Tag: US National Security Adviser

  • امریکی مشیربرائے قومی سلامتی ایچ آرمک ماسٹر اسلام آباد پہنچ گئے

    امریکی مشیربرائے قومی سلامتی ایچ آرمک ماسٹر اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد : امریکی مشیر برائے قومی سلامتی ایچ آرمک ماسٹر پاکستان پہنچ گئے، جہاں وہ وزیراعظم ، مشیرخارجہ ،عسکری حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی مشیر برائے قومی سلامتی ایچ آرمک ماسٹراسلام آباد پہنچ گئے، مک ماسٹر وزیراعظم نواز شریف ، وزیر خارجہ ، معاون خصوصی اور عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کرینگے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے جبکہ پاک افغان اور پاک، بھارت کشیدگی کے امور پر بھی خاص طور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    خیال رہے کہ جنرل مک ماسٹر نے لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن کی جگہ قومی سلامتی کے مشیر کا عہدہ سنبھالا تھا، جنرل فلن کی ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر کے ساتھ فون پر بات چیت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انہوں نے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا۔

    یاد رہےکہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر کے لیے منتخب کیے گئے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ نےعہدہ سنبھالنےسے انکار کر دیاتھا۔

    واضح رہےکہ امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر عراق اور افغانستان میں حکومت کی انسداد بدعنوانی کی مہم کے سربراہ رہے ہیں۔

  • واشنگٹن: طارق فاطمی کی امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

    واشنگٹن: طارق فاطمی کی امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

    واشنگٹن: وزیراعظم کے مشیر خصوصی طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزرسوزن رائس سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں وزیرِاعظم نواز شریف کے مشیر خصوصی طارق فاطمی نے سوزن رائس سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات ،افغان طالبان مصالحتی عمل سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سوز رائس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے امریکی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر طارق فاطمی نے سوزن رائس کو بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

    اس سے قبل طارق فاطمی نے یوایس ایڈ کے منتظم الفونسولین ہارڈ سے بھی ملاقات کی اور یو ایس ایڈ سے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بجٹ میں اضافے کرنے کی درخواست کی۔