Tag: US Navy Research

  • پانی کی بلی کا انوکھا کارنامہ، ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

    پانی کی بلی کا انوکھا کارنامہ، ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

    انسانیت کے مستقبل اور اس کی ترقی کے لیے نت نئے منصوبوں پر عمل پیرا سائنسدان آئے روز اپنے تجربات اور مشاہدات سے دنیا کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔

    انسان ہو یا جانور کھیلنے کُودنے کا شوق سب ہی کو ہوتا ہے لیکن دونوں کے درمیان کھیل کے پیمانے علیحدہ ہیں، لیکن جو ویڈیو ہم آپ کیلئے لے کر آئے ہیں اسے دیکھ کر آپ خوشگوار حیرت کے ساتھ اس کی تعریف کرنے پر بھی مجبور ہوجائیں گے۔

    بچے ہوں یا بڑے ویڈیو گیمز کھیلنے کا شوق رکھتے ہیں لیکن کیا کوئی جانور بھی ویڈیو گیم کھیل سکتا ہے؟ تو اس جواب ہے ہاں !!

    ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پانی کی بلی ویڈیو گیم کھیل رہی ہے اور وہ بھی بہت اچھے انداز سے۔

    یہ منظر شاید آپ نے بھی پہلی بار دیکھا ہوگا کیوں کہ آپ نے آج تک پانی کی بلیوں کو واٹر پارکس میں گیند سے کھیلتے اور کرتب دکھاتے دیکھا ہوگا۔

    سوشل میڈیا پر پانی کی بلی کی یہ انوکھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پانی کی بلی کو ویڈیو گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی کی بلی اپنے ٹریننگ سینٹر میں موجود ہے اور اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے گیم کھیل رہی ہے۔

    ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ امریکی نیوی کی جانب سے پانی کی بلی کو تربیت دیتے ہوئے ویڈیو گیم کھیلنا سکھایا جارہا ہے۔

    گیم جیتنے پر پانی کی بلی کے ٹرینر کی جانب سے اسے سراہتے ہوئے کھانا بھی دیا جاتا ہے جس سے وہ خوش ہوجاتی ہے۔