسوسی کے الزام میں قتل ہونے والے سعودیوں کے نام، المُتیری اورالخالدی ہیں، دونوں کو مکولا شہر کے ساحل پر بھے مجمع میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

    بعد ازاں دونوں مبینہ جاسوسوں کی لاشوں کو لکڑی کے ایک تختے سے باندھ کر پل پرٹانگ دیا گیا جس کے ساتھ بینر آویزاں تھا جس میں لکھا تھا کہ ’’سعودیوں کی ہدایت پر امریکی جہاز جہادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں‘‘۔