Tag: US Embassy

  • امریکی سفارتی اہلکارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کمیٹی پانچ روزمیں فیصلہ کرے: ہائی کورٹ

    امریکی سفارتی اہلکارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کمیٹی پانچ روزمیں فیصلہ کرے: ہائی کورٹ

    اسلام آباد: عدالتِ عالیہ نے امریکی سفارتی اہلکار کرنل جوزف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ای سی ایل کمیٹی کو پانچ دن میں فیصلہ کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہائی کورٹ میں آج امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ڈپلومیٹ کے حقوق ہیں توپاکستانیوں کے بھی حقوق ہیں۔

    عدالت کے حضور پیش کردہ رپورٹ میں پولیس نے کہا ہے کہ کرنل جوزف کو تصوراتی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ آئین میں تصوراتی گرفتاری کی کوئی شق موجود نہیں ہے ، اگرگرفتار کیا تھا تو ضمانت ہونی چاہیے تھی۔جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستانی بن کر سوچیں، ڈپلومیٹ ہوگا تو اپنے ملک کا ہوگا، ڈپلومیٹ کے اگر حقوق ہیں تو پاکستانیوں کے بھی حقوق ہیں۔ عدالت نے استسفار کیا کہ چیف کمشنر کی سفارش پر ای سی ایل میں نام کیوںنہیں ڈالا گیا۔

    عدالت کے استسفار پر ڈپٹی سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل کمیٹی کو بھیجا گیا ہے۔ اس جواب پر عدالت کا کہنا تھا کہ کیا وزارت داخلہ اب کمیٹی کمیٹی کھیلےگی؟ ۔ نام ای سی ایل میں ڈالنےپرای سیایل کمیٹی5دن میں فیصلہ کرے۔عدالت نے وزارتِ داخلہ آئندہ سماعت میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے کر سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی ہے ۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے تھانہ کوہسارکی حدود میں تیز رفتار گاڑی میں سوار امریکی ڈیفنس اینڈ ایئر اتاشی کرنل جوزف نے موٹرسائیکل سوار نوجوان عتیق بیگ کو ٹکرماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

    اطلاعات کے مطابق فوجی اتاشی کرنل جوزف مبینہ طور پر نشے میں تھا، واقعے کے فوری بعد ایک اور گاڑی اس کو لینے پہنچ گئی، پولیس نے امریکی اہلکار کا میڈیکل کرانے کی کوشش کی تو انہوں نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ ہم سفارتکار ہیں آپ ہمیں گرفتار نہیں کر سکتے۔

    عتیق اپنے کزن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سپرجناح مارکیٹ جارہاتھا، اس حادثے میں عتیق موقع پرجاں بحق جبکہ اس کا کزن راحیل شدید زخمی ہوا تھا۔ گاڑی امریکی سفارتخانے میں تعینات ایئرڈیفنس اتاشی چلارہاتھا اورحادثہ ڈرائیورکی تیزرفتاری، غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ مقدمے میں 320، 337، 279 اور427 کی دفعات شامل ہیں۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان عتیق بیگ ایک ہوٹل پر کام کرتا تھا اور نوکری کے ساتھ ہی ایف اے کا طالب علم بھی تھا، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں وزیراعظم پاکستان کی مشکوک افراد کی طرح تلاشی لی گئی تھی‘ تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارت کار دھڑلے سے نوجوان کو خون میں نہلا کر بھاگ نکلا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • روس کی جانب سے بے دخل امریکی سفارتکاروں کی واپسی شروع

    روس کی جانب سے بے دخل امریکی سفارتکاروں کی واپسی شروع

    ماسکو: روس کی جانب سے بے دخل کئے جانے والے امریکی سفارتکاروں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں سابق روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملے پر روس اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں موجود امریکی سفارتکاروں کی بے دخلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

    بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق ماسکو میں امریکی سفارتخانے کے باہر موجود صحافیوں نے کچھ افراد کو سامان اٹھائے ہوئے تین بسوں میں سوار ہوتے ہوئے دیکھا۔

