Tag: US drone attack

  • پاک فوج واضح کرچکی ہے، ڈرون حملے کا بھرپورجواب دیا جائے گا،  دفتر خارجہ

    پاک فوج واضح کرچکی ہے، ڈرون حملے کا بھرپورجواب دیا جائے گا، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاک فوج نے واضح کردیا پاکستان میں ڈرون حملےکا بھرپورجواب دیاجائے گا، ٹرمپ کے بیان پر اعلیٰ فورمز سے جواب دیا گیا اور امریکا کی جانب سے امدادکی فراہمی کا تفصیلی ریکارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں امریکا کے پاکستان میں ڈرون حملےکے خدشے پر ردعمل میں کہا پاک فوج واضح کرچکی ہے، ڈرون حملے کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔

    ڈاکٹرمحمدفیصل کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیان پر اعلیٰ فورمز سے جواب دیا گیا، امریکاکی جانب سے امداد کی فراہمی کا تفصیلی ریکارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ گوادر پورٹ پر چینی فوجی اڈےکی تعمیرکامنصوبہ زیرغورنہیں، چینی فوجی اڈے کی تعمیر سے متعلق دشمن کا پروپیگنڈا چل رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افغان حکومت کی حمایت کرتے ہیں، کچھ عناصر پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی منتقلی کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، پاکستان افغانستان کیلئےتمام سہولتوں کی فراہمی جاری رکھے گا۔

    ترجمان نے کہا پاکستانی زائرین نظام الدین اولیاکےعرس کیلئےبھارت جاناچاہتےتھے، زائرین کوویزا جاری نہ کیا جانا افسوسناک ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نے ایران میں مظاہروں کو ایران کااندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا امید ہےایرانی حکومت خود مظاہروں کے معاملے کو حل کرلے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی ڈورن حملہ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر خالد سید سجنا ہلاک

    امریکی ڈورن حملہ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر خالد سید سجنا ہلاک

    کابل : افغانستان میں امریکی ڈورن حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر خالد سید سجنا مارا گیا.

    خبر ایجنسی روئیٹرز کے مطابق افغان صوبے داما میں امریکی ڈرون نے راکٹ فائر کئے، جس میں بارہ شدت پسند ہلاک ہوئے خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملےمیں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرخان سید سجنا اور نعیم کوچی بھی ہلاک ہوئے ۔

    خالد سید سجنا کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر تھا، حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد فضل اللہ سمیت سید سجنا بھی امارت کا امیدوار تھا.

  • پاک افغان بارڈر پر ڈرون حملہ، اہم کمانڈرسمیت 10 طالبان ہلاک

    پاک افغان بارڈر پر ڈرون حملہ، اہم کمانڈرسمیت 10 طالبان ہلاک

    کابل : پاک افغان بارڈرسے متصل افغان علاقے میں ڈرون حملہ میں کمانڈرسمیت دس طالبان ہلاک ہوگئے۔

    امریکی ڈرون نے پاک افغان کے علاقے دیبالا میں طالبان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، امریکی ڈرون نے ایک مکان پر میزائل فائر کئے، حملے میں مکان میں موجود طالبان کے اہم کمانڈر سمیت دس طالبان ہلاک ہوگئے۔

    اب تک مرنے والوں کی شناخت سامنے نہیں آئی ہے۔

  • دتہ خیل میں ڈرون حملہ، پانچ افراد جاں بحق، 3زخمی

    دتہ خیل میں ڈرون حملہ، پانچ افراد جاں بحق، 3زخمی

    دتہ خیل: شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ابتدائی تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ 4افراد جاں بحق

    شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ 4افراد جاں بحق

    میرالی: شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون طیارے نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے ایک مکان اور ایک گاڑی پر دو میزائل داغے ہیں، ڈرون حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا، شمالی وزیرستان کی مختلف تحصیلوں میں چار دنوں میں یہ پانچواں ڈرون حملہ ہے ۔

  • جنوبی وزیر ستان میں ڈرون حملہ،چار ہلاک

    جنوبی وزیر ستان میں ڈرون حملہ،چار ہلاک

    وانا: جنوبی وزیر ستان کے علاقے وانا میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق امریکی جاسوس طیارے گزشتہ 24گھنٹے سے علا قے کی نگرانی کر رہے تھے اور اسی دوران امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے وانا سے بیس کلو میٹر دور ایک علا قے اعظم ورسک میں ایک مکان پر دومزائل داغے گئے جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    نمائندے کے مطابق ہلاک ہو نے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے کہ وہ عام شہری تھے یا کہ دہشت گرد تھے۔

    حملے کے بعد بھی امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے نگرانی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہاں لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

  • شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں ڈرون حملہ،7افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں ڈرون حملہ،7افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان: تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔

    امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل میں حملہ کیا، جاسوس طیاروں نے ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل داغے۔ حملوں کی زد میں آنے سے نصف درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں اس سے پہلے بھی متعدد ڈرون حملے کئے جا چکے ہیں، جن میں شدت پسند کمانڈروں کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی لقمہ اجل بنی۔

    پاکستان نےڈرون حملوں کو ہمیشہ ملکی سالمیت اورخود مختاری کےخلاف قرار دیا ہے اورامریکا سے بارہا احتجاج بھی کیا لیکن اس کےباوجود ڈرون حملوں کاسلسلہ رک نہ سکا۔