Tag: US National Security Advisor

  • نئی امریکی انتظامیہ کے بعد پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ

    نئی امریکی انتظامیہ کے بعد پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ

    جنیوا : نئی امریکی انتظامیہ کے بعد پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان پہلے رابطے میں قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ کے آنے کے بعد پاکستان اور امریکا کی بڑی بیٹھک ہوئی ، مشیرقومی سلامتی معید یوسف نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی، ملاقات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    خیال رہے جوبائیڈن کی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان اور امریکی حکام کےدرمیان پہلی اعلیٰ سطح ملاقات ہوئی ہے۔

    یاد رہے 14 اپریل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ، رابطے میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا اور افغان مفاہمتی عمل کی پیشرفت،باہمی تعاون کے امور پر غور ہوا تھا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان عوام کی منشا کے تحت امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا، امن عمل میں فریقین کے باہمی اتفاق رائے کی حمایت کرتے رہیں گے۔

    امریکی وزیرخارجہ نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

  • آرمی چیف سے امریکی صدرکےخصوصی معاون کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی صدرکےخصوصی معاون کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی صدر کے معاون خصوصی ڈاکٹر پیٹر لیوی نے اہم ملاقات کی۔

    پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف سے امریکی صدر کے معاون خصوصی ڈاکٹر پیٹر لیوی کی اہم ملاقات ہوئی، ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی سفیر بھی موجود تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پڑوسی ملک افغانستان اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔

     امریکی صدر کے معاون ڈاکٹر پیٹر لیوی نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کارروائیاں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں امریکہ کے تعاون کا یقین دلایا۔