    یاد رہے کہ روس نے امریکا کی جانب سے اپنے سفارتکاروں کی بے دخلی کے جواب میں 60 امریکی سفارتکاروں کو جمعرات تک ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ یہ تنازع برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ اور اس کی بیٹی کو خطرناک زہر دئیے جانے کے نتیجے میں شروع ہوا تھا، برطانیہ نے الزام عائد کیا ہے اس اقدام میں روس ملوث ہے جبکہ روس نے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

    اس تنازع کے نتیجے میں برطانیہ، امریکا سمیت دیگر اتحادی ممالک نے 150 سے زائد روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ روس کی جانب سے ان اقدامات کا فوری جواب دیا جاتا رہا ہے۔

    سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی اسپتال میں زیر علاج ہیں، سابق روسی ایجنٹ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ان کی بیٹی تیزی سے روبہ صحت ہورہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امریکی سفارت خانہ رواں سال مئی میں یروشلم منتقل ہوجائےگا

    امریکی سفارت خانہ رواں سال مئی میں یروشلم منتقل ہوجائےگا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں سال مئی میں اسرائیل کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال مئی میں یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھل جائے گا۔

    امریکہ کی جانب سے گزشتہ روز سفارت خانے کی منتقلی کے اعلان پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ یہ اسرائیلی عوام کے لیے ایک بہترین دن ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق فی الحال سفارت خانہ یروشلم میں موجود امریکی قونصل خانے میں منتقل کردیا جائے گا۔

    امریکی محکمہِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یروشلم میں نئی امریکی سفارتخانہ اس سال مئی میں کھل جائے گا۔


    یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ نے مسترد کردیا


    خیال رہے کہ گزشتہ برس 21 دسمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو کثرت رائے سے مسترد کردیا تھا۔

    امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں 128 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے تھے جبکہ 35 ممالک نے جنرل اسمبلی اجلاس میں رائے دہی سے اجتناب کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جنوری کو امریکی نائب صدر مائیک پنس نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی سفارت خانہ 2019 کے آخر تک یروشلم منتقل کردیا جائے گا۔


    امریکہ نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    واضح رہے کہ 6 دسمبر2017 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئےامریکی سفارت خانے کو باقاعدہ طور پر یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امریکی سفارت خانہ 2019 میں یروشلم منتقل کردیں گے‘ مائیک پنس

    امریکی سفارت خانہ 2019 میں یروشلم منتقل کردیں گے‘ مائیک پنس

    تل ابیب: امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا ہے کہ امریکہ سفارت خانہ 2019 میں تل ابیب سے یروشلم منتقل کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارت خانہ 2019 کے آخر تک یروشلم منتقل کردیا جائے گا۔

    امریکی نائب صدر کی تقریر کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ممبران کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس کے باعث مائیک پنس کو اپنی تقریر روکنی پڑی۔

    اسرائیلی پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے والے عرب ممبران نے ’یروشلم فلسطین کا دارالحکومت‘ کے بینرزاٹھا رکھے تھے۔

    امریکی نائب صدر مائیک پنس نے تقریر کے دوران فلسطینی قیادت سے کہا کہ وہ مذاکرات کی میز پردوبارہ آئیں۔

    دوسری جانب فلسطینی صدرمحمود عباس امریکی نائب صدر سے ملاقات کے بجائے برسلز روانہ ہوگئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 8 دسمبرکو امریکہ نے فلسطین کودھمکی دی تھی کہ امریکی نائب صدرمائیک پینس سے فلسطینی صدرکی ملاقات منسوخ کرنے کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔


    فلسطینی صدرنےامریکی نائب صدرسےملاقات منسوخ کردی


    بعدازاں فلسطینی صدر کے سیاسی مشیر ماجدی الخالدی کی جانب سے امریکی بیان پرردعمل سامنے آیا تھا کہ فلسطین میں امریکی نائب صدر مائیک پنس سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 15 جنوری کو فلسطینی صدرمحمود عباس نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد ان کی جانب سے کسی امن منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لندن میں دنیا کا مہنگا ترین سفارت خانہ

