Tag: US foreign secretary

  • اعزازچوہدری کی امریکی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

    اعزازچوہدری کی امریکی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

    اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری نےامریکی سیکرٹری دفاع اورنائب سیکرٹری خزانہ کرسٹین ورموتھ اور ایڈم جے زیوبن سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیرجلیل عباس جیلانی بھی سیکرٹری خارجہ کے ہمراہ موجود تھے۔

    ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے موضوعات پرگفتگو کی گئی۔ وزیرِخارجہ نے دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہارکیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی ہم آہنگی بے مثال ہے۔ دونوں سیکرٹریز دونوں ممالک کے دوران باقاعدہ اعلیٰ سطحی مذاکرات پراتفاق کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اس امر پراتفاق کیا کہ پاکستان اورامریکہ کے دفاعی تعاون سے خطے میں امن واستحکام کو فروغ ملے گا۔

    پاکستانی سیکرٹری خارجہ نے امریکی نائب سیکرٹری ایڈم زیوبن سے بھی ملاقات کی اورانہیں حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

  • ایران کے ساتھ سمجھوتا ناممکن نہیں، جان کیری

    ایران کے ساتھ سمجھوتا ناممکن نہیں، جان کیری

    واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیڈلائن سے پہلے سمجھوتا مشکل سہی لیکن ناممکن نہیں ہے۔

    آسٹریا کےشہر ویانا میں جاری مذاکرات میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کےمابین ایٹمی ڈیل پرتاحال کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوسکا۔

    یورپی یونین کی نمائندہ کیتھرائن ایشٹن سے بات کرتے ہوئےجان کیری کا کہنا تھا کہ یہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی برادری کو قائل کرے کہ اُس کا جوہری پروگرام مکمل طور پرپُرامن مقاصد کے لئے ہے۔

    عالمی برادری کی ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن رواں ماہ کی چوبیس تاریخ کو ختم ہورہی ہے اورغیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فریقین معاہدے کی مہلت میں آئندہ سال مارچ تک توسیع کرنے پرآمادہ ہیں۔