Tag: US navy

  • خفیہ ایٹمی معلومات کی فراہمی : جاسوس میاں بیوی ڈرامائی انداز میں گرفتار

    خفیہ ایٹمی معلومات کی فراہمی : جاسوس میاں بیوی ڈرامائی انداز میں گرفتار

    ورجینیا : امریکہ میں جاسوس میاں بیوی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مذکورہ جوڑے پر الزام ہے کہ وہ سینڈوچ اور چیونگم کے پیکٹس   میں قومی ایٹمی راز منتقل کررہے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی جوڑے کو مغربی ورجینیا کی ریاست میں جوہری جنگی جہازوں کے حوالے سے معلومات بیچنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ انصاف نے اتوار کو اپنے بیان میں بتایا کہ امریکی بحریہ کے جوہری انجینیئر 42 سالہ جوناتھن ٹوئیبی اور ان کی 45 سالہ اہلیہ کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے اہلکاروں نے سنیچر کو حراست میں لیا اور ان کے خلاف درج کرائی گئی شکایت میں ان کے خلاف اٹامک انرجی ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔

    بیان کے مطابق یہ جوڑا تقریباً ایک سال سے جوہری سامان سے لیس جنگی جہازوں سے متعلق خفیہ معلومات ایک ایسے شخص کو فروخت کر رہا تھا جس کے بارے میں سمجھا جا رہا ہے کہ وہ ایک بیرونی طاقت کا نمائندہ تھا لیکن دراصل وہ ایف بی آئی کا خفیہ ایجنٹ تھا۔

    درج کرائی گئی شکایت میں جوناتھن نے بیرونی حکومت کے ساتھ پہلے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے لکھا کہ میں آپ کی زبان کے خراب ترجمے پر معذرت خواہ ہوں۔

    براہ مہربانی یہ خط اپنی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کو بھجوا دیجیے، میرا خیال ہے کہ یہ معلومات آپ کی قوم کے لیے بڑی بہترین ثابت ہوگی، یہ کوئی چکما نہیں ہے۔

    بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ جوناتھن نے اپریل 2020 میں ایک پیکج بیرون ملک میل کیا جو خفیہ ڈیٹا اور ہدایات پر مشتمل تھا۔

    ایف بی آئی نے اس پیکج کو روک دیا اور پھر خفیہ ایجنٹ نے خود کو بیرون ملک حکومت کا نمائندہ ظاہر کیا تاکہ اس جوڑے کے ساتھ تعلقات استوار کرسکے۔

    ایجنٹ نے جوناتھن کو ایک ای میل بھیجی جس میں ڈیٹا پہنچانے کے لیے شکریے کے طور پر تحفے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم جوناتھن نے جواب میں کرپٹو کرنسی کی صورت میں معاوضے کا کہا۔

    ایجنٹ کے مطابق امریکی جوڑے نے ڈیٹا کے متعدد ایس ڈی کارڈ ایجنٹ کو منتقل کیے، پہلا ایس ڈی کارڈ کو پلاسٹک میں لپیٹ کر ڈبل روٹی کے درمیان سینڈوچ کی شکل میں منتقل کیا جبکہ دوسرے کارڈ کو چیونگم کے پیکٹ میں چھپایا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مزکورہ جوڑے کو گزشتہ روز خفیہ ڈراپ آف لوکیشن پر ایک اور ایس ڈی کارڈ بھیجنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔

  • امریکی بحریہ میں پہلی بار خاتون طیارہ بردار جہاز کی کمانڈر تعینات

    امریکی بحریہ میں پہلی بار خاتون طیارہ بردار جہاز کی کمانڈر تعینات

    نیو یارک : امریکی بحریہ میں پہلی بار کسی خاتون کو طیارہ بردار جہاز کی کمانڈر تعینات کردیا گیا، کیپٹن ایمی باؤرنشمٹ اس سے قبل یو ایس ایس ابرہام لنکن پر ایگزیکٹو آفیسر کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

    تاریخ میں پہلی بار امریکی بحریہ نے ایٹمی طاقت سے چلنے والے طیارہ بردار جہاز کی کمان کے لئے ایک خاتون کا انتخاب کیا ہے، کیپٹن ایمی باؤرنشمٹ امریکی بحریہ کے کسی طیارہ بردار جہاز کی کمانڈ کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیول ایئر فورس نے بتایا ہے کہ کیپٹن ایمی باؤرنشمٹ مالی سال 2022 میں ایک کیریئر کمانڈنگ آفیسر بن جائیں گی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس کیریئر کی قیادت کریں گی۔