    لندن میں دنیا کا مہنگا ترین سفارت خانہ

    لندن: برطانیہ میں دنیا کا مہنگا ترین، پرتعیش  سفارت خانہ تیار کر لیا گیا ، جس کا افتتاح صدر ٹرمپ فروری میں کریں گے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے برطانیہ میں دنیا کا مہنگا ترین مہنگا ترین،   پرتعیش اور  جدید خصوصیات کا حامل سفارت خانہ بنا ڈالا ، جس پر ایک ارب ڈالر لاگت آئی اور مکمل ہونے میں 4 سال کا عرصہ لگا۔

    یہ سفارت خانہ لندن کے علاقے ’نائن المز‘ میں تعمیر کیا گیا ہے، دریائے ٹیمز کے کنارے واقع 12منزلہ عمارت کی بناوٹ میں جدید تقاضوں کو ذہن میں رکھا گیا ہے ۔

     

     

    عمارت کو ماحول دوست بنانے کے لیے اس کی ہر منزل کو درختوں سے سجایا گیا ہے، جس کا مقصد ایک خوشگوار  ماحول پیدا کرنا ہے۔

     

    حفاظتی اقدامات کے پیش نظر عمارت کے بیریئرز کے ڈیزائن میں قدرتی رکاوٹوں مثلا ٹیرسڈ باغات، گلیوں اور دیگر جدید اسالیب کا استعمال کیا گیا ہے۔

    امریکہ کے نئے سفارتخانے میں ویزا اور دیگر امور کے لیے روزانہ1ہزار افراد کی آمد متوقع ہے جبکہ اس عمارت میں8 سو افراد کام کریں گے

    امریکی صدرٹرمپ فروری میں دورہ برطانیہ میں نئے سفارت خانے کا افتتاح کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی سفارتخانے کی منتقلی، عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

    امریکی سفارتخانے کی منتقلی، عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

    اسلام آباد : امریکی صدر کی جانب سے سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کے فیصلے کیخلاف دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،عرب لیگ نےہفتے کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، مسلم ممالک نے امریکی  سفارتخانے کی یروشلم منتقلی مسلمانوں کے جذبات پر حملہ اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دی۔

    ایران کے صدر حسن روحانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو دارالخلافہ قرار دینے کا فیصلہ ناقابل برداشت ہے، ایران اسلامی شعائر کی تقدیس کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔

    حماس کا کہنا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے لیے جہنم کے دروازےکھول دیئے ہیں، عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ نے ہفتے کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس پرامریکی اقدام سے کشیدگی بڑھے گی، مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق فریقین احتیاط سے کام لیں۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دو ریاستی حل کےعلاوہ کوئی اور مسئلے کا حل نہیں،
    اسرائیل اور فلسطین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کروں گا، جبکہ فلسطینی صدر نے کہا کہ امریکی اقدام سےخطے کو خطرات لاحق ہوں گے۔

    فرانسیسی صدر نے بھی یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے معاملے پر کہا ہہے کہ ہم اس فیصلے میں امریکا کے ساتھ نہیں۔

    مصرنے اعلان کیاہے کہ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اپناسفارتخانہ یروشلم منتقل نہیں کریں گے۔

    اس حوالے سے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ امریکی اقدامات فلسطین اور مسلم امہ کیلئے اضطراب کا باعث ہیں، سفارتخانے کی منتقلی سے مسلم ممالک کو ایک اور زخم ملا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سفارتخانے کی منتقلی سے بیت المقدس کی حیثیت تبدیل ہوگئی، امریکی اقدام سے دو ریاستوں کا حل بھی دفن ہوجائے گا۔

    اس کے علاوہ دیگر مسلم ممالک نے امریکی صدر کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، سعودی عرب، ایران، اردن، مصر، ترکی نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ بیت المقدس کا تنازع نہ چھیڑا جائے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی منتقلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کیلئےسرخ لکیر ہے، امریکی اقدام سے صرف دہشت گردوں کو فائدہ ہوگا۔


