Tag: US lottery

  • امریکی تاریخ کی بڑی لاٹری کا سب سے بڑا انعام

    امریکی تاریخ کی بڑی لاٹری کا سب سے بڑا انعام

    واشنگٹن : امریکہ کی سب سے بڑی لاٹری میں رواں برس جیک پوٹ جیتنے والے خوش نصیب کو 1 ارب 28 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں سب سے بڑی لاٹری میں ایک ارب 28 کروڑ ڈالر کا انعام نکل آیا، جیک پوٹ کا یہ ٹکٹ ریاست الینوئے میں فروخت ہوا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں میگا ملین جیک پاٹ میں گزشتہ تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے ایک ارب 28 کروڑ ڈالر کی انعامی رقم جیتی گئی ہے۔

    امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعے کی رات قرعہ اندازی میں لاٹری جیتنے والا ٹکٹ ریاست الینوئے میں خریدا گیا تھا۔

    جیک پاٹ امریکہ کا تیسرا سب سے بڑا لاٹری انعام ہے، جیک پاٹ میں اتنی بڑی رقم اس لیے اکٹھی ہوئی کیونکہ اپریل 2015 کے بعد سے کسی ٹکٹ کے بھی گیم کے چھ منتخب نمبر آپس میں نہیں مل پائے تھے۔

    گذشتہ 29 قرعہ اندازیوں میں کوئی بھی ٹکٹ جیک پاٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو پایا تھا۔

    ایک ارب 28 کروڑ ڈالر کی یہ رقم ان جیتنے والوں کے لیے ہے جو سالانہ بنیادوں پر رقم حاصل کرنے کا آپشن اختیار کرتے ہیں جس کی مدت 29 برس ہے۔

    کئی جیتنے والوں نے کیش آپشن کو اختیار کیا جس کے بعد یہ رقم 74 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہ گئی۔ جیک پاٹ جیتنے کے امکانات 30 کروڑ 25 لاکھ ٹکٹس میں سے ایک کے ہوتے ہیں۔

    میگا ملینز 45 ریاستوں کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی اور یو ایس ورجن آئی لینڈز میں کھیلا جاتا ہے۔ جیک پاٹ کو ریاست کی لاٹریوں کے ذریعے مربوط کیا جاتا ہے۔

  • امریکہ: 70 کروڑ  ڈالر جیک پاٹ لاٹری آج نکالی جائے گی

    امریکہ: 70 کروڑ ڈالر جیک پاٹ لاٹری آج نکالی جائے گی

    واشنگٹن : امریکہ میں ستر کروڑ  ڈالر جیک پاٹ لاٹری آج نکالی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکیوں نے دل تھام لیے، کون ہوگا وہ خوش نصیب جسکے ستر کروڑ ڈالر ہونگے، امریکہ میں ستر کروڑ جیک پاٹ لاٹری آج نکالی جائے گی۔

    امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیلا ہاسی میں لاٹری کا ڈرا کیا جائے گا، جیک پاٹ کا ایک سرخ بال اور پانچ سفید بال نکالے جائیں گے اور جیتنے والا ستر کروڑ ڈالر کا حقدار ہوگا، جیتنے والا انتیس سال میں رقم لینا چاہے تو ستر کروڑ ڈالر اور اگر ایک قسط میں لینے کا خواہشمند ہو تو چوالیس کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر لے سکتا ہے۔

    پاور بال جیک پاٹ لاٹری کا شمار امریکا کی تیسری بڑی لاٹری میں ہوتا ہے جبکہ لاٹری پر انعام تاریخ کا دوسرا بڑا انعام ہے۔

    اس سے پہلے جنوری دو ہزار سولہ میں پاور بال لاٹری کا انعام ایک ارب چھپن کروڑ ڈالر تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