Tag: US envoy

  • امریکی ایلچی نے ایران سے بڑا مطالبہ کردیا

    امریکی ایلچی نے ایران سے بڑا مطالبہ کردیا

    امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ یورینیم کی افزودگی کی تنصیبات کو ختم کردیا جائے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔

    گزشتہ روز اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران سینٹری فیوجز نہیں رکھ سکتا، انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی معاملہ پر امریکی شرائط قبول کرنے کے سوا دوسرا آپشن نہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اگر اتوار کو ہونے والے مذاکرات کا اگلا دور نتیجہ خیز ثابت نہ ہوا تو ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

    واضح رہے کہ امریکہ اور ایران اتوار کے روز ایٹمی معاملے پر دوبارہ مذاکرات کرنے جارہے ہیں۔ دونوں فریقین کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ چوتھا دور عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوگا جو امریکی صدر کے خطے کے دورے سے چند روز قبل ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف مذاکرات کے چوتھے دور کے انعقاد کے لیے سلطنت عمان جائیں گے۔

    ایرانی وزیر خارجہ آج قطر اور سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ تہران نے مسقط میں اتوار 12 مئی کو ہونے والے اگلے دور کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔

  • ایران کا ہتھیار حاصل کرنا بدترین امر ہے، امریکی مندوب

    ایران کا ہتھیار حاصل کرنا بدترین امر ہے، امریکی مندوب

    نیویارک : اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نے ایران پر اسلحے کی پابندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی رجیم ہتھیار دہشتگردی کےلیے استعمال کرتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا مستقل مندوب کیلی کرافٹ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران اسلحہ حاصل کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دے گا۔

    امریکی مندوب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر پابندیوں سے متعلق قانونی اقدامات پورے کرے۔

    کیلی کرافٹ کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 کے تحت 20 ستمبر کو "اسنیپ بیک” کے نام سے پابندیاں عائد کرنے کے لیے کام کرے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ’20 ستمبر کی نصف شب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد ہوجائیں گی’۔

  • افغان مفاہمتی عمل :  زلمے خلیل زاد آج سے سات ممالک کے دورے کا آغاز کریں گے

    افغان مفاہمتی عمل : زلمے خلیل زاد آج سے سات ممالک کے دورے کا آغاز کریں گے

    واشنگٹن : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج  سے سات ممالک کا دورہ شروع کریں گے، افغان حکومت سے مذاکراتی ٹیم کی تشکیل پر بھی مشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج سے10اپریل تک یورپ اور ایشیا کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے، جن میں پاکستان اور افغانستان کا دورہ مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔

    اس کے علاوہ زلمے خلیل زاد برطانیہ، بیلجیم، ازبکستان، اردن اور قطر بھی جائیں گے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت میں معاونت کیلئے ہے۔

    اس موقع پر افغان فریقین کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی، زلمے خلیل زاد افغان حکومت کے ساتھ امریکا اور افغان طالبان گفتگو پر روشنی ڈالیں گے۔

    مزید پڑھیں: قطر مذاکرات، فریقین انسدادِ دہشت گردی اور فوجی انخلا پر متفق ہوئے، زلمے خلیل زاد

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان حکومت سے مذاکراتی ٹیم کی تشکیل پر بھی مشاورت ہوگی، زلمے خلیل زاد افغانستان میں امن اور ترقی کیلئے اتحادیوں سے گفتگو بھی کریں گے۔

  • امریکی نمائندہ خصوصی ڈان فیلڈ مین آج پاکستان پہنچیں گے

    امریکی نمائندہ خصوصی ڈان فیلڈ مین آج پاکستان پہنچیں گے

    واشنگٹن : پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی ڈان فیلڈ مین آج پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، وہ سول اور فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی اپنے دو روزہ دورے میں پاکستان میں اعلی سول اور فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ان کی ملاقاتیں تشکیل دی جارہی ہیں۔

    امریکی مندوب کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے اس ملاقات کا باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا۔

    توقع ہے کہ فیلڈمین اپنے دورے میں جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت کریں گے۔