    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی سے بازرہیں، شاہ سلمان


    دوسری جانب فلسطینیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کو دو ریاستی حل کی موت قرار دے دیا، غزہ، مغربی پٹی میں ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے، اس کے علاوہ حماس نے امریکی صدر کے اعلان کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی سے بازرہیں، شاہ سلمان

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی سے بازرہیں، شاہ سلمان

    دبئی : سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس اقدام سے باز رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات تک پہنچنے سے پہلے اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو یروشلم میں منتقل کرنے کا فیصلہ مسلمانوں کی جذبات کو مجروح کرے گا۔

    یہ بات انہوں نے امریکی صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا کو ٹیلیفون کرکے ان سے تازہ ترین صورت حال بالخصوص امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی اور دیگر امور پر گفتگو کی۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمان بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ جو مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے کے تقدس کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔

    کسی بھی مستقل حل تک پہنچنے سے قبل یروشلم کی صورت حال کے بارے میں کوئی امریکی اعلان امن مذاکرات کو نقصان پہنچا سکتا ہے جو علاقے میں کشیدگی کا باعث ہوگا۔


    مزید پڑھیں: امریکا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے سے بازرہے، ترک صدر


    واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکہ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے ممکنہ فیصلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانےکی منتقلی کا فیصلہ موخر

    مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانےکی منتقلی کا فیصلہ موخر

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانےکی منتقلی کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے پرہمیشہ سے کلیئرہیں، وقت آنے پرفیصلہ کریں گے۔

    دوسری جانب او آئی سی نے امریکہ کے ممکنہ فیصلے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کے اعلان کی صورت میں جدہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ بیت المقدس کو متنازع طورپراسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ کرتا ہے تو ایسے کسی بھی فیصلے کو عرب اور مسلم اقوام پر حملہ تصور کیا جائےگا۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کے دارالخلافہ کے طور پر قبول کرنے کا عندیہ دیا تھا جسے عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔


    یروشلم کو دارالخلافہ بنانے کی امریکی خواہش قابل قبول نہیں، صدر فلسطین


    یاد رہے کہ دو روز قبل فلسطین کے صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کی امریکی خواہش خطے میں امن عامہ میں بگاڑ کا سبب بنے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طاہر شاہ کے گانے اینجل پر امریکی  سفارتخانے کا مزاحیہ رد عمل

    طاہر شاہ کے گانے اینجل پر امریکی سفارتخانے کا مزاحیہ رد عمل

    کراچی : سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے گانوں سے شہرت پانے والے طاہرشاہ کی ویڈیو کو پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔

    ان کے نئی وڈیو البم اینجل کی دھوم امریکی قونصل خانے تک جا پہنچی، جہاں امریکی اہلکار اس بے حد محظوظ ہوئے۔

    امریکی اہلکاروں نےگانا سننے کیساتھ ساتھ اس کے ردعمل کی ویڈیو بھی جاری کردی، جو ویڈیو سے بھی زیادہ مزاحیہ ہے۔

    اس ویڈیو کو امریکی سفارتخانے نے فیس بک پر جاری کر دیا ہے، جس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو میں ایک خاتون کا کہنا ہے کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے، ایک اور خاتون نے حیرانگی سے کہا کہ یہ کیا ہورہاہے؟

    ایک شخص نے معلوم کیا کہ کیا کسی کی شادی ہو رہی ہے؟ تو کسی نے کہا کہ طاہرشاہ کا لباس کسی شہزادی کی طرح ہے۔

    ایک خاتون نے کہا کہ میں ان خیالات میں الجھی ہوں کہ اس کے پروں کو کیا ہوا؟ ایک اور خاتون نے نہایت دلچسپ سوال کیا کہ اردو میں مین کائینڈ کیاہے؟

    ویڈیو میں اسی طرح کے دیگر حیران کن سوالات پوچھے گئے ہیں جو شاید طاہر شاہ کے علاوہ کوئی اور نہ دے سکے، مجموعی طورپر امریکی قونصل خانے کے ملازمین نے اس گانے کو پسند کیا۔