    امریکہ میں کیپٹن ایمی باؤرنشمٹ نے کسی طیارہ بردار جہاز کی ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن کر تاریخ رقم کی ہے۔

    واضح رہے کہ سال2016ء میں باؤرنشمٹ کو پہلی ایسی خاتون کا اعزاز حاصل ہوا جس نے یو ایس ایس ابرہام لنکن پر ایگزیکٹو افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

    باؤرنشمٹ نے 1994ء میں امریکی بحریہ کی اکیڈمی سے گریجویشن کی۔ یہ وہی سال ہے جب جنگی طیاروں اور بحری جہازوں پر عورتوں نے جنگی خدمات انجام دینا شروع کیں۔

    انہیں بحریہ کے طیاروں کو تین ہزار سے زائد گھنٹے اڑانے کا تجربہ ہے، وہ "ڈیفنس میریٹوریس سروس میڈل”اور نیوی اور میرین کور کے "اچیومنٹ میڈل”سمیت کئی ایک فوجی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔

    باؤرنشمٹ کا شمار بحریہ کے ان چھ کپتانوں میں ہوتا ہے جن کی "ایوی ایشن میجر کمانڈ بورڈ”نے مالی سال 2022 میں طیارہ بردار جہازوں کی کمانڈ کرنے کی سفارش کی ہے۔

  • فلپائن کے آرمی چیف بھی کرونا میں مبتلا، امریکی نیوی اہلکار بھی محفوظ نہ رہے

    فلپائن کے آرمی چیف بھی کرونا میں مبتلا، امریکی نیوی اہلکار بھی محفوظ نہ رہے

     

    منیلا / نیو یارک : فلپائن کے آرمی چیف بھی کرونا کا شکار ہوگئے، اس کے علاوہ 23 امریکی نیوی اہلکاروں میں بھی کورونا وائرسکی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائن کے فوجی سربراہ فیلیمون سینٹوس جوینیئر کورونا وائرس میں مببتلا ہوگئے، ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے والے وزیر دفاع ڈیلفِن لورینجانا نے بھی خود کو سیلف قرنطینہ کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فلپائن کے آرمی چیف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے فوجی ہیڈ کوارٹرز میں ڈاکٹروں کی جانب سے سینٹوس کی مسلسل نگرانی کی جائے گی اور  انہیں اسپتال میں داخل نہیں کیا جائے گا۔

    فوجی ترجمان نے بتایا کہ ان کی صحت ابھی ٹھیک ہے اور وہ اپنے فوجی کوارٹر میں رہیں گے جہاں سے وہ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گی۔

    اس کے علاوہ امریکی بحری جہاز کے23 نیوی اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکی نیوی سیکرٹری تھامس مولڈے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیوی کے تئیس اہلکاروں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پانچ ہزار نیوی اہلکاروں کی ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس، امریکا میں 1 لاکھ افراد متاثر، 2 کھرب ڈالرز کے ریلیف بل کی منظوری

    واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 15 سو سے زائد ہوگئیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2.2 کھرب ڈالرز کے ریلیف بل پر دستخط کردیے ہیں۔

  • روسی سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارے کی پرواز

    روسی سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارے کی پرواز

    ماسکو: امریکا کے جاسوس طیارے نے روسی سرحد کے قریب پرواز کی ہے، امریکی جاسوس طیارے لاکہیڈ ای پی تھری ای اورین نے یونانی جزیرہ کرٹ سے اڑان بھری تھی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے جاسوس طیارے روسی وزارت دفاع کے انتباہ کے باوجود روس کی سرحد کے قریب جاسوسی میں مشغول ہیں، امریکا کے جاسوس طیارے لاکہیڈ ای پی تھری ای اورین نے کریمیا میں روسی سرحد کے قریب پرواز کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی جاسوس طیارے نے یونانی جزیرہ کرٹ سے اڑان بھری تھی۔

    واضح رہے کہ ان دنوں امریکہ اور روس کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے اور امریکا نے سرد جنگ کے زمانے میں روس سے کیے گئے ہتھیاروں کی بندش کے معاہدے سے دست برداری کا اعلان کر دیا جس کے بعد خطے میں جدید اور خطرناک اسلحے کی نئی دوڑ کے آغاز کے امکانات قوی ہوگئے۔

