Tag: us elections 2024

  • ٹرمپ کا اپنی وکٹری اسپیچ میں ایلون مسک کا ذکر کن الفاظ میں کیا؟

    ٹرمپ کا اپنی وکٹری اسپیچ میں ایلون مسک کا ذکر کن الفاظ میں کیا؟

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ری پبلکنز کنونشن سینٹر میں وکٹری اسپیچ میں کاروباری ٹائیکون ایلون مسک کا خصوصی ذکر کیا۔

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ری پبلکنز کنونشن سینٹر میں پارٹی رہنماؤں، سپورٹرز اور ووٹرز سے وکٹری اسپیچ کے دوران جہاں اپنی ترجیحات کا اعلان کیا وہیں وہ اپنے سب سے بڑے سپورٹر بزنس ٹائیکون ایلون مسک کا ذکر کرنا نہ بھولے۔

    ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حیرت انگیز شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسک نے صدارتی الیکشن کے دوران بہترین کمیونیکیشن کا نظام تیار کیا۔

    نومنتخب نے ایلون مسک نے ری پبلکن پارٹی میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ پر روشنی بھی ڈالی اور مسک کو پارٹی کا رائزنگ اسٹار قرار دے ڈالا۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک نے سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ کے لیے انتخابی مہم چلائی تھی اور ان کی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو ساڑھے 7 کروڑ ڈالرز کا فنڈ دیا تھا تاکہ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی ہوسکے۔

    ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی بھی کی جبکہ ان کے ساتھ چند سیاسی ریلیوں میں شریک بھی ہوئے۔

    یاد رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دے چکے ہیں کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوئے تو ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں جگہ دے سکتے ہیں یا مشیر بنا سکتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/elon-musk-pledges-1m-each-day/

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا صدارتی دور کیسا رہا؟ ایک طائرانہ نظر

    ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا صدارتی دور کیسا رہا؟ ایک طائرانہ نظر

    ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں وہ 2016 سے 2020 تک بھی صدر رہے ان کا پہلا دور کیسا رہا وہ پیش نظر ہے۔

    ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جو واضح اکثریت سے دوسری بار امریکا کے صر منتخب ہو چکے ہیں وہ اس سے قبل 20-2016 میں دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے صدر کے عہدے پر متمکن رہے تاہم ان کا یہ دور تنازعات سے بھرپور رہا۔

    ٹرمپ جنہوں ںے 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے اس وقت اپنی مہم شروع کی جب وہ عدالتوں میں مختلف کیسز کا سامنا کر رہے تھے جب کہ ان پر دو ناکام قاتلانہ حملے بھی ہوئے۔

    اپنے پہلے دورِ صدارت میں ٹرمپ نے فوجی فنڈز کا رخ امریکا، میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کی طرف موڑا، غیر قانونی تارکین وطن کے لیے خاندانی علیحدگی کی متنازع پالیسی نافذ کی، سات مسلم ممالک سے لوگوں کی امریکا آمد پر پابندی لگائی۔

    امریکی صدر نے پیرس ماحولیاتی معاہدے اور ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدہ کر دیا، امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا، ملک میں ریکارڈ ٹیکس چھوٹ دی، چین سے تجارتی جنگ چھیڑی اور شمالی کوریا میں قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بنے۔

    عالمی وبا کورونا سے سب سے زیادہ امریکا متاثر ہوا جہاں 4 لاکھ سے زائد اموات ہوئیں لیکن اس وقت کے صدر ٹرمپ نے انہوں نے کورونا کے خلاف غیر سائنسی اقدامات کو فروغ دیا۔

    ٹرمپ امریکی تاریخ کے تیسرے صدر ہیں جن کا مواخذہ کیا گیا، لیکن وہ بری ہوگئے، اُنہیں طاقت کے غلط استعمال، کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور حامیوں کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات لگے۔

    2020 کے صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم نہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے دھاندلی کے الزامات لگائے، انتخابی فراڈ کے 60 سےزائد دعووں پر انہیں عدالتوں میں شکست ہوئی۔

    ان پر یہ الزام بھی ہے کہ اُنہوں نے 2020 کا الیکشن ہارنے پر اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل کے باہر جمع کیا، اُس جتھے نے کیپیٹل ہل پر ہلہ بول دیا، جس دوران پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-election-2024-donald-trump-kamala-harris/

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دے دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دے دیا

    امریکی صدارتی انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے اور الیکشن میں صرف 4 دن باقی رہ گئے ہیں، انتخابی مہم کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق متنازع بیان سامنے آگیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی حفاظت یقینی بنائیں گے، چاہے خواتین ان سے متفق ہوں یا نہ ہوں۔

    ٹرمپ کے بیان کو مخالف امیدوار کملا ہیرس نے انتہائی جارحانہ قرار دیا اور کہا کہ وہ خواتین کی آزادی اور ذہانت کو ترجیح نہیں دیتے۔

    علاوہ ازیں امریکی انتخابی مہم میں کچرے کی آمد ہوگئی امریکی صدر بائیڈن نے حریف امیدوار ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا کہا تو ٹرمپ نے کچرے کا ٹرک چلا دیا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی ریلی میں ری پبلیکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا کہہ ڈالا۔

    صدر بائیڈن نے پورٹوریکو میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا کہ پورٹوریکو کے لوگ کچرا نہیں ہیں۔ مجھے کوئی تیرتا ہوا کچرا نظر آتا، اگر ہے تو وہ ٹرمپ کے حامی ہیں۔

    بائیڈن کے بیان پر سوشل میڈیا پر شور اٹھا تو وائٹ ہاؤس سے صدر کی حمایت میں بیان جاری کر دیا گیا اور وضاحت کی کہ امریکی صدر نے سب کو نہیں صرف کامیڈین ہنچ کلف کو کچرا کہا تھا۔

    ’امریکا کے تمام مطالبات نہیں مان سکتے‘

    ٹرمپ نے بائیڈن پر گرجتے برستے ہوئے کہا کہ میرے حامی کچرا نہیں بلکہ امریکا کا دل اور جان ہیں۔ انہوں نے وسکانسن میں احتجاج کرتے ہوئے کچرے کے ٹرک کو چلایا۔