Tag: US-Mexico border

  • پینٹاگون کا میکسیکو سرحد پر 2ہزار اضافی فوج تعینات کرنے کا اعلان

    پینٹاگون کا میکسیکو سرحد پر 2ہزار اضافی فوج تعینات کرنے کا اعلان

    واشنگٹن : امریکی محکمہ نے غیر قانونی آمد و رفت روکنے کےلیے میکسیکو کی سرحد پر مزید دو ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میکسیکو سرحد فوج کے دو ہزار اضافی اہلکار تعینات کرنے کے بعد جنوبی سرحد پر فوجیوں کی تعداد 4300 ہوجائے گی، جو سرحد پر ریزر وائر لگانے اور نگرانی کے کاموں میں پیڑول ایجنٹ کی معاونت کریں گے۔

    پیٹناگون کا کہنا ہے کہ جنوبی سرحد پر فوج کی اضافی نفری تین ماہ کےلیے تعینات کی جائے گی، ہم جنوبی سرحد کو محفوظ بنانے کے مشن کے لیے ضروری طاقت کا استعمال کریں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو سرحد سے غیر قانونی مہاجرین کی آمد و رفت کا سلسلہ روکنا ہے، پناہ گزینوں کو امریکا میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : میکسیکو دیوار: امریکی صدرنے ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی

    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے میکسیکو کی سرحد پردیوارکی تعمیر میں ڈیموکریٹس کے ساتھ پیش رفت نہ ہونے پر ایمرجنسی عاید کرنے کی دھمکی دی تھی، جبکہ اپوزیشن نے ممکنہ ایمرجنسی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شٹ ڈاؤن کے عارضی خاتمے کے باوجود ڈیموکریٹس کے ساتھ سرحدی دیوار کے معاملے پر مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہورہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ڈیموکریٹس امن چاہتے ہی نہیں ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ جب وہ کہتے ہیں کہ دیواریں فائدہ مند نہیں ہوتیں، تو اندر سے وہ جانتے ہیں کہ دیواریں فائدہ مند ہوتی ہیں۔

  • امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا میکسیکو کے ساتھ سرحد کا دورہ

    امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا میکسیکو کے ساتھ سرحد کا دورہ

    واشنگٹن: بارڈرپٹرول ایجنٹ کا کہنا ہے کہ میسکیو سرحد سے گرفتار افراد 41 مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ سرحد کا دورہ کیا،انہیں بارڈر پٹرول سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

    امریکی صدر کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز 450 سے زائدغیرقانونی تارکین وطن کوگرفتارکیا، گرفتار تارکین وطن میں سے بیشتر کا تعلق وسطی امریکی ممالک سے ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والوں میں 133 کا تعلق ایشیائی اور دیگر ممالک سے ہے، گرفتار افراد 41 مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

    بارڈرپٹرول ایجنٹ نے بتایا کہ پاکستانی، بھارتی اورچینی تارکین وطن کو بھی گرفتارکیا گیا، امریکی صدر نے سوال کیا کہ کتنے پاکستانی گرفتار کیے؟جس پر بارڈرپٹرول ایجنٹ نے جواب دیا کہ 2 پاکستانی میکسیکوسرحد سے حراست میں لیے گئے۔

    امریکی میڈیا حقائق کے برعکس کہانیاں دے رہا ہے، ٹرمپ کی میڈیا پر تنقید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے نشریاتی و خبررساں اداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’امریکی نشریاتی ادارے پاگل ہوگئے ہیں‘۔

    امریکا میکسیکو سرحدی دیوار، اپوزیشن ارکان کا ٹرمپ کو کرارا جواب

    واضح رہے کہ دو روز قبل ڈیموکریٹ ارکان کانگریس اور کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو بحران کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