    امریکا کی جانب سے روس کے ساتھ 1987میں کیے گئے معاہدے انٹرمیڈیٹ نیوکلئیر فورسز ٹریٹی(آئی این ایف)سے دست برداری کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا ہے، چھ ماہ قبل امریکا نے اس معاہدے کو معطل کرکے معاہدے سے مکمل طور پر انخلا ءکے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا تھا۔

  • امریکی جنگی بحری جہاز تیل بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا، 10 اہلکار لا پتہ

    امریکی جنگی بحری جہاز تیل بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا، 10 اہلکار لا پتہ

    سنگاپور: امریکی جنگی بحری جہاز ، تیل بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں امریکن نیوی کے 10 اہلکار لا پتہ ہیں۔

    امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو ایس ایس جوہن ایس مکین سنگاپور کی بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں تیل بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں امریکن نیوی کے پانچ اہلکارزخمی جبکہ 10 اہلکار لا پتہ ہیں۔

    لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جس میں امریکہ، سنگاپور اور ملائیشین بحریہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

    حادثہ سنگاپورکی ساحلی پٹی پر پیش آیا۔

    یو ایس ایس جوہن ایس مکین میزائل ڈیفنس سسٹم کا حامل بحری جہاز ہے، جو شمالی کوریا کے کسی بھی ممکنہ ایٹمی حملے سے نمٹنے کیلئے جاپان کے پانیوں میں موجود ہے۔

    امریکی بحریہ کے سابق آپریشنز ڈائریکٹر کارل چسٹر کا کہنا ہے کہ تیل بردار تجارتی جہاز امریکی بحری جہاز سے تین گنا وزنی تھا۔


    مزید پڑھیں : امریکی بحری جنگی جہاز تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا،7 اہلکار لاپتہ


    یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی امریکی بحریہ کا جنگی جہاز ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا تھا، حادثے میں جہاز کے کمانڈنگ افسر سمیت تین افراد زخمی ہوئے جبکہ عملے کے سات اہلکار لاپتہ ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • رشوت لینے کا الزام، امریکی بحریہ کے 9افسروں پر فرد جرم عائد

    رشوت لینے کا الزام، امریکی بحریہ کے 9افسروں پر فرد جرم عائد

    واشنگٹن : رشوت لینے کے الزام پر امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ ایڈمرل سمیت نو حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسروں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

    امریکی بحریہ کو اسکینڈل کے طوفان کا سامنا ہے، نو ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران کو رشوت اور مراعات لینے پر لینے کے دینے پڑگئے، امریکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ ایڈمرل سمیت نو افسروں پر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

    navy

    امریکی بحریہ کے افسروں پر ایک غیر ملکی کونٹریکٹر کی جانب سے پرتعیش سفری سہولتیں اور دیگرمراعات قبول کرنے کا الزام ہے جبکہ بدلے میں امریکی بحریہ کے افسروں نے کونٹریکٹر کو بحریہ کی خفیہ اور اندرونی معلومات فراہم کیں۔


    امریکی بحریہ کے اعلیٰ افسر کو قید کی سزا اور جرمانہ


    گزشتہ سال امریکی بحریہ کے ایک اعلیٰ افسر کو کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 6  برس قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا ، امریکی بحریہ کے کمانڈراور سیونتھ فلیٹ بحری بیڑے کے اعلیٰ اہلکار مائیکل وینیک پر الزام تھا کہ انہوں نے لاکھوں ڈالرز رشوت کے عوض امریکی بحریہ کی خفیہ معلومات ایک ملائشین ڈیفینس کنٹریکٹرکو فراہم کیں تھیں۔

    واضح رہے کہ امریکی بحریہ میں بدعنوانی کی تحقیقات دو ہزار تیرہ میں شروع ہوئی تھیں اوراب تک پچیس حاضرسروس اور ریٹائرڈافسروں پر رشوت لینے پر فردجرم عائد کی جا چکی ہے۔

  • امریکی نیوی آج بھی فرسودہ ونڈوزایکس پی استعمال کررہی ہے

    امریکی نیوی آج بھی فرسودہ ونڈوزایکس پی استعمال کررہی ہے

    امریکی نیوی تاحال مائیکروسافٹ ونڈوزایکس پی استعمال کررہی ہے حالانکہ ایکس پی کے بعد بھی ونڈوز کے چار نئے ورژن سامنے آچکے ہیں۔اس متروک شدہ آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرنے کے لئے مائیکروسافٹ کو سالانہ 9 ملین امریکی ڈالرادائیگی کررہاہے۔

    مائیکروسافٹ نے گزشتہ سال ونڈوز ایکس پی کی اپڈیٹ اور ٹیکنیکل سپورٹ مہیا کرنا بند کردی تھی جس کے سبب وہ تمام ادارے جو کہ ایکس پی کو ترک کرنا نہیں چاہتے وہ خطرے کی زد میں آگئے ہیں۔ ایسے تمام صارفین کے لئے مائیکروسافٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے لئے قیمتاً اپڈیٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    امریکی نیوی نے بھی سالانہ 9 ملین امریکی ڈالر کے عوض مائیکروسافٹ ونڈوزایکس پی کی اپڈیٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی نیوی کے ترجمان نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو اس کی وجہ بتائی کہ نیوی کے زیر استعمال زیادہ ترڈیوائسزاورکمپیوٹر ونڈوز ایکس پی تک سپورٹ کرتے ہیں۔

    امریکی نیوی اور مائیکروسافٹ کے درمیان موجود معاہدے کے تحت مائیکروسافٹ امریکی نیوی کو 8 جون 2017 تک ایکس پی کی اپڈیٹ فراہم کرنے کا پابند ہے۔

    ترجمان ڈیوس نے مزید کہا کہ سطح زمین پرموجود تمام تر کمپیوٹرز اپ گریڈ کئے جاچکے ہیں لیکن سمندر میں موجود جہازوں اور سب میرینز میں نصب 100،000 تا حال ونڈوز ایکس پی پر انحصار کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مائیکروسافٹ سے یہ سہولت لینا پڑے گی۔

  • سمندر کے راز جاننے کیلئے امریکہ نے روبوٹک مچھلی تیار کرلی

    سمندر کے راز جاننے کیلئے امریکہ نے روبوٹک مچھلی تیار کرلی

    امریکہ :سمندری دنیا کی رکھوالی اور راز جاننے کیلئے امریکا کی بحریہ نے روبوٹک مچھلی تیار کرلی ہے۔

    دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹ اب زیرِ سمندر بھی تہلکہ مچائیں گے، سمندر کی دنیا پر نظر رکھنے کیلئے امریکی بحریہ نے روبوٹ مچھلی تیار کرلی ہے۔

    امریکی نیول ریسرچ ڈیپارٹمنٹ نے سائلنٹ نیمونامی روبوٹک مچھلی سمندر میں اتار دی، روبوٹ مچھلی ڈیڑھ میٹر لمبی اور پینتالیس کلو وزنی ہے ۔

    ماہرین کے مطابق مچھلی سمندر کی گہرائی میں چھپے راز سے پردہ اٹھانے کے ساتھ مختلف سرگرمیوں پر بھی نظر رکھے گی، روبوٹک مچھلی کو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا۔

  • امریکی بحریہ نے ٹونا مچھلی کی شکل کے روبوٹ جاسوس متعارف کرادیا

    امریکی بحریہ نے ٹونا مچھلی کی شکل کے روبوٹ جاسوس متعارف کرادیا

    واشنگٹن :امریکی بحریہ نے اپنے نئے سپاہی متعارف کرا دیا ہے، جو کوئی انسان نہیں بلکہ ٹونا مچھلی کی شکل کے انوکھے روبوٹ جاسوس ہیں۔

    یہ روبوٹ مچھلی دشمن کے سمندری حدود میں کسی راڈار کی زد میں آئے بغیر جاسوسی کے کام کے ساتھ امریکی کشتیوں کو تحفظ دینے کا کام بھی کر سکتی ہیں، اس کے اندر روبوفن کا استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ پانی میں خاموشی سے تیرتی رہتی ہیں اسی لیے اسے سائلنٹ نیمو کا نام دیا گیا ہے۔

    سمندروں کا یہ انوکھا ڈرون جاسوس کسی مچھلی کی طرح مڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور پانی کے اندر انتہائی خاموشی سے آگے بڑھتا ہے، جس کی وجہ سے اس کے زریعے کسی پر نظر رکھنا اور دیگر مشنز سرانجام دینا بہت آسان ہو جاتا ہے